لندن ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 مئی 2025ء ) عمران خان کے صاحبزادوں کا کہنا ہے کہ ہمارے والد کو توڑنے کی کوشش کی جا رہی ہے لیکن وہ ڈیل نہیں کریں گے، عدالت نے ہر ہفتے بات کروانے کی ہدایت کی لیکن والد سے 2،2 ماہ تک ہماری بات نہیں کروائی جاتی، یہ سارے حربے میرے والد کو توڑنے کے لیے کر رہے ہیں لیکن وہ بہت مظبوط انسان ہیں انہیں توڑنا آسان نہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کے بیٹوں قاسم اور سلیمان کا پہلا انٹرویو منظرعام پر آگیا۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ماریو ناؤفل کے شو میں انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمارے والد عمران خان کو دو سال سے قید تنہائی میں رکھا ہوا ہے، کاش ہم اپنے والد سے فون پر گفتگو کر پاتے، ہماری اپنے والد سے فون پر گفتگو نہیں کرائی جاتی، عدالت نے ہر ہفتے بات کروانے کا حکم دیا ہے لیکن دو دو مہینوں تک ہمارے بات نہیں کروائی جاتی، ہماری جب والد سے بات کرائی بھی جاتی تھی تو لائن 20 منٹ پر کٹ جاتی تھی، آدھا وقت وہ ہمیں نصیحتیں کرتے، باقی ہماری زندگیوں کے بارے میں پوچھتے ہیں۔

(جاری ہے)

قاسم خان نے کہا کہ ہم نے اپنے والد عمران خان کو آخری بار دیکھا جب انہیں 3 گولیاں لگی ہوئی تھیں، وہ مضبوط تھے، استقامت سے کھڑے تھے اور مسکرا رہے تھے، وہ اُنہیں توڑنے کی کوشش کر رہے ہیں لیکن وہ ڈیل نہیں کریں گے، مییرے والد بہت اصول پسند ہیں، وہ کبھی بھی ڈیل نہیں کریں گے اور نہ دوسرے لوگوں کی طرح کوئی ڈیل قبول کریں گے۔ سلیمان خان نے الزام عائد کیا کہ جمہوریت پر دباؤ اور الیکشن میں دھاندلی کے خلاف بڑا احتجاج ریکارڈ کروانے کے بعد جیل میں عمران خان پر مزید سختیاں بڑھا دی گئیں، والد نے ہمیں خاموش رہنے کو کہا لیکن اب ہمارے پاس کوئی چارہ نہیں، ہم نے سوچا تھا کہ یہ سب چند ہفتوں کے لیے ہوگا لیکن اب تو 2 سال ہو گئے، اُنہوں نے عمران خان کو دھندلانے کی کوشش کی، یہاں تک کہ 1992ء کے ورلڈکپ کی تصاویر کو بھی مٹا دیا۔

عمران خان کے بیٹے قاسم خان کا کہنا ہے کہ ہمارے والد کو پچھلے دو سال سے قید تنہائی میں رکھا گیا ہے، یہاں تک کمرے میں بھی بجلی بھی نہیں ہوتی، ڈاکٹر کو ملنے کی اجازت بھی نہیں دیتے ہیں، والد سے ہماری فون پر بات بند کر دی گئی، ڈاکٹر کو ملنے کی اجازت نہیں، بجلی بھی بند کردی جاتی ہے، یہ سارے حربے میرے والد کو توڑنے کے لیے کر رہے ہیں لیکن وہ بہت مظبوط انسان ہیں انہیں توڑنا آسان نہیں۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے ڈیل نہیں کریں گے ہمارے والد کی کوشش لیکن وہ والد سے

پڑھیں:

ہمیں اپنے پائلٹس کو زیادہ سے زیادہ خراجِ تحسین پیش کرنا چاہیے

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 مئی2025ء) علیمہ خان کا کہنا ہے کہ ہمیں اپنے پائلٹس کو زیادہ سے زیادہ خراجِ تحسین پیش کرنا چاہیے، ہمارے پائلٹس ہمارے جہاز سے بڑے ہیرو ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے بانی کی ہمشیرہ علیمہ خان نے پیر کے روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بھارت کو منہ توڑ جواب دینے والے پاکستانی پائلٹس کو خراج تحسین پیش کیا۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا اسکوارڈن لیڈر شہید ہوا، ہمارا ائیر مین شہید ہوا، ہمارے پائلٹس ہمارے جہاز سے بڑے ہیرو ہیں، ہمیں انہیں زیادہ سے زیادہ خراج تحسین پیش کرنا چاہیئے۔ انہوں نے اپنی گفتگو میں مزید کہا کہ پیر کے روز پشاور ضمانت کیلئے پہنچی تو مجھے پتہ چلا کہ مجھے 32 کیسز میں نامزد کیا گیا ہے۔ میرے وکلاء نے جب انسدادِ دہشتگردی عدالت میں ضمانت کی درخواست دی تو انکشاف ہوا کہ میرے اوپر 32 کیسز ہیں۔

(جاری ہے)

یہ کیسز اِسلیے ہیں کہ میں عمران خان کا پیغام باہر لاتی ہوں۔ آپ عمران خان کی فیملی کو اٹیک کرنے کیلئے کون کونسے بہانے ڈھونڈیں گے؟ ہمیں اپنے بھائی کو جیل سے رہا کروانا ہے، یہی ہمارا مشن ہے۔ اپنے ایک اور پیغام میں انہوں نے بتایا کہ عمران خان نے جنید اکبر کو تحریک شروع کرنے کا ٹاسک دیا ہے، پی اے سی کی چیئرمین شپ اور تحریک کیلیے کوشش میں وقت تقسیم ہوگا،اس لیے انہیں پی اے سی کی چیئرمین شپ چھوڑ کر خیبر پختونخواہ سے تحریک پر پوری توجہ دینے کی ہدایت کی ہے۔

علیمہ خان نے بتایا کہ عمران خان نے جنید اکبر کو پارٹی کے فیصلے اور تحریک کا مکمل اختیار دیا ہے اور اس تحریک کا مقصد بانی پی ٹی آئی، دیگر پارٹی رہنمائوں و کارکنوں کی آزادی اور دھاندلی کے خلاف آواز اٹھانا ہے۔                   

متعلقہ مضامین

  • حکومت ریاستی سطح پر مقبوضہ کشمیر کی آزادی کیلئے باضابطہ کوشش کرے، سپریم کورٹ بار
  • عمران خان کا اللہ پر غیر متزلزل ایمان ہے
  • والد تنہائی، اندھیرے اور ظلم کا شکار ہیں مگر ڈیل نہیں کریں گے ،عمران خان کے بیٹوں کا دعویٰ
  •  "ہمارے والد تنہائی، اندھیرے اور ظلم کا شکار ہیں لیکن کوئی ڈیل نہیں کریں گے" عمران خان کے بیٹوں کا انٹرویو
  • ملک میں سیاسی تناؤ عروج پر، عمران خان کی سیکیورٹی پر سوالات اٹھنے لگے،بیٹے بھی میدان میں آگئے
  • والد نے ہمیں خاموش رہنے کو کہا لیکن اب ہمارے پاس کوئی چارہ نہیں، عمران خان کے بیٹوں کا پہلا انٹرویو
  • ہمارے والد اصول پسند آدمی، کوئی ڈیل نہیں کریں گے، عمران خان کے بیٹوں کا انٹرویو
  • مودی نے تقریر میں معاملہ سمیٹنے کی کوشش کی لیکن بکھرا ہوا معاملہ سمیٹا نہ جائے گا، خواجہ آصف
  • ہمیں اپنے پائلٹس کو زیادہ سے زیادہ خراجِ تحسین پیش کرنا چاہیے