2025-05-14@12:48:21 GMT
تلاش کی گنتی: 359

«مہاراشٹرا پولیس»:

    حالیہ پاک بھارت کشیدگی اور جنگ پر پاکستان کیخلاف خاموشی اختیار کرنے پر مہاراشٹر پولیس نے اپنے ہی فنکاروں کو تنقید کا نشانہ بنا ڈالا۔ جہاں پاک بھارت کشیدگی کے دوران بھارت کے کئی فنکار پاکستان کیخلاف زہر اُگلتے رہے اور سوشل میڈیا پر جھوٹی خبریں پھیلائیں وہیں بھارت کے کچھ بڑے اسٹارز ایسے بھی تھے جنہوں نے اس سنگین نوعیت کے معاملے پر خاموشی اختیار کی اور کسی بھی قسم کا بیان دینے سے گریز کیا۔ تاہم بھارتی انتہا پسندوں سمیت مہاراشٹرا پولیس کو بھی یہ بات ہضم نہ ہوئی اور اپنے ہی فنکاروں کو سوشل میڈیا پر ٹرول کرنا شروع کردیا۔ مہارشٹرا پولیس کی انسٹاگرام اسٹوری کا ایک اسکرین شاٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے جس میں انہوں...
    لاہور(اوصاف نیوز) ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی (پی ایچ اے) سیالکوٹ نے مبینہ طور پر اپنے دفتر میں خود کو گولی مارلی پولیس کے مطابق جنید تاج بھٹی کو شدید زخمی حالت میں سول اسپتال منتقل کیا گیا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اپنی ٹیم کے ساتھ موقع پر پہنچ گئے۔فرانزک اور تحقیقاتی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور شواہد اکٹھے کرنے میں مصروف ہیں۔ جنید تاج بھٹی سیالکوٹ میں ڈائریکٹر جنرل پنجاب ہارٹیکلچر اتھارٹی تعینات تھے۔ڈی پی او سیالکوٹ فیصل شہزاد نے کہا کہ واقعے کی ہر پہلو سے تفتیش کی جارہی ہے جلد حقائق سامنے آجائیں گے۔ دنیا کے غریب ترین صدر 89 برس کی عمر میں چل بسے
    پشاور(نیوز ڈیسک) پشاور کے علاقے رنگ روڈ پردھماکہ،دھماکے کے نتیجے میں دو افراد شہید،جبکہ تین افراد زخمی ہوگئے، دھماکہ پولیس وین کے قریب ہوا۔ ابتدائی اطلاع کے مطابق دھماکہ خودکش تھا،زخمی کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا، دھماکے میں شہید ہونے والے دونوں پولیس اہلکار ہے، شہداء میں کانسٹیبل عالم زیب اور آئے ایس آئی لائق زادہ شامل ہیں۔ صوبائی وزیر مینا خان آفریدی نے افسوس ناک واقعہ کی مذمت کی، وزیر برائے اعلی تعلیم مینا خان آفریدی کا کہنا تھا کہ پشاور پولیس اہلکاروں پر دہشتگرد حملہ دشمن کی مذموم مقاصد کو ظاہر کرتی ہے۔ دہشت گرد کسی صورت اپنے مقاصد میں کامیاب نہیں ہوں گے، شہید پولیس اہلکاروں کی قربانی رائیگاں نہیں جائے...
    کراچی: ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سٹی نے چیکنگ کے بہانے تاجر کو لوٹنے والے گارڈن تھانے کے دو اہلکاروں کو معطل کر کے محکمہ جاتی کارروائی کا حکم دے دیا۔ ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سٹی عارف عزیز نے بتایا کہ گارڈن پولیس نے دوران پیٹرولنگ تاجر کو لوٹنے والے دو پولیس اہلکاروں کو گرفتار کر کے تاجر کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دوران پیٹرولنگ تاجر کو چیکنگ کے بہانے لوٹنے والے گارڈن تھانے میں تعینات گرفتار دونوں پولیس اہلکار پیٹرولنگ پر مامور تھے اور انہوں نے تلاشی کے بہانے محمد وقار نامی تاجر سے 56 ہزار روپے چھین لیے تھے اور گھر جانے کا کہا تھا۔ انہوں نے کہا کہ بعدازاں تاجر...
    لاہور: موجودہ کشیدہ  صورتحال کے پیش نظر پنجاب پولیس نے صوبہ بھر میں سکیورٹی بڑھا دی۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے مطابق پنجاب پولیس کا ہر جوان ملک و قوم کی حفاظت کے لئے اپنی بہادر افواج، سکیورٹی اداروں کے شانہ بشانہ ہے۔  آئی جی پنجاب نے کہا کہ پولیس چیک پوسٹس، چینی و غیر ملکی سفارت خانوں، حساس مقامات و تنصیبات کی سکیورٹی بڑھا دی جائے، ضلعی انتظامیہ، سول ڈیفنس، ریسکیو 1122، سکیورٹی اداروں سے مسلسل رابطے میں رہیں۔ ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ ڈولفن اسکواڈ، پولیس ریسپانس یونٹ، ایلیٹ ٹیمیں اہم مقامات کے گرد پٹرولنگ بڑھا دیں، سرچ، سویپ اینڈ کومبنگ آپریشنز،  فرضی مشقیں جاری رکھی جائیں۔ پنجاب پولیس کسی بھی ہنگامی صورتحال میں سکیورٹی، لا...
    سٹی42: بھارت کے بزدلانہ حملے کے بعد سکیورٹی خدشات بڑھ گئے ۔ پنجاب پولیس کے افسران و اہلکاروں کی چھٹیاں بند ،میٹرنٹی ،میڈیکل اور سٹڈی ایکس پاکستان لیو پر ہونے والے مستثیٰ ہونگے۔ لاہور کے افسران و اہلکاروں کی چھٹیاں بھی منسوخ،واپس آنیوالے اہلکاروں کو آپریشنل ڈیوٹی پر بھجوا دیا گیا۔ مری میں ’’پاک فوج زندہ باد ‘‘ ریلی ملک میں کشیدہ جنگی صورتحال کے باعث پنجاب پولیس کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ، پنجاب پولیس کے افسران ا و راہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئیں ،واپس آنے والے اہلکاروں کو آپریشنل ڈیوٹیز پر بھجوا دیا گیا۔پولیس حکام کے مطابق ڈی آئی جی ایڈمن لاہورعمران کشور نے لاہور پولیس کے افسران او راہلکاروں کی چھٹیاں...
    کراچی: فرسٹ ایئر کا طالب علم والد کے ساتھ امتحان دینے کے لیے کالج جاتے ہوئے تیز رفتار کوچ کی ٹکر لگنے سے والد سمیت جاں بحق ہوگیا۔ پولیس کے مطابق پاکستان بازارتھانے کی حدود اورنگی ٹاؤن نمبر 15 ارم اسٹورکے قریب تیز رفتار کوچ کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوارباپ بیٹا شدید زخمی ہوگئے، جس پر زخمی باپ کو نجی اسپتال جب کہ زخمی بیٹے کو پہلے عباسی اور پھر جناح اسپتال منتقل کیا جا رہاتھا کہ دونوں باپ بیٹے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔ بعدازاں دونوں باپ بیٹے کی لاشیں قانونی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کردی گئیں، جہاں  جاں بحق ہونے والوں میں 37 سالہ عرفان ولد اکبرخان اوراس کا...
    علی ساہی:پنجاب پولیس کے ہونہار افسران کی قابلیت کا بین الاقوامی سطح پر اعتراف، ورلڈ پولیس سمٹ نے ایس ڈی پی او سٹی سرکل سرگودھا کو ایوارڈ کیلئے منتخب کرلیا۔اے ایس پی انعم شیر خان بین الاقوامی ایوارڈز کیٹیگریز میں اول پوزیشن کیلئے منتخب، ڈی پی او قصور محمد عیسی خان بین الاقوامی ایوارڈز کٹیگریز میں سیکنڈ پوزیشن کیلئے منتخب، ایوارڈز کیلئے 192 ممالک کے پولیس افسران کی غیر معمولی کارکردگی زیر غور آئی، کمیٹی نے سخت سکروٹنی، انٹرویو کے بعد پنجاب پولیس کے 2افسران کو شارٹ لسٹ کیا۔ پنجاب بھر کے سکولوں میں  تعطیلات کا اعلان پوزیشن ہولڈرز کی لسٹ ورلڈ پولیس سمٹ دبئی کی آفیشل ویب سائٹ پر شائع، ورلڈ پولیس سمٹ ایوارڈز کی تقریب رواں...
