امریکا کی ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے پناہ گزین کا درجہ دیے گئے 59 سفید فام جنوبی افریقی باشندے پیر کے روز ورجینیا کے واشنگٹن ڈلس انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پہنچ گئے۔ یہ ٹرمپ دور میں پہلے مہاجرین ہیں جنہیں امریکا میں سیاسی پناہ دی گئی ہے، اور امکان ہے کہ مزید افریکنرز بھی آئندہ امریکا منتقل ہوں گے۔

امریکی حکام کے مطابق، یہ افراد مبینہ طور پر نسلی امتیاز اور سنگین خطرات کا شکار تھے۔ امریکی نائب وزیر خارجہ کرسٹوفر لینڈاؤ اور ڈپٹی سیکریٹری برائے ہوم لینڈ سیکیورٹی ٹرائے ایڈگر نے ان مہاجرین کا خیر مقدم کیا اور انہیں امریکی سرزمین پر خوش آمدید کہا۔

لینڈاؤ نے کہا کہ یہ افراد اچھی کوالٹی کے بیجوں کی طرح ہیں جو امریکی سرزمین میں پھلیں گے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ امریکا میں پناہ گزینوں کے لیے مطابقت ایک اہم معیار ہے۔

مزید پڑھیں: چین امریکا سیزفائر، دونوں ممالک محصولات 3 ماہ کے لیے کم کرنے پر راضی

ٹرمپ انتظامیہ نے جہاں ایک جانب ان سفید فام مہاجرین کے داخلے کو ترجیح دی، وہیں دوسری جانب دیگر ممالک سے آنیوالے جنگ زدہ اور قحط سے متاثرہ مہاجرین کی آبادکاری کو معطل کر دیا گیا ہے، جس پر شدید تنقید ہو رہی ہے۔

جنوبی افریقی صدر سیرل رامافوسا نے اس اقدام کو غلط بیانی قرار دیا اور کہا کہ یہ افراد مہاجرین کی تعریف پر پورے نہیں اترتے۔ یہ لوگ ظلم و ستم کا شکار نہیں، بلکہ وہ اپنے ملک میں ہونے والی آئینی تبدیلیوں کو قبول نہیں کرنا چاہتے۔

Refugees Internationalکے صدر جیریمی کونینڈائک نے اس پالیسی کو نسلی بنیاد پر مہاجرین کی آبادکاری کا بہروپ قرار دیا اور کہا کہ دنیا بھر میں لاکھوں افراد ایسے ہیں جو واقعی جنگ، ظلم اور مظالم کی بنیاد پر مہاجر بنے، ان کی نسبت ان افریکنرز کو تحفظ دینے کی کوئی فوری ضرورت نظر نہیں آتی۔

ٹرمپ اور ان کے اتحادی ایلون مسک جنوبی افریقہ کی زمین اصلاحات پر شدید نکتہ چینی کرتے رہے ہیں۔ اس قانون کے تحت، حکومت بعض صورتوں میں زمین بغیر معاوضے کے واپس لے سکتی ہے تاکہ نسلی تفاوت کو ختم کیا جا سکے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

امریکا ایلوم مسل ٹرمپ سفید فسم.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: امریکا ایلوم مسل سفید فسم کہا کہ

پڑھیں:

وطن لوٹنے والے افغان مہاجرین کو آبادکاری میں عالمی توجہ کی ضرورت

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 09 اگست 2025ء) افغانستان میں ہمسایہ ممالک سے واپس آنے والے لاکھوں لوگوں کو سرحد پر انسانی امداد دی جا رہی ہے لیکن انہیں زندہ رہنے کے لیے عالمی برادری سے بڑے پیمانے پر مزید مدد کی ضرورت ہے۔

پائیدار آبادیوں کے لیے اقوام متحدہ کے ادارے 'یو این ہیبیٹٹ' کی افغانستان میں پروگرام مینیجر سٹیفنی لوس نے جنیوا میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران اور پاکستان سے واپسی اختیار کرنے والے افغانوں کو معاشرے میں دوبارہ ضم ہونے کے لیے عملی تعاون درکار ہے جو اپنے گھر، اثاثے اور امید کھو چکے ہیں۔

ان میں بہت سے لوگ ایسے ہیں جن کے پاس افغانستان میں رہائش کے لیے کوئی جگہ نہیں کیونکہ وہ کبھی اس ملک میں نہیں رہے۔ واپس آنے والوں میں 60 فیصد کی عمر 18 سال سے کم ہے۔

(جاری ہے)

ان لوگوں کے افغانستان میں کوئی سماجی تعلقات یا رابطے نہیں ہیں جس کی وجہ سے انہیں زندگی دوبارہ شروع کرنے میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

افغانستان کو مہاجرین اور پناہ گزینوں کی واپسی کے غیرمعمولی بحران کا سامنا ہے۔

ستمبر 2023 کے بعد پاکستان اور افغانستان میں رہنے والے 30 لاکھ افغان ملک بدر کر دیے گئے یا انہوں نے رضاکارانہ واپسی اختیار کی ہے۔ ان میں 20 لاکھ سے زیادہ لوگ رواں سال ملک میں آ رہے ہیں جن میں بعض لوگوں کے لیے یہ واپسی نہیں بلکہ نیا آغاز ہو گا۔ © UNICEF/Azizullah Karimi خواتین اور لڑکیوں کے لیے خدشات

افغانستان کو معاشی، موسمیاتی اور انسانی حقوق کے بحرانوں کا سامنا ہے جہاں دو کروڑ 29 لاکھ لوگوں کو انسانی امداد کی ضرورت ہے۔

سٹیفنی لوس نے بتایا کہ طالبان کی جانب سے خواتین اور لڑکیوں کی تعلیم، نوکریوں اور حقوق پر پابندیوں کے باعث واپس آنے والوں کو سنگین مسائل درپیش ہیں۔ یہ خواتین اور لڑکیاں ایسے ملک میں واپس جا رہی ہیں جہاں 12 سال سے زیادہ عمر کی کوئی لڑکی تعلیم حاصل نہیں کر سکتی۔ ان کے لیے نہ تو کوئی سماجی مواقع ہیں اور نہ ہی وہ معاشی ترقی کر سکتی ہیں۔

واپس آنے والوں میں بہت سے گھرانوں کی کفالت خواتین کے ذمے ہے۔ تاہم افغانستان میں خواتین کو محرم کے بغیر گھر سے نکلنے کی اجازت نہیں اور طبی مقاصد کے لیے بھی انہیں اپنے مرد سرپرست کی ضرورت رہتی ہے۔

UNDP Afghanistan موسمیاتی تبدیلی کا مسئلہ

انہوں نے واضح کیا ہے کہ افغانستان میں نازک سیاسی، معاشی اور سماجی صورتحال کے باعث ان لوگوں کی مقامی معاشرے سے جڑت مزید پیچیدہ ہو گئی ہے۔

ملک کا شمار موسمیاتی تبدیلی سے بری طرح متاثرہ 10 ممالک میں ہوتا ہے۔ خشک سالی، سیلاب اور شدید گرمی کی لہروں کے باعث دیہی گھرانوں کی مشکلات بڑھ گئی ہیں۔ ان قدرتی حوادث کے باعث شہروں کی غیررسمی آبادیوں میں رہنے والے لوگوں کو بھی خطرہ ہے جبکہ 80 فیصد شہری آبادی انہی لوگوں پر مشتمل ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ زندگیوں کی بحالی کے لیے انسانی امداد سے بڑھ کر وسائل درکار ہیں۔

لوگوں کو پانی سے لے کر صحت و صفائی کی سہولیات تک بہت سی بنیادی خدمات درکار ہیں۔ انہیں روزگار کے مواقع اور باوقار انداز میں اپنے گھرانوں کی کفالت کے لیے مدد کی ضرورت ہے۔عالمی برادری سے اپیل

سٹیفنی لوس نے کہا ہے کہ بڑی تعداد میں ملک واپس آنے والے ان لوگوں کو مقامی معاشرے کا حصہ بنانے کے لیے عالمی برادری اور افغان حکام کی جانب سے بڑے پیمانے پر اقدامات درکار ہیں،

یہ افراد کے لیے انسانی بحران ہے لیکن یہ منظم، مقامی سطح پر اختیار کردہ طریقہ ہائے کار اور خدمات، بنیادی ڈھانچے، رہائش اور روزگار کے مواقع کا تقاضا کرتا ہے۔

انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ افغانستان اور اس کے لوگوں بالخصوص خواتین اور لڑکیوں کو نظرانداز نہ کرے اور ان کے لیے حسب ضرورت وسائل کی فراہمی یقینی بنائے تاکہ وہ باوقار زندگی گزار سکیں۔

متعلقہ مضامین

  • امریکا میں فیلڈ مارشل عاصم منیر کا گرمجوش استقبال، ٹرمپ دور میں تعلقات کی حیران کن بحالی
  • جنوبی کوریا کے صدر لی اور صدر ٹرمپ کی 25 اگست کو سکیورٹی و معیشت پر سربراہی ملاقات
  • امریکی ریاست پنسلوانیا کے اسٹیل پلانٹ میں دھماکے، 2 ہلاک، 10 زخمی
  • امریکا نے فتنہ الہندوستان کی تنظیموں کو دہشتگرد قرار دیا، طلال چوہدری
  • امریکا نے کالعدم بی ایل اے اور مجید بریگیڈ گروپ کو دہشتگرد تنظیم قرار دے دیا
  • امریکا نے بی ایل اے اور مجید بریگیڈ کو عالمی دہشتگرد تنظیمیں قرار دیدیا
  • ورلڈ گیمز اسنوکر میں پاکستان کے محمد آصف کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے
  • امریکا میں فیلڈ مارشل عاصم منیر کو بطور طاقتور شخصیت دیکھا جاتا ہے: بلوم برگ
  • ٹرمپ کے ڈیجیٹل اثاثہ جات کے مشیر بو ہائنز کا استعفیٰ، نجی شعبے میں واپسی کا اعلان
  • وطن لوٹنے والے افغان مہاجرین کو آبادکاری میں عالمی توجہ کی ضرورت