سماعت سے محروم افراد کو پنجاب اسمبلی کی کارروائی سے باخبر رکھنے کے لیے ایس ایل ٹی سہولت کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 13th, May 2025 GMT
پنجاب اسمبلی نے سماعت سے محروم شہریوں کو اسمبلی کارروائی سے باخبر رکھنے کے لیے خصوصی سائن لینگویج ٹرانسلیٹر (ایس ایل ٹی) کی سہولت کا اعلان کردیا ہے۔
اس سہولت سے اب سماعت سے محروم حضرات بھی اسمبلی اجلاس سمجھ سکیں گے جس کا مقصد اسمبلی کو عوام دوست اور اس کی کارروائیوں میں شراکت کو بڑھانا ہے۔
یہ بھی پڑھیے: اسکردو کی انیقہ بانو جنہیں سماعت سے محروم بچوں سے محبت نے صدارتی ایوارڈ کا حقدار بنا دیا
اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان نے ہدایت کی ہے کہ اسمبلی اجلاس میں اب سے سائن لینگویج ٹرانسلیٹر موجود رہے گا، سائن لینگویج ٹرانسلیٹر کو لائیو نشریات میں اسکرین کا مخصوص حصہ دیا جائے گا اور اسمبلی میں ایک کیمرا بھی مختص کر دیا گیا۔
پنجاب کی تاریخ میں پہلی بار سماعت سے محروم حضرات کے لیے ایوان میں جگہ بھی بنا دی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیے: سارہ سنی: قوتِ سماعت سے محروم پہلی بھارتی وکیل کیسے کیس لڑتی ہیں؟
اسپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا ہے کہ یہ اسمبلی عوام کی نمائندہ ہے، ہر شہری کو سماعت کا حق حاصل ہے، عوام کی نمائندہ اسمبلی میں عوام کی ترجمانی اولین ترجیح ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
inclusion disability خصوصی افراد قوت سماعت.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: خصوصی افراد قوت سماعت پنجاب اسمبلی کے لیے
پڑھیں:
ڈپٹی کمشنر ملیر کی کارروائی، رائس ملز سے ذخیرہ کی گئیں گندم کی بوریاں برآمد، ملز سیل
کراچی:ملیر میں ڈپٹی کمشنر کی سربراہی میں کارروائی کے دوران 3 رائس ملز پر چھاپے مارے گئے جہاں سے ذخیرہ کی گئی 75 ہزار بوری گندم برآمد ہوئی، جس کے بعد تینوں ملز سیل کر دی گئیں۔
ڈپٹی کمشنر ملیر کے مطابق منافع خور عوام کو سستا آٹا فراہم کرنے کے بجائے بڑی مقدار میں گندم چھپا کر ذخیرہ کر رہے تھے۔
انہوں نے بتایا کہ اطلاع ملنے پر مذکورہ ملوں پر کارروائی عمل میں لائی گئی۔
ڈپٹی کمشنر ملیر نے بتایا کہ ذخیرہ اندوزوں کے خلاف سخت کارروائی جاری رہے گی تاکہ عوام کو ریلیف فراہم کیا جا سکے۔