حالیہ پاک بھارت کشیدگی اور جنگ پر پاکستان کیخلاف خاموشی اختیار کرنے پر مہاراشٹر پولیس نے اپنے ہی فنکاروں کو تنقید کا نشانہ بنا ڈالا۔

جہاں پاک بھارت کشیدگی کے دوران بھارت کے کئی فنکار پاکستان کیخلاف زہر اُگلتے رہے اور سوشل میڈیا پر جھوٹی خبریں پھیلائیں وہیں بھارت کے کچھ بڑے اسٹارز ایسے بھی تھے جنہوں نے اس سنگین نوعیت کے معاملے پر خاموشی اختیار کی اور کسی بھی قسم کا بیان دینے سے گریز کیا۔

تاہم بھارتی انتہا پسندوں سمیت مہاراشٹرا پولیس کو بھی یہ بات ہضم نہ ہوئی اور اپنے ہی فنکاروں کو سوشل میڈیا پر ٹرول کرنا شروع کردیا۔

مہارشٹرا پولیس کی انسٹاگرام اسٹوری کا ایک اسکرین شاٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے جس میں انہوں نے پاکستان کیخلاف نہ بولنے والے سپر اسٹارز کی تصاویر شیئر کی ہیں جن کے منہ پر تالے کا ایموجی لگا ہے۔ 

اس اسٹوری میں مہاراشٹرا پولیس نے سلمان خان، شاہ رُخ خان، عامر خان، دیپیکا پڈوکون اور عالیہ بھٹ جیسے دیگر بڑے بالی ووڈ اسٹارز پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ’ ڈیئر سیلیبریٹیز اب امن ہے، اب آپ لوگ انسٹاگرام پر واپس آ سکتے ہیں، اب آپ کے غیرملکی مداحوں کے ناراض ہونے کا کوئی خطرہ باقی نہیں رہا‘۔

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مہاراشٹرا پولیس کی اِس پوسٹ کو بالی ووڈ فنکاروں خاص طور پر بالی ووڈ کے تینوں خانز کی پاکستان کیلئے کچھ نہ بولنے کی پالیسی پر ایک طنزیہ حملہ قرار دیا جارہا ہے۔

یاد رہے کہ دونوں ممالک کے درمیان جنگ بندی کے بعد سلمان خان اور عامر خان کا ردعمل سامنا آگیا تھا جس میں انہوں نے جنگ بندی اور امن کی اپیل کی تھی تاہم اسکے باوجود دونوں فنکاروں پر شدید تنقید کی گئی کیوںکہ انہوں نے اپنے بیان میں پاکستان کیخلاف ایک جملہ بھی نہیں لکھا۔

یہی وجہ تھی کہ چند گھنٹوں بعد ہی سلمان خان کی جانب سے ان کا بیان سوشل میڈیا سے ڈیلیٹ کر دیا گیا۔ 

 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: مہاراشٹرا پولیس پاکستان کیخلاف سوشل میڈیا بالی ووڈ

پڑھیں:

زاہد احمد نے سوشل میڈیا کو شیطان کا کام قرار دے دیا

معروف اداکار زاہد احمد نے سوشل میڈیا اور اس کے اثرات پر کھل کر گفتگو کرتے ہوئے اسے شیطان کا کام قرار دے دیا۔

زاہد احمد اپنی ہمہ جہت اداکاری اور گہرے کرداروں کے باعث شہرت رکھتے ہیں، انہوں نے متعدد معروف ڈراموں میں اپنی فنکارانہ صلاحیتوں کا لوہا منوایا، ریڈیو سے اپنے کیریئر کا آغاز کرنے والے زاہد احمد نے تھیٹر اور پھر ٹیلی وژن تک کا کامیاب سفر طے کیا۔

حال ہی میں وہ ایک پوڈکاسٹ میں شریک ہوئے، جہاں گفتگو کے دوران انہوں نے سوشل میڈیا اور جدید طرزِ زندگی پر سخت مؤقف اپنایا۔

زاہد احمد کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا شیطان کا کام ہے اور جو لوگ اس پر مواد تخلیق کر رہے ہیں، وہ جہنم میں جائیں گے۔

انہوں نے تسلیم کیا کہ میرے اس بیان پر تنقید ہو سکتی ہے کیونکہ میں خود بھی سوشل میڈیا پر موجود ہوں، مگر میں محض اپنا ذاتی مؤقف پیش کر رہا ہوں۔

زاہد احمد نے کہا کہ اپنی نجی زندگی، بچوں اور روزمرہ کے معمولات کو عوامی سطح پر دکھانا درست عمل نہیں، سوشل میڈیا وہ ایجاد ہے جس نے انسان کو سب سے زیادہ نقصان پہنچایا ہے۔

اداکار کے اس بیان نے سوشل میڈیا پر نئی بحث چھیڑ دی ہے، جہاں کچھ صارفین ان کے خیالات سے اتفاق کر رہے ہیں جبکہ کئی انہیں حد سے زیادہ سخت مؤقف اختیار کرنے پر تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی:ٹریفک پولیس اہلکار کا ای چالان سے بچنے کیلئے انوکھا کام، شہری نے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کردی۔
  • جج کیخلاف سوشل میڈیا مہم کیس: جسٹس راجا انعام امین منہاس کی سماعت سے معذرت
  • کراچی: ٹریفک پولیس اہلکار کا ’ای چالان‘ سے بچنے کیلئے جوگاڑ سوشل میڈیا پر وائرل
  • جج ہمایوں دلاور کیخلاف سوشل میڈیا مہم کیس؛ جسٹس انعام امین کی سماعت سے معذرت
  • جسٹس ہمایوں دلاور کیخلاف سوشل میڈیا مہم کا معاملہ، جسٹس منہاس نے کیس سننے سے معذرت کرلی
  • مقبوضہ کشمیر اور بھارت میں سچ بولنے پر صحافیوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے
  • پی ٹی آئی کی سوشل میڈیا ایکٹوسٹ خولہ چوہدری جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل
  • پی ٹی آئی کی سوشل میڈیا ٹیم کی رکن کو بیرون ملک جانے سے روک دیا گیا
  • زاہد احمد نے سوشل میڈیا کو شیطان کا کام قرار دے دیا
  • بالی ووڈ کے سُپر اسٹار 89 سالہ دھرمیندر کی طبیعت بگڑ گئی؛ اسپتال میں داخل