    لاہور میں ڈاکوؤں نے گورنر ہاؤس کے ڈسپنسری ملازم اور اس کی ماں سے لوٹ مار کی جس دوران مزاحمت پر  بزرگ خاتون سڑک پر گر کر جاں بحق ہوگئی۔پولیس کے مطابق گورنر ہاؤس کا ڈسپنسری ملازم معین اپنی والدہ کے ساتھ بینک سے رقم لے کر سندر داس روڈ پر زمان پارک کےقریب پہنچا تو موٹر سائیکل پر سوار 2 ڈاکوؤں نے انہیں گھیر لیا۔پولیس نے بتایا کہ ملزمان نے ماں سے پرس چھیننے کی کوشش کی، معین کی والدہ 62 سالہ سلمٰی  بیگم نے مزاحمت کی تو چھینا جھپٹی میں خاتون سڑک پر گر کر زخمی ہوگئی اور ڈاکو پرس لے کر فرار ہو گئے جب کہ خاتون کو اسپتال لے جایا گیا مگر وہ جانبر نہ ہو...
    سٹی42: بھارتی جارحیت کے پیش نظر پنجاب بھر میں سیکیورٹی سخت کر دی گئی ہے۔ لاہور سمیت تمام شہروں میں حساس مقامات پر نگرانی میں اضافہ کر دیا گیا ہے جبکہ بارڈر ایریاز میں بھی سیکیورٹی فورسز کو الرٹ کر دیا گیا ہے۔ ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کے مطابق سرحدی علاقوں میں دیہات کے افراد رضاکارانہ طور پر پاک فوج کی مدد کے لیے میدان میں نکل آئے ہیں جو قومی جذبے کی عکاسی کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کے بزدلانہ حملے پر شہریوں کا جذبہ قابلِ فخر ہے اور قوم کا مطالبہ تھا کہ دشمن کو منہ توڑ جواب دیا جائے۔ میچ کے دوران بولر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگیا ...
    پشاور ہائیکورٹ نے حیات آباد پشاور سے غیرقانونی طور پر پولیس کی حراست میں لیے گئے افراد کو عدالت میں پیش کیے جانے پر ان کی بازیابی سے متعلق درخواست نمٹادی، عدالت نے پولیس حکام کو قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے پاکستانی نژاد عمانی خاتون کی بازیابی کی ہدایت کردی۔ لاپتا افراد کے کیس کی سماعت قائمقام چیف جسٹس عتیق شاہ کی سربراہی میں پشاور ہائیکورٹ کے 5 رکنی لارجر بینچ نے کی، جسٹس ارشد علی ، جسٹس صاحبزادہ اسد اور جسٹس محمد نعیم سمیت جسٹس وقار احمد بھی لارجر بینچ کا حصہ تھے۔ آئی جی پولیس خیبر پختونخوا ذوالفقار حمید چوہدری اور سی سی پی او قاسم علی خان عدالت میں پیش ہوئے، جہاں 5 لاپتا افراد کو...
    فوٹو فائل کراچی کے علاقے لیاری بہار کالونی میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔فائرنگ کا واقعہ گھریلو جھگڑے کا شاخسانہ ہے، جاں بحق شخص کی شناخت 45 سالہ سیف الرحمان جبکہ زخمی کی 25 سالہ عرفان کے نام سے ہوئی ہے۔ فائرنگ اور پرتشدد واقعات، خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق، 4 زخمی کراچی پرانا حاجی کیمپ کے قریب سڑک کنارے سے 20سالہ... مقتول کی لاش اور زخمی کو ایمبولینس کے ذریعے سول اسپتال منتقل کیا گیا۔پولیس نے بتایا کہ زخمی عرفان کی بھابھی اس کے بھائی سے جھگڑ کر میکے آگئی تھی، عرفان اپنے دوست سیف الرحمان کے ساتھ اپنی بھابھی کو منانے آیا تھا کہ اس دوران خاتون کے بھائی شاہد نے...
    مفی منیب الرحمٰن—فائل فوٹو اہلسنت و جماعت کے زیرِ اہتمام فلسطینیوں سے اظہارِ یک جہتی کے لیے کراچی میں مارچ کیا گیا۔مفتی منیب الرحمٰن کی قیادت میں مارچ نمائش سے تبت سینٹر پہنچا۔ ٹریفک پولیس نے بتایا ہے کہ اس دوران عام پبلک کو جمشید روڈ، تین ہٹی سے نمائش جانے کی اجازت نہیں تھی۔ ٹریفک پولیس نے شہریوں کو گرومندر سے سولجر بازار، جمشید روڈ سے جیل چورنگی کا راستہ اختیار کرنے کی ہدایت کی تھی۔ٹریفک پولیس کے مطابق ٹریفک کو شارع قائدین، سوسائٹی چورنگی سے نمائش جانے کی اجازت نہیں تھی، شہریوں کو سوسائٹی چورنگی سے کشمیر روڈ کا راستہ اختیار کرنے کا کہا گیاٹریفک پولیس کے مطابق ریلی کے دوران سوسائٹی چورنگی سے آنے والے ٹریفک کو پیپلز...
    ملزمان نے چھینے ہوئے موبائل فونز کی خرید و فروخت اور اسلحہ سپلائی میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں رینجرز اور پولیس نے افغان کیمپ سپر ہائی وے پر کارروائی کی ہے۔ کارروائی کے دوران ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث 4 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ ترجمان رینجرز نے بتایا کہ گرفتار ملزمان سے اسلحہ، موبائل فون اور ایک پاسپورٹ بھی برآمد کیا گیا، ملزمان شہریوں سے موبائل فون اور قیمتی اشیاء کی لوٹ مار کی وارداتوں میں ملوث ہیں۔ ملزمان نے چھینے ہوئے موبائل فونز کی خرید و فروخت اور اسلحہ سپلائی میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا ہے۔ ملزمان عادی مجرم ہیں اور ان کے خلاف تھانہ سائٹ سپر ہائی وے میں ایف آئی...
    — فائل فوٹو کراچی میں رینجرز اور پولیس نے افغان کیمپ سپر ہائی وے پر کارروائی کی ہے۔رینجرز کے ترجمان  کے مطابق کارروائی کے دوران ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث 4 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔ترجمان نے بتایا کہ گرفتار ملزمان سے اسلحہ، موبائل فون اور ایک پاسپورٹ بھی برآمد کیا گیا، ملزمان شہریوں سے موبائل فون اور قیمتی اشیاء کی لوٹ مار کی وارداتوں میں ملوث ہیں۔ کراچی: پولیس اور رینجرز کی مشترکہ کارروائی، افغان گروپ کے 2 ملزمان گرفتارکراچی کے علاقے گڈاپ ٹاؤن میں رینجرز اور پولیس نے انٹیلی جنس معلومات پر کارروائی کرتے ہوئے بدنام زمانہ ڈکیت افغان گروپ کے 2ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ رینجرز کے ترجمان کے مطابق ملزمان نے چھینے ہوئے...
    لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 مئی2025ء)برطانوی شہزادہ ہیری اپنی امریکی اہلیہ میگھن کے ساتھ شاہی ذمہ داریوں سے دستبرداری کے فیصلے کے بعد برطانوی حکومت کی جانب سے سیکیورٹی انتظامات واپس لینے کے خلاف عدالتی جنگ ہار گئے۔برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق شاہ چارلس کے چھوٹے بیٹے ہیری نے ہوم آفس کے اس فیصلے کو تبدیل کرنے کی کوشش کی تھی، جس میں فروری 2020 میں فیصلہ کیا گیا تھا کہ برطانیہ میں رہتے ہوئے انہیں خود بخود ذاتی پولیس سیکیورٹی نہیں ملے گی۔گزشتہ سال لندن کی ہائی کورٹ نے فیصلے کو قانونی قرار دیا تھا اور اس فیصلے کو اپیل کورٹ کے 3 سینئر ججز نے برقرار رکھتے ہوئے قرار دیا تھا کہ اگرچہ...
    لاہور (نیوز ڈیسک)لاہور میں قصور کی رہائشی لڑکی پسند کی شادی نہ کروانے پر اپنے ہی گھر میں چوری کر کے فرار ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق لاہور میں لڑکی نے پسند کی شادی نہ کروانے پر اپنے ہی گھر کو لوٹ لیا جسے اب پولیس نے سامان سمیت گرفتار کرلیا ہے۔ چوکی چلڈرن اسپتال پولیس نے لڑکی کو سامان سمیت گرفتار کرلیا ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ قصور کی رہائشی لڑکی سے زیورات، نقدی و دیگر مسروقہ سامان برآمد ہوا ہے۔ مزیدپڑھیں:پنجاب یونیورسٹی : 12 اساتذہ کروڑوں کی اسکالرشپ لےکر فرار
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد ہائیکورٹ نے 20 مارچ سے لاپتا شہری کے اغوا کا مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا۔ نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں جسٹس محمد آصف نے جی ٹین اسلام آباد سے لاپتہ شہری نعیم مظفر کی بازیابی سے متعلق اسکے بھائی وقار احمد کی جانب سے دائر درخواست پر سماعت کی۔عدالت میں نعیم مظفر کی والدہ کے ہمراہ درخواست گزار کی وکیل ایمان مزاری ایڈووکیٹ پیش ہوئیں جبکہ ڈی ایس پی لیگل ساجد چیمہ اور تھانہ رمنا کے پولیس حکام بھی عدالت میں موجود تھے۔ عمران خان اور شیرافضل مروت کی دھاندلی کیخلاف درخواستیں سماعت کیلئے منظور وکیل ایمان مزاری نے مؤقف اپنایا کہ...
    پہلگام فالس فلیگ کے بعد بھارت کا مقبوضہ کشمیر کے رہائشیوں کو بے دخل کرنے کا منصوبہ بھی بے نقاب ہوگیا۔ ذرائع کے مطابق بھارت مقبوضہ جموں و کشمیر کے رہائشیوں کو زبردستی بے دخل کرنے لگا ہے، کشمیری پولیس اہلکار کی ویڈیو نے بھارتی منصوبہ بے نقاب کر دیا۔ مقبوضہ کشمیر کی پولیس میں خدمات انجام دینے والے کشمیری پولیس اہلکار نے اس حوالے سے احتجاج بھی ریکارڈ کروایا۔ کشمیری اہلکار کا کہنا ہے کہ میں گزشتہ 27 سال سے جموں و کشمیر پولیس میں خدمات انجام دے رہا ہوں، ہائیکورٹ کے واضح احکامات ہیں کہ ہمیں جموں وکشمیر سے باہر نہیں بھیجا جائے گا لیکن پولیس کے اعلیٰ حکام بھارتی ہائیکورٹ کا فیصلہ تسلیم نہیں کر رہے۔...
    سٹی42: آئی جی پنجاب نے جمعۃ المبارک کے موقع پر لاہور سمیت صوبہ بھر میں سیکیورٹی کے انتظامات سخت کرنے کی ہدایت جاری کر دی۔ آئی جی پنجاب نے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ مساجد، امام بارگاہوں، مزارات اور دیگر اہم مقامات کی مکمل سیکیورٹی کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے معاشرتی اصلاح اور امن و انصاف کی فراہمی میں ممبر و محراب کے کردار کو انتہائی اہم قرار دیا۔ دبئی پاورلفٹنگ اینڈ باڈی بلڈنگ انٹرنیشنل چیمپئن شپ: پاکستان نے گولڈ میڈل حاصل کرلیا انہوں نے ڈی پی اوز اور سینئر پولیس افسران کو ہدایت کی کہ وہ نمازِ جمعہ کے موقع پر علاقائی مساجد کا دورہ کریں اور نماز کے بعد شہریوں کے مسائل سن...
    خیبر پختونخوا میں دہشت گردوں کے خلاف مختلف آپریشنز، ٹارگٹ کلنگ اور دہشت گردی کے واقعات میں 178 شہادتیں ہوئی ہیں۔ جاری کردہ پولیس رپورٹس کے مطابق صوبے بھر میں رواں سال کے ابتدائی 4 ماہ کے دوران مختلف واقعات میں 42 پولیس اہلکار شہید اور 53 زخمی ہوئے جبکہ رواں سال 68 شہری بھی شہید اور 166 زخمی ہوئے۔رپورٹس کے مطابق 4 ماہ میں ایف سی کے 33 اور سیکیورٹی فورسز کے 27 جوان شہید ہوئے۔ تربت میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن، فائرنگ کے تبادلے میں 3 دہشتگرد ہلاک سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے تربت میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کیا۔ پولیس رپورٹ کے مطابق مختلف واقعات میں خاصہ دار فورس کے 8 اہلکار شہید جبکہ 8 زخمی...
    اداکارہ نازش جہانگیر کیس کی تفتیش میں پیش رفت سامنے آئی جب کہ سندھ اور پنجاب پولیس کا نامزد ملزم اسود ہارون کی گرفتاری کے لیے ڈیفنس لاہور میں چھاپہ مارا گیا۔  رپورٹ کے مطابق پولیس ذرائع  نے کہا کہ اسود ہارون پولیس کارروائی کی پیشگی اطلاع پاکر فرار ہوگیا۔ اسود ہارون کے گھر ریڈ کی موبائل ویڈیو بھی سامنے آگئی، ملزم کے گھر پر سندھ پولیس کے اہلکار دستک دیتے رہے۔ پولیس ذرائع  نے کہا کہ اہلکاروں کو دستک پر کوئی جواب نہیں ملا، اداکارہ نازش جہانگیر کی مدعیت میں مقدمہ تھانہ درخشاں میں درج ہے۔ اداکار اسود ہارون نے اداکارہ نازش جہانگیر پر پیسوں سے متعلق فراڈ کا الزام عائد کیا تھا، اس پر نازش جہانگیر نے اسود ہارون...
    لاہور: گھروں میں کام کے بہانے چوریاں کرنے والے خواتین گینگ سرغنہ پکڑی گئی، جس سے ڈیڑھ کروڑ کا سونا اور دیگر اشیا برآمد کرلی گئیں۔ پولیس کے مطابق خواتین چور گینگ کی سرغنہ  کو گرفتار کرکے کروڑوں مالیت کے طلائی زیورات اور موبائل فونز برآمد کرلیے گئے ہیں۔ انچارج انویسٹی گیشن گلشن اقبال کی پولیس ٹیم نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے پیشہ ور لیڈی چور گینگ کی سرغنہ صفیہ کو گرفتار کرکے بھاری مالیت کا مال مسروقہ برآمد کیا۔ پولیس نے بتایا کہ علاقے میں خواتین گینگ کی جانب سے مسلسل وارداتوں  کی اطلاعات تھیں، جس پر کارروائی کرتے ہوئے  سرغنہ کو گرفتار کیا گیا اور ملزمہ کی نشاندہی پر ایک کروڑ  روپے سے زائد مالیت کا...
    سٹی42: ایس پی موبائلز ارسلان زاہد  کا کہنا ہے کہ شہر میں سکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات کے تحت موبائلز سکواڈ کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے اور کسی بھی صورت میں سکیورٹی پر کمپرومائز نہیں کیا جائے گا۔ ایس پی موبائلز کے مطابق لاہور کے مختلف مقامات پر قائم ناکہ جات پر سخت سکیورٹی چیکنگ کا عمل جاری ہے جہاں متعلقہ ڈی ایس پیز کی زیر نگرانی جدید پولیس گیجٹس اور آرٹیکلز کی مدد سے چیکنگ کی جا رہی ہے۔ بس سٹاپس پر پنکھوں، الیکٹرک واٹر کولر کی چوری کو روکنے کا نیا حل ترجمان پولیس کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ای پولیس ایپ کی مدد سے 11 ہزار 399 سے زائد افراد...
    کراچی: سپرہائی وے پر تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار ایک شخص جاں بحق اور اس کا 9 سالہ بھانجہ زخمی ہوگیا ، متوفی کی 6 ماہ قبل شادی ہوئی تھی۔  تفصیلات کے مطابق سہراب گوٹھ کے علاقے سپر ہائی وے خان جی ریسٹورنٹ کے قریب نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار ایک شخص جاں بحق اور 9 سالہ بچہ زخمی ہوگیا ، جاں بحق ہونے والے شخص کی لاش اور زخمی کو چھیپا ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔ پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت 42 سالہ عدنان خان ولد سعید خان اور زخمی کی 9 سالہ عفان ولد عمیر کے نام سے کی گئی۔  مزید پڑھیں: کراچی:...
    لاہور میں وزیر اعلیٰ ہاؤس کے سامنے دھرنا دینے والے  گرینڈ ہیلتھ الائنس کے مظاہرین کے خلاف کریک ڈاؤن کرکے متعدد افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔ گرینڈ ہیلتھ الائنس کے دھرنے کے 23 ویں روز دھرنےکے شرکا نے پیر کو وزیر اعلیٰ ہاؤس کا رخ کرلیا تھا۔ شرکا بیریئرز اور رکاوٹیں ہٹاتے ریلی کی صورت میں چیئرنگ کراس سے ایوان وزیر اعلیٰ کے سامنے پہنچے جہاں پولیس نے روکنے کی کوشش کی تو جھڑپیں شروع ہوگئیں۔ پولیس نے مظاہرین کو گھسیٹ گھسیٹ کر پریزن وین میں ڈالا۔ مظاہرین نے پولیس کی گاڑی پر دھاوا بول دیا اور دھکم پیل میں 2 افراد زخمی ہوگئے جب کہ ایک پولیس اہلکار کی وردی پھٹ گئی۔ ڈی آئی جی آپریشنز فیصل...
    لندن(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستانی ہائی کمیشن لندن پر حملہ کرنے والے انتہا پسند کی شناخت ہوگئی، پاکستانی ہائی کمیشن پر حملہ کرنے والا انتہا پسند بھارتی نژاد نکلا۔ بھارت کی دوسرے ممالک میں ماورائے عدالت قتل عام کے بعد سفارتی دہشت گردی بھی بے نقاب ہوگئی، کنگسٹن و چیلسی کی میٹرو پولیٹن پولیس کے ترجمان نے حملہ آور بھارتی انتہا پسند کی شناخت ظاہر کر دی۔  ترجمان میٹرو پولیٹن پولیس گنگسٹن و چیلسی نے کہا کہ 41 سالہ انکیت لوو، پر اتوار، 27 اپریل کو مجرمانہ نقصان کا الزام عائد کیا گیا تھا۔انھوں نے کہا کہ بھارتی نژاد 41 سالہ انکیت لوو کی تاریخ پیدائش 07 اگست 1983 ہے۔انکیت لوو کو 28 اپریل کو ویسٹ منسٹر مجسٹریٹس کی عدالت میں...
    لندن (نیوزدیسک) برطانیہ میں بھارتی شرپسند عناصر کا پاکستانی ہائی کمیشن پرحملہ ، کھڑکیاں اور شیشے ٹوٹ گئے ، پاکستانی ہائی کمیشن کی جانب سے برٹش پولیس سٹیشن میں ایف آر درج کروانے کے بعد لندن پولیس نے حملے کے الزام میں ایک شخص کو گرفتار کرلیا گیا۔ بھارتی شرپسندوں نے جمعے کو ہائی کمیشن کے سامنے مظاہرے کے دوران عمارت کے شیشے توڑ دیے تھے اور عمارت پر سرخ رنگ پھینکا تھا جب کہ نازیبا حرکات کرنے پر میٹروپولیٹن پولیس نے جمعے کو 2 بھارتی شہریوں کو حراست میں بھی لیا تھا۔ پاکستانی ہائی کمیشن کے حکام نے حملے کی تفصیلات سے پولیس کو آگاہ کردیا ہے، لندن پولیس نے پاکستانی ہائی کمیشن پر حملے میں ملوث شرپسندوں...
    وکلا اور قوم پرست جماعتوں کا گزشتہ چھ روزسے قائم احتجاجی کیمپ پولیس نے اکھاڑ پھینکا مظاہرین نے ایک مرتبہ پھر قومی شاہراہ لنک روڈ کو ٹریفک کے لیے بند کردیا، موبائل نذر آتش اسٹیل ٹاؤن تھانے کے علاقے نیشنل ہائی وے لنک روڈ پر قائم وکلا اور قوم پرست جماعتوں کی جانب سے گزشتہ 6 روزسے قائم احتجاجی کیمپ کو پولیس نے اکھاڑ پھینکا۔پولیس نے احتجاجی کیمپ میں موجود قوم پرست جماعتوں کے کارکنان کو منتشر کردیا۔ اس دوران پولیس اور قوم پرست جماعتوں کے کارکنوں کے درمیان ہاتھا پائی بھی ہوئی جس میں ملیر بار کے ممبرایم ایم سی ایڈووکیٹ ذیشان اجمل آرائیں بھی زخمی ہوئے جنہیں پولیس نے حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پرمنتقل کردیا۔پولیس...
    کراچی: اسٹیل ٹاؤن تھانے کے علاقے نیشنل ہائی وے لنک روڈ پر قائم وکلا اور قوم پرست  جماعتوں کی جانب سے گزشتہ 6 روزسے قائم احتجاجی کیمپ کو پولیس نے اکھاڑ پھینکا۔ پولیس نے احتجاجی کیمپ میں موجود قوم پرست جماعتوں کے کارکنان کو منتشر کردیا۔ اس دوران پولیس اور قوم پرست جماعتوں کے کارکنوں کے درمیان ہاتھا پائی بھی ہوئی جس میں ملیر بار کے ممبرایم ایم سی ایڈووکيٹ ذیشان اجمل آرائیں بھی زخمی ہوئے جنہیں پولیس نے حراست میں لینے کےبعد نامعلوم مقام پرمنتقل کردیا۔ پولیس نے کئی احتجاج مظاہرین کو حراست میں لیا اور 22 اپریل سے جاری احتجاج کے باعث کراچی سے ٹھٹھہ جانے اورآنے والی بند قومی شاہراہ پرٹریفک بحال کردی۔ پولیس ایکشن اوراحتجاجی مظاہرین کو...
    بھارتی انتہا پسندوں کی جانب سے لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن پر دھاوا بول دیا گیا ،جس کے بعد لندن پولیس نے ایک بھارتی کو گرفتارکیا ہے جبکہ دیگر کی تلاش جاری ہے۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
    کراچی میں نیشنل ہائی وے لنک روڈ پر پانچ روز سے جاری دھرنا آج اختتام پذیر ہو گیا۔ پولیس کی بھاری نفری نے مظاہرین کے لگائے گئے ٹینٹ ہٹا دیے اور رکاوٹیں بھی صاف کر دیں۔ قوم پرست جماعت کے کارکنوں نے پولیس کی کارروائی پر شدید احتجاج کیا اور نعرے بازی کی۔ پولیس نے ٹھٹھہ سے کراچی جانے والی شاہراہ سے رکاوٹیں ہٹانا شروع کر دی ہیں، جس کے باعث اس راستے پر ٹریفک کی روانی بحال ہو گئی ہے۔ پولیس کی بھاری نفری نے گلشن حدید لنک روڈ کے اطراف میں موجود رہی اور امن و امان کی صورتحال کو کنٹرول کرنے کے لیے اقدامات کیے۔ پانچ روز بعد، گلشن حدید لنک روڈ کو عام ٹریفک کے...
    لاہور ہائیکورٹ نے زیرِ حراست ملزمان کے انٹرویوز کے خلاف درخواست پر پولیس اور دیگر فریقین سے تحریری جواب طلب کرلیا ہے۔ جمعے کے روز لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی ضیا باجوہ نے ایڈووکیٹ وشال شاکر کی دائر درخواست پر سماعت کی،عدالتی حکم پر پولیس افسران و دیگر متعلقہ حکام عدالت میں پیش ہوئے۔ یہ بھی پڑھیں: چنگ چی رکشہ بنانے والی کمپنیوں کو بند کیا جانا چاہیے، لاہور ہائیکورٹ دوران سماعت جسٹس علی ضیا باجوہ نے ریمارکس دیے کہ نیب کے قانون میں بھی واضح طور پر درج ہے کہ انکوائری اور تفتیش کی تفصیلات پبلک نہیں کی جا سکتیں۔ فاضل جج نے قصور واقعہ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس کیس میں ایس ایچ او کے ملوث ہونے...
    جہلم ( نیوز ڈیسک )تحریک انصاف کے راولپنڈی سے رہنماء چوہدری نذیر ،عمران جاوید راجہ باغ راجگان اور سردار آصف جہلم جیل کے باہر موجود۔چیف آرگنائزر پنجاب عالیہ حمزہ کو رہا کر دیا گیا۔ پولیس سکواڈ میں انکو جیل سے باہر محفوظ مقام تک منتقل کیا جائے گا۔عالیہ حمزہ کو پولیس سکواڈ میں جہلم جیل سے باہر نکالا مزیدپڑھیں:قلات: سڑک کنارے نصب آئی ای ڈی دھماکا، 4 افراد جاں بحق
    اسلام آباد، شادی کی تقریب میں شرکت کے بہانے بلاکر بندوق کی نوک پر خواجہ سرا کا گینگ ریپ WhatsAppFacebookTwitter 0 23 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز) شادی کی تقریب میں شرکت کے بہانے بلاکر بندوق کی نوک پر خواجہ سرا کا گینگ ریپ کردیا گیا ،وفاقی پولیس نے معاملے کا مقدمہ درج کرلیا۔اسلام آباد پولیس نے بتایا کہ خواجہ سرا کا مبینہ طور پر گھر میں حراست میں لینے کے بعد بندوق کی نوک پر گینگ ریپ کیا گیا، حملہ آوروں نے گن پوائنٹ پر اس سے نقدی، سونا اور ایک موبائل فون بھی چھین لیا۔متاثرہ شہری کی شکایت پر ملزمان کے خلاف شالیمار تھانے میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق خواجہ...
    فوٹو: فائل لاہور میں ڈاکوؤں نے شہریوں سے لوٹ مار کا نیا طریقہ واردات ڈھونڈ لیا۔ پولیس کے مطابق شالیمار میں دو ڈاکوؤں نے راستہ پوچھنے کے بہانے شہری کو روکا، راستہ پوچھنے کے بہانے ملزمان نے شہری کی جیب میں الیکٹرانک ڈیوائس ڈال دی۔ پولیس کے مطابق جب متاثرہ شخص نے مزاحمت کی تو ملزمان نے دھمکی دی دی کہ مزاحمت کی تو جیب میں موجود بم سے اڑا دیں گے۔پولیس کا کہنا ہے کہ ڈاکوؤں نے متاثرہ شہری کو گھر لے جاکر نقدی، جیولری اور موبائل فونز لوٹ لیے۔ پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرلیا جبکہ شواہد کی مدد سے تفتیش جاری ہے۔ 
    — فائل فوٹو  اسلام آباد میں سی ٹی ڈی نے غیر قانونی طور پر رہائش پذیر افغان شہریوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا ہے۔پولیس کے مطابق اسلام آباد میں غیر قانونی طور پر رہائش پذیر تقریباََ 1900 افغان شہریوں کو اب تک افغانستان واپس بھجوایا گیا ہے۔پولیس نے بتایا کہ دوران چیکنگ 1050 افغان شہریوں کے پاس سفری دستاویزات نہیں پائی گئیں۔پولیس کے مطابق جانچ پڑتال میں تقریباََ 350 افغان شہریوں کے ویزے ایکسپائر ہوگئے تھے۔
    راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 اپریل2025ء) راولپنڈی کی عدالت کی جانب سے پی ٹی آئی رہنماء عالیہ حمزہ کی ضمانت منظور کرلی گئی۔ تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کی مقامی عدالت میں جوڈیشل مجسٹریٹ قمر عباس نے پی ٹی آئی کی رہنما عالیہ حمزہ کی درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے ان کی رہائی کا حکم جاری کردیا، عدالت نے ایک لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کروانے کی شرط پر ضمانت دی۔ بتایا جارہا ہے کہ عالیہ حمزہ کو 19 اپریل کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل کیا گیا تھا، ان پر اور پی ٹی آئی کے دیگر چار کارکنان پر تھانہ ایئرپورٹ میں مقدمہ درج ہے، جس میں سرکاری کام میں مداخلت اور پولیس سے مزاحمت کے...
    راولپنڈی(نیوز ڈیسک)راولپنڈی کی مقامی عدالت نے رہنما پی ٹی آئی عالیہ حمزہ کی ضمانت منظور کرلی۔نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق جوڈیشل مجسٹریٹ قمر عباس نے عالیہ حمزہ کی ضمانت منظور کرلی، عالیہ حمزہ کو 19 اپریل کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجا گیا تھا۔ عدالت نے عالیہ حمزہ کو ایک لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکوں کے عوض رہا کرنے کا حکم دیدیا۔ خیال رہے کہ عالیہ حمزہ سمیت 5 پی ٹی آئی کے کارکنان کے خلاف تھانہ ایئر پورٹ میں مقدمہ درج کیا گیا ہے جس میں کارِ سرکار میں مداخلت اور پولیس سے مزاحمت کا الزام ہے۔ پولیس کے مطابق عالیہ حمزہ اور ساتھیوں کو غیر قانونی سرگرمی سے اجتناب کا کہا گیا تو پولیس...
    ڈاکٹر سلیم خان   اتر پردیش کے آگرہ میں رانا سانگا کا یوم پیدائش منانے کے لیے راجپوتوں کو متحد کرنے کی قوائد کے بیچ فتح پور میں دن دہاڑے ٹرپل مرڈر کا ایک ایسا واقعہ رونما ہوگیا جس سے پورے علاقے میں سنسنی پھیل گئی ۔ ہتھگام تھانہ حلقہ کے تہیرا پور چوراہے کے پاس ایک بائک سوار کسان رہنما پپو سنگھ (50)، اس کے بیٹے ابھئے سنگھ (22) اور چھوٹے بھائی رنکو سنگھ (40) کو ٹریکٹر سوار حملہ آوروں نے گولیوں سے بھون کر قتل کر دیا۔ اس خون خرابے میں مرنے اور مارنے والے دونوں یوگی کے ذات بھائی راجپوت تھے ۔ کہاں تو یوگی کا 20فیصد مسلمانوں کے خلاف 80 فیصد ہندووں کو متحد کرنے کا...
    جامشورو(نیوز ڈیسک)جامشورو کی تحصیل تھانہ بولاخان کےقریب مسافروں سے بھرا ٹرک کھائی میں گر گیا ،حادثے میں 16 مسافر جاں بحق اور25 سے زائد زخمی ہوگئے۔ پولیس حکام کے مطابق افسوسناک واقعہ بلوچستان اور جامشورو کے سنگم پر واقع ٹونک چیک پولیس پوسٹ پر پیش آیا۔ پولیس حکام کے مطابق گندم کی کٹائی کے بعد بدین جانے والے بھیل برادری کے 40 سے زائد افراد ٹرک میں سوار ہوکر واپس آرہے تھے کہ ٹرک کھائی میں جا گرا۔ ٹرک میں موجود گندم کی بوریاں بھی گر گئیں، حادثے میں 16 افراد جاں بحق ہوئے جس میں خواتین بچے شامل ہیں جبکہ 25 سے زائد افراد زخمی ہوئے۔ تھانہ بولا خان ٹونک اسپتال میں طبی سہولتوں کا فقدان تھا جہاں کئی...
    بنگلہ دیش کا انٹرپول سے حسینہ واجد سمیت 12افراد کیخلاف ریڈ نوٹس جاری کرنے کا مطالبہ WhatsAppFacebookTwitter 0 21 April, 2025 سب نیوز ڈھاکہ (آئی پی ایس )بنگلہ دیش کی پولیس نے انٹرپول کو ایک درخواست جمع کرائی ہے جس میں معزول وزیر اعظم شیخ حسینہ سمیت 12 افراد کے خلاف ریڈ نوٹس جاری کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کی رپورٹ کے مطابق بنگلہ دیشی پولیس کی جانب سے یہ اقدام انٹرنیشنل کرائمز ٹریبونل کی درخواست پر اٹھایا گیا ہے، 77 سالہ حسینہ واجد گزشتہ سال 5 اگست سے بھارت میں رہ رہی ہیں۔حسینہ واجد عوامی لیگ کی 16 سالہ حکومت کا تختہ الٹے جانے کے بعد طلبہ کی قیادت میں بڑے پیمانے پر احتجاج...
    ین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کی طالبہ کو اسلام آباد کے نجی گرلز ہاسٹل میں گولیاں مار کر قتل کردیا گیا، تھانہ رمنا پولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہیں۔ دارالحکومت کے رہائشی سیکٹر جی10 میں قائم نجی گرلز ہاسٹل میں مقیم 22سالہ ایمان فیروز کو گزشتہ شب نامعلوم نوجوان نے اس کے کمرے میں داخل ہوکر مبینہ طور پر دیگر طالبات کی موجودگی میں فائرنگ کرکے شدید زخمی کردیا۔ 261.025 by Asadullah on Scribd زخمی طالبہ کو پمز اسپتال لے جایا گیا تاہم وہ جاںبر نہ ہوسکی، پولیس نے مقتولہ کے بھائی کی مدعیت میں قتل کی اس واردات کا مقدمہ نامعلوم نوجوان کیخلاف رمنا تھانے میں درج کرلیا ہے۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق بین الاقوامی اسلامی...
    اسلام آباد میں انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی کے ہاسٹل میں طالبہ کو فائرنگ کر کے قتل کردیا گیا۔ جام کنڈو گوٹھ میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے نوجوان قتل کراچیجام کنڈو گوٹھ میں نامعلوم ملزمان نے فائرنگ... پولیس کے مطابق 22 سال کی طالبہ کو 2 روم میٹس کی موجودگی میں فائرنگ کر کے قتل کیا گیا۔پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر لیا ہے، مقتولہ کی لاش کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ قتل کی وجہ فوری طور پر سامنے نہیں آئی ہے، واقعے کی تفتیش کر رہے ہیں۔
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی کے ہاسٹل میں طالبہ کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا گیا۔پولیس کے مطابق مقتولہ کی عمر 22 سال ہے جبکہ طالبہ کو 2 روم میٹس کی موجودگی میں فائرنگ کرکے قتل کیا گیا۔ پولیس نے طالبہ کے قتل کا مقدمہ درج کرلیا ہے اور اس حوالے سے مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ کراچی: جسٹس (ر) مقبول باقر پر حملے کا ملزم عدم شواہد پر 12 سال بعد بری
    بیوی کے بہیمانہ تشدد سے شوہر جاں بحق ہوگیا۔ ابتدائی طور پر تشدد سے قتل کی وجہ  گندم کی فصل میں حصہ بتایا گیا ہے۔ افسوس ناک واقعہ پنجاب کے علاقے شاہکوٹ میں پیش آیا، جہاں گندم کی فصل میں حصہ کم ملنے کے تنازع پر بیوی کے مبینہ تشدد سے شوہر جان کی بازی ہار گیا۔ پولیس کے مطابق واقعہ نواحی گاؤں 35/32-چودہ ایل میں پیش آیا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مقتول اور اس کے بھائیوں نے مل کر گندم کی فصل کاشت کی تھی، تاہم خاتون کا مؤقف تھا کہ فصل کی تقسیم میں ان کے شوہر کے خاندان نے ناانصافی کی اور انہیں کم حصہ دیا گیا۔ اس معاملے پر میاں بیوی کے درمیان جھگڑا...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اپریل2025ء) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ پاکستان ہمیشہ اقوام متحدہ کے امن مشنز کا بھرپور حامی رہا ہے، عالمی امن کیلئے اپنا بھر پور کردار جاری رکھیں گے۔وفاقی وزیر سے اقوامِ متحدہ کے انڈر سیکرٹری جنرل برائے امن مشنز جنرل جین پیر لاکروا کی ملاقات ہوئی، انہوں نے وزارت داخلہ آمد پر جنرل جین پیر لاکروا کا خیر مقدم کیا، وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری، سیکرٹری داخلہ محمد خرم آغا اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے ایڈوائزر فیصل شاہکار بھی اس موقع پر موجود تھے۔ملاقات میں پاکستان اور اقوام متحدہ کے امن مشنز کے مابین تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا، اس موقع...
    لاہور (نیوز رپورٹر+ نامہ نگار) پنجاب اسمبلی کے سامنے دو ہفتوں سے دھرنا دیئے بیٹھے گرینڈ ہیلتھ الائنس کے دھرنے میں شامل مظاہرین نے شاہراہ قائد اعظم پروزیراعلی پنجاب آفس کی جانب مارچ شروع کیا تو پولیس نے مظاہرین کو روکنے کی کوشش کی۔ مظاہرین و پولیس کے درمیان شدید دھکم پیل شروع ہوگئی۔ پولیس اور مظاہرین میں آگے بڑھنے کے لیے بحث و تکرار بھی جاری رہی۔ اس دوران پولیس کی جانب سے مظاہرین کو منشتر کرنے کے لئے واٹر کینن کا استعمال کیا گیا اور ان پر پانی پھینکا گیا۔ پولیس نے مظاہرین کو چڑیا گھر اور الحمراء  ہال کے باہر روکے رکھا۔ جس کے بعد متعدد مظاہرین واپس دھرنے کی جانب واپس چلے گئے جبکہ مظاہرین کی...
    کراچی کے علاقے سائٹ سپر ہائی وے سے جعلی پولیس اہلکار کو اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا گیا۔پولیس کے مطابق ملزمان کا گروہ پولیس وردی اور سادہ لباس میں وارداتیں کرتا تھا۔واردات کے دوران گروہ کا سرغنہ خود کو ایس ایچ او ظاہر کرتا تھا۔پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم نے گزشتہ ماہ نیشنل ہائی وے لنک روڈ اور اطراف میں وارداتیں کی تھیں۔گرفتار ملزم نور الدین سے اسلحہ اور نقد رقم برآمدکی گئی ہے۔
    کراچی میں سائٹ سپر ہائی وے پولیس نے لنک روڈ ٹول پلازہ سمیت ملحقہ علاقوں میں لوٹ مار کی وارداتیں کرنے والے جعلی ڈکیت تھانیدار گروہ کا اہم کارندے کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان ڈسٹرکٹ ایسٹ پولیس کے مطابق گرفتار ملزم نور الدین کو پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج اور خفیہ ذرائع سے ملنے والی اطلاع پر گرفتار کر کے غیر قانونی اسلحہ، گولیاں اور نقدی برآمد کرلی۔ گرفتار ملزم نے ابتدائی تفتیش کے دوران سائٹ سپر ہائی وے اور ملحقہ علاقوں میں لوٹ مار کی کئی وارداتیں کرنے کا انکشاف کیا ہے جس کی مزید تفصیلات حاصل کی جا رہی ہیں۔
    راولپنڈی (نیوز ڈیسک   ) پی ٹی آئی کی چیف ارگنائزر پنجاب عالیہ حمزہ کو گرفتار کر لیاگیا ۔سول لائن پولیس نے گرفتار کر کے انہیں وومن تھانے منتقل کر دیا ۔ عالیہ حمزہ دو ورکروں کو رہا کرانے ائی تھیں پی ٹی آئی کا یوتھ کمیشن پی پی 19 میں ہونے جا رہا ہے تھانہ سول لائن پولیس نے عالیہ حمزہ کو گرفتار کرنے کے بعدتھانہ وومن منتقل کر دیا گیا ہے ۔ عالیہ حمزہ پی ٹی آئی کے 2ورکرز کو تھانہ سول لائن سے رہا کرانے گئی تو گرفتار کر لیا گیا۔پی ٹی آئی کا یوتھ کنونشن پی پی 19 میں ہونا تھا، پولیس نے منتظمین کو گرفتار کیا۔ مزید پڑھیں :یورپ میں تعلیم حاصل کرنے کے خواہشمند پاکستانی...
    لاہور میں گرینڈ ہیلتھ الائنس کے مظاہرین اور پولیس میں جھڑپ ہوئی ہے، جس کے بعد سیکیورٹی اہلکاروں کی جانب سے مظاہرین پر لاٹھی چارج کیا گیا، اور واٹرین کا استعمال بھی کیا گیا ہے۔ پولیس نے متعدد مظاہرین کو گرفتار کرلیا، جبکہ مظاہرین اب بھی وزیراعلیٰ ہاؤس جانے کے لیے بضد ہیں اور مارچ جاری ہے۔ گرینڈ ہیلتھ الائنس کے زیراہتمام مطالبات کے حق میں احتجاج کیا جارہا ہے، مظاہرین نے تمام رکاوٹیں ہٹا دی ہیں، پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے لاٹھی چارج کیا، اور واٹر کینن کا استعمال بھی کیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں پنجاب کے سرکاری ملازمین کا مطالبات کے حق میں ماڈل ٹاؤن کے باہر احتجاج کچھ مظاہرین گرمی کی شدت کے باعث بے...
    لاہور(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18اپریل 2025)لاہور کے مال روڈ پر گرینڈ ہیلتھ الائنس کے احتجاجی ملازمین کی وزیراعلیٰ ہاﺅس جانے کی کوشش، پولیس نے مظاہرین کو روکنے کیلئے واٹر کینن کااستعمال کرتے ہوئے آگے بڑھنے سے روک دیا، مظاہرین اور پولیس کے درمیان تصادم، گرینڈ ہیلتھ الائنس کا پنجاب اسمبلی کے دھرنا آج بھی جاری رہا،صورتحال اس وقت خراب ہوئی جب گرینڈ ہیلتھ الائنس کے احتجاجی ملازمین نے وزیراعلیٰ ہاﺅس جانے کی ضد کی ۔پولیس نے احتجاجی ملازمین کو آگے نہ بڑھنے کی ہدایات کیں لیکن احتجاجی مظاہرین نعرے بازی کرتے ہوئے وزیراعلیٰ ہاﺅس کی طرف جانے لگے جنہیں روکنے کیلئے پولیس نے گرینڈ ہیلتھ الائنس کے احتجاجی ملازمین پر واٹرکینن کا استعمال کئے جس سے مظاہرین منتشر ہوگئے اس موقع...
    لاہور: لاہور ہائیکورٹ نے تھانوں میں ملزمان کے انٹرویوز پر پابندی لگا دی۔ قصور میں مبینہ ڈانس پارٹی سے گرفتار ملزمان کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل کرنے کے خلاف کیس کی سماعت جسٹس علی ضیاء باجوہ نے کی۔ عدالتی حکم پر ایڈووکیٹ جنرل پنجاب امجد پرویز اور ڈی آئی جی سکیورٹی عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ قانون کے مطابق انڈر کسٹڈی ملزمان کو میڈیا کے سامنے پیش نہیں کیا جا سکتا، آج کے بعد اگر کسی تھانیدار نے اس طرح کا انٹرویو میڈیا کو کرایا تو متعلقہ ایس پی ذمہ دار ہو گا۔ عدالت نے مزید کہا کہ اگر کسی تھانے میں کسی کو گنجا کیا گیا، ایکسپوز کیا گیا...
    بلیز سٹی : امریکی شہری نے بلیز جانے والی ایک پرواز کو چاقو کے زور پر ہائی جیک کرنے کی کوشش کی، لیکن ایک مسلح مسافر کی فائرنگ سے موقع پر ہی ہلاک ہو گیا۔ واقعہ جمعرات کو فلیپ گولڈسن انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پیش آیا۔ بلیز پولیس کے سربراہ چیسٹر ولیمز کے مطابق ہلاک ہونے والا شخص اکینیلا ساوا ٹیلر نامی 49 سالہ امریکی شہری تھا، جو کیلیفورنیا سے تعلق رکھتا تھا۔ اس نے کوروزال سے اڑنے والی ایک چھوٹی مسافر پرواز میں سوار 14 افراد کو یرغمال بنانے کی کوشش کی۔ پرواز کے دوران پائلٹ نے ائر ٹریفک کنٹرول کو ہنگامی الرٹ دیا اور ایندھن کی کمی کے باعث بلیز سٹی کے اوپر طویل وقت تک چکر کاٹنے پر...
      عمران خان کی تینوں بہنیں، علیمہ خانم، عظمی خان، نورین خان سمیت اپوزیشن لیڈر عمر ایوب، پنجاب اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر ملک احمد خان بھچر،صاحبزادہ حامد رضا اورقاسم نیازی کو حراست میں لیا گیا تھا پولیس ریاست کے اہلکار کیسے اپوزیشن لیڈر کو روک سکتے ہیں، عدلیہ کو اپنی رٹ قائم کرنی چاہیے ، اگر ہماری ملاقات ہوجاتی ہے تو کونسا آسمان زمین پر آجائے گا، یہ عدلیہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی راولپنڈی پولیس نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان سے ملنے والے رہنماؤں اور ان کی بہنوں کو حراست میں لینے کے کچھ دیر بعد چھوڑ دیا جس کے بعد وہ تمام رہنما چکری سائڈ سے موٹر...
    بانی پی ٹی آئی کی تینوں بہنوں سمیت اڈیالہ جیل کے باہر سے گرفتار تمام افراد کو رہا کردیا۔ ذرائع کے مطابق پولیس حکام کا کہنا ہے کہ اب تحریک انصاف کا کوئی راہنما ہماری تحویل میں نہیں، تینوں بہنوں سمیت دیگر راہنماؤں کو چکری انٹرچینج پر موجود ہوٹل میں چھوڑ دیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جڑواں شہروں کی پولیس نے سابق وزیراعظم اور بانی پی ٹی آئی عمران خان کی تینوں بہنوں سمیت اڈیالہ جیل کے باہر سے گرفتار تمام افراد کو رہا کردیا۔ ذرائع کے مطابق پولیس حکام کا کہنا ہے کہ اب تحریک انصاف کا کوئی راہنما ہماری تحویل میں نہیں، علیمہ خان نورین خان اور عظمیٰ خانم و دیگر کو چکری انٹرچینج پر موجود ہوٹل میں چھوڑ...
    سٹی42: راولپنڈی  میں اڈیالہ جیل کے باہر آج ایک بار پھر پی ٹی آئی کی  قیادت کو کچھ دیر کے لئے حراست میں رکھ کر چھوڑ دیا گیا۔ چند روز پہلے جب علیمہ خان، عظمی خان،نورین خان  اور دیگر  لوگوں نے اڈیالہ جیل کے باہر دھرنا دینے کی کوشش کی تھی تب بھی پولیس نے انہیں کچھ دیر کے لئے حراست میں لے لیا تھا۔ آج بدھ کے روز دن کے وقت خبر آئی کہ اڈیالہ جیل کے باہر پولیس نے پی ٹی آئی کے بانی کی بہنوں اور بعض دوسرے لیڈروں کو  دیگر کو اپنی تحویل س میں لے لیا، رات کو پولیس نے تصدیق کی کہ ان لوگوں کو کچھ دیر حراست میں رکھنے کے بعد اس یقین دہانی...
    اڈیالہ جیل کے باہر سے گرفتار بانی پی ٹی آئی کی بہنوں سمیت تمام افراد رہا WhatsAppFacebookTwitter 0 17 April, 2025 سب نیوز راولپنڈی(سب نیوز)جڑواں شہروں کی پولیس نے سابق وزیراعظم اور بانی پی ٹی آئی عمران خان کی تینوں بہنوں سمیت اڈیالہ جیل کے باہر سے گرفتار تمام افراد کو رہا کردیا۔ذرائع کے مطابق پولیس حکام کا کہنا ہے کہ اب تحریک انصاف کا کوئی رہنما ہماری تحویل میں نہیں، علیمہ خان نورین خان اور عظمی خانم و دیگر کو چکری انٹرچینج پر موجود ہوٹل میں چھوڑ دیا ہے۔قبل ازیں پولیس نے اڈیالہ جیل کے باہر سے بانی پی ٹی آئی کی بہنوں علیمہ خانم، نورین خان اور عظمی خانم سمیت صاحبزادہ حامد رضا، عمر ایوب ، ملک...
    اسلام آباد: اسلام آباد ہائی کورٹ نے پنجاب اور اسلام آباد پولیس کو لاپتا 4 افغان بھائیوں کی بازیابی کے لیے مزید دو ہفتے کا وقت دے دیا۔ جسٹس محمد آصف نے جنوری 2024 سے اسلام آباد سے لاپتا چار افغان بھائیوں کی بازیابی کے کیس کی سماعت کی۔ افغان خاتون گل سیما کے چاروں لاپتا بیٹے تاحال بازیاب نہ ہو سکے۔ ڈی آئی جی لاہور، اسلام آباد، آر پی او راولپنڈی، ایس ایس پی لیگل پنجاب، ڈی ایس پی لیگل اسلام آباد اور ڈائریکٹر لیگل اسلام آباد پولیس طاہر کاظم بھی عدالت پیش ہوئے۔ دوران سماعت، ڈی آئی جی اسلام آباد نے عدالت سے مزید وقت مانگا۔ جسٹس محمد آصف نے حکم دیا کہ دو...
    کراچی: سپرہائی وے کاٹھوڑ کے قریب ٹریلر کی ٹکر سے راہگیر جاں بحق ہوگیا ۔ تفصیلات کے مطابق گڈاپ سٹی کے علاقے سپر ہائی وے کاٹھوڑ ایم تھری پمپ کے قریب ٹریلر کی ٹکر سے ایک راہگیر جاں بحق ہوگیا۔ جاں بحق ہونے والے شخص کی لاش ایدھی ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال منتقل کی گئی، ترجمان ایدھی کے مطابق جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت 23 سالہ نریشن کمار ولد نارائن کمار کے نام سے کی گئی۔ مزید پڑھیں: کراچی، ٹریفک حادثات کا سلسلہ تھم نہ سکا، مزید دو افراد جاں بحق متوفی گڈاپ ٹاؤن میمن گوٹھ کا رہائشی تھا، پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی۔ حادثے کا...
    اسلام آباد: اسلام آباد ٹریفک پولیس نے مری انڈر پاس کی افتتاحی تقریب کے سلسلے میں سیکیورٹی انتظامات کے تحت 17 اپریل کو مخصوص ٹریفک بندش کا اعلان کر دیا ہے۔ جاری کردہ ٹریفک ایڈوائزری کے مطابق بدھ کے روز صبح 10:30 بجے سے دوپہر 12:30 بجے تک کشمیر چوک سے بہارہ کہو جانے والی سڑک کو ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند رکھا جائے گا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ اس دوران مری اور بہارہ کہو کی جانب سفر کرنے والے شہری متبادل راستوں کا استعمال کریں۔ مری یا بہارہ کہو جانے والے افراد کشمیر چوک سے راول ڈیم چوک، پارک روڈ، بنی گالہ اور کورنگ روڈ کے راستے اپنی منزل پر پہنچ سکتے...
    چین نے امریکا پر ایشیائی سرمائی کھیلوں کے دوران سائبر حملوں کا الزام لگایا ہے ۔ چینی خبررساں ادارے شنہوا کے مطابق چینی سیکیورٹی حکام نے کہا کہ انہوں نے فروری میں شمال مشرقی شہر ہاربن میں منعقدہ ایشیائی سرمائی کھیلوں کے دوران سائبر حملوں میں 3 امریکی ’خفیہ ایجنٹس‘ کا ملوث ہونا ظاہر کیا تھا۔ یہ بھی پڑھیں: ٹیرف وار: کیا چین براستہ پاکستان امریکا سے تجارت کر سکتا ہے؟ انہوں نے مبینہ جاسوسوں کے بارے میں معلومات کے لیے انعام کی پیشکش کی، ہاربن پولیس نے ویبو پلیٹ فارم پر جاری کردہ ایک بیان میں امریکی نیشنل سیکیورٹی ایجنسی (این ایس اے) کے 3 ایجنٹس پر ’اہم معلومات کے بنیادی ڈھانچے‘ پر حملوں کا الزام لگایا۔ ہاربن پولیس...
    گورکھ پور ناکے سے واپس روانگی پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ہمشیرا بانی پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ اگر جمعرات کو ملاقات کرا دی جاتی ہے تو ہم چلے جائیں گے، پولیس نے پہلے کبھی وعدہ نہیں کیا آج وعدہ کیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا ہے کہ پولیس نے ہمیں یقین دہانی کرائی ہے کہ جمعرات کو ہماری بانی سے ملاقات ہوجائے گی۔ گورکھ پور ناکے سے واپس روانگی پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا کہ ہم نے کہا اگر جمعرات کو ملاقات کرا دی جاتی ہے تو ہم چلے جائیں گے، پولیس نے پہلے کبھی وعدہ نہیں کیا آج وعدہ کیا...
    وفاقی دارالحکومت سے اغوا ہونے والے سینیٹ کے ملازم 30 سالہ نوجوان کی مدفن لاش اسلام آباد پولیس کے ریٹائرڈ ڈی ایس پی کے گاؤں سے برآمد ہوئی ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد سے 30 سالہ نوجوان کے اغوا کے معاملے  میں خوفناک موڑ اُس وقت سامنے آیا جب تفتیش کے دوران نوجوان کی لاش وفاقی پولیس کے ریٹائرڈ ایس پی کے کے گاؤں سے برآمد ہوئی۔ لواحقین نے کہا کہ لاش ریٹائرڈ ایس پی کے گھر کے پیچھے ویرانے میں دفن کی گئی تھی، لاش کو ڈھونڈنے کیلئے وفاقی پولیس کے اہلکاروں نے سراغ رساں کتوں کی مدد بھی لی۔ مقتول کی لاش کو پولیس مانسہرہ سے اسلام آباد منتقل کرے گی جس کے بعد پولی کلینک میں پوسٹ مارٹم کیا جائے...
    بالی ووڈ اداکار سلمان خان کو دھمکی دینے والے کیس میں گرفتار کیے گئے شخص کو رہا کر دیا گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز ممبئی ٹریفک پولیس کی ہیلپ لائن کے واٹس ایپ نمبر پر ایک بار پھر سلمان خان کے لیے دھمکی موصول ہوئی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ سلمان خان کو ان کے گھر میں داخل ہونے کے بعد مار ڈالیں گے اور ان کی گاڑی کو بم سے اڑا دیں گے۔ بعد ازاں ممبئی پولیس نے اس حوالے سے شکایت درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا تھا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق تیز رفتار تفتیش کے بعد ملزم کو گرفتار کیا گیا لیکن اس مبینہ ملزم کو ذہنی صحت کی بنیاد...
    UTTAR PRADESH: بھارتی اتر پردیش، ہردوئی میں ایک ایسا انوکھا دھوکہ سامنے آیا جس نے پولیس کو بھی حیران کر دیا۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 3 خواتین پر مشتمل ایک شاطر گینگ نے 13 سے زائد نوجوانوں سے فرضی شادیاں کر کے انہیں لوٹ کر فرار ہو گئیں۔ نیرج گپتا نامی شہری نے شکایت درج کرائی کہ پرمود نامی شخص اسے اپنی پوتی پوجا سے شادی کروانے کے بہانے ہردوئی رجسٹرار آفس لے گیا، جہاں اس کی شادی پوچا سے انجام پائی۔ شادی کے بعد نیرج نے نقد رقم اور زیورات اپنی نئی نویلی دلہن کے سپرد کر دیے جس کے بعد دلہن پوجا اور اس کا نام نہاد داد پرمود غائب ہو گئے۔ ہردوئی پولیس...
     لاہور ہائیکورٹ نے پتنگ بازوں کو گنجا کرکے ان کی ویڈیو اپ لوڈ کرنے پر پولیس کے رویے پر برہمی کا اظہار کردیا۔ تفصیلات کے ماطبق لاہور ہائیکورٹ میں جسٹس علی ضیا باجوہ نے پتنگ بازی کے ملزمان کو گنجا کر کے ان کی ویڈیو سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے کے خلاف درخواست کی سماعت کی، درخواست گزار وشال شاکر کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے جسٹس علی ضیا باجوہ پولیس کے رویے پر برہم ہوئے اور کہا کہ ’آپ لوگوں کی ٹنڈیں کرکے سوشل میڈیا پر ویڈیوز اپ لوڈ کر رہے ہیں، لاہور پولیس کے آفیشل پیج پر بھی ایسی ویڈیوز موجود ہیں، یہ ڈسپلن فورس ہے کسی کی ذاتی ملکیت نہیں، کوئی بھی ملزم چاہے وہ کالا...
    ---فائل فوٹو لاہور ہائی کورٹ نے اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا ہے کہ کیسے کسی بندے کو پکڑ کر گنجا کر کے ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر ڈال دیتے ہیں، اس ملک میں کوئی قانون رہ گیا ہے یا نہیں؟ لاہور ہائی کورٹ میں قصور میں لڑکے اور لڑکیوں کی گرفتاری کے بعد ویڈیو وائرل کرنے کے کیس کی سماعت ہوئی۔جسٹس علی ضیا باجوہ نے توہین عدالت کی درخواست پر سماعت کی۔عدالتی حکم پر ڈی پی او قصور لاہور ہائی کورٹ میں پیش ہوئے۔ جسٹس علی ضیا باجوہ نے ریمارکس دیے کہ لوگوں کو گنجا کر رہے ہیں اور ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر ڈال رہے ہیں؟ پولیس کو یہ اختیار کس قانون نے دیا ہے؟جسٹس علی ضیا باجوہ نے...
    قصور میں ڈانس پارٹی کے دوران پولیس چھاپے کےبعد گرفتار ملزمان کی ویڈیو بنا کر وائرل کرنے کیخلاف درخواست پر سماعت لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی ضیا باجوہ نے کی۔ جسٹس علی ضیا باجوہ نے آئندہ سماعت پر ایڈووکیٹ جنرل پنجاب امجد پرویز کو معاونت کے لیے طلب کرلیا، عدالت نے ریمارکس دیے کہ بچیوں کو ایسی جگہ پر نہیں جانا چاہیے تھا لیکن پولیس کو بھی اجازت نہیں کہ بچوں کے مستقبل کے ساتھ کھیلے۔ جسٹس علی ضیا باجوہ کا کہنا تھا کہ عدالت ڈانس پارٹی اور منشیات کے استعمال کی اجازت نہیں دے سکتی، ایس ایچ او کو کیسے جرات ہوئی کہ بچیوں کی بال پیچھے کرکے وڈیو بنائیں، ایس ایچ او نوکری سے برطرف کرنے کی سفارش...
    لاہور: پولیس کی جانب سے پتنگ بازوں کو گنجا کر کے ان کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے پر لاہور ہائیکورٹ نے سخت برہمی کا اظہار کیا ہے۔ لاہور ہائیکورٹ میں جسٹس علی ضیا باجوہ نے مذکورہ معاملے سے متعلق دائر درخواست کی سماعت کے دوران ریمارکس دیے کہ آپ لوگوں کی ٹنڈیں کر کے سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کر رہے ہیں، یہ کوئی طریقہ نہیں کہ لوگوں کو گنجا کر کے انڈین گانے لگا کر ویڈیوز اپ لوڈ کریں۔ عدالت نے مزید کہا کہ "اس طرح کی ویڈیوز لاہور پولیس کے آفیشل پیج پر اپ لوڈ ہوئی ہیں۔ یہ ایک ڈسپلن فورس ہے، کسی کی ذاتی ملکیت نہیں، کوئی کالا چور بھی ہو تو...
    پولیس کا دعوی ہے کہ اس نے 103 خواتین پر حملوں میں ملوث 110 مشتبہ افراد کے ساتھ ساتھ 15 خواتین کے قتل سمیت 40 مقدمات میں ملوث ملزمان کو گرفتار کیا اور 988 خواتین اغوا کاروں سے بازیاب کرایا، لیکن پنجاب میں ریپ کے 4,641 واقعات میں سے 20 کو سزا سنائی گئی۔  اسلام ٹائمز