لاہور ایئرپورٹ کے قریب ڈرون کی پرواز، جام کرکے اتار لیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 13th, May 2025 GMT
فائل فوٹو
سیکیورٹی فورسز نے لاہور ایئرپورٹ کے قریب پرواز کررہے ڈرون کو جام کرکے اتار لیا ہے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق لاہور ایئرپورٹ کے قریبی علاقے سے اتارا گیا ڈرون سرویلنس پر تھا، جسے قبضے میں لے لیا گیا۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ڈرون سے کسی قسم کا نقصان نہیں ہوا ہے جبکہ تحقیقات جاری ہیں۔
ذرائع کے مطابق سرویلنس ڈرون کو سیکیوڑی اداروں نے قبضے میں لے لیا ہے۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
پاک بھارت سیز فائر: آج 3 پروازیں 700 حجاج کو لیکر مدینہ روانہ ہونگی
پاک بھارت سیز فائر کے بعد گزشتہ 24 گھنٹے کے بعد آج پہلی تین حج پروازیں 700 سے زائد حجاج کو لیکر مدینہ روانہ ہوں گی۔لاہور سے نجی ایئرلائن کی حج پرواز مدینہ کے لیے دو بجے کے قریب روانہ ہوگی، لاہور سے مدینہ کے لئے تیسری حج پرواز پی آئی اے کی 72 49 مدینہ کے لئے اڑھائی بجے روانہ ہوگی، لاہور سے تیسری حج پرواز پی آئی اے کی حج پرواز 7251 مدینہ کے لئے صبح چار بجے کے بعد متوقع طور پر لاہور ایئرپورٹ سے روانہ کی جائے گی۔24 گھنٹے کے دوران آپریٹ کی جانے والی یہ تین حج پروازیں صبح تک لاہور سے مدینہ روانہ کی جائیں گی۔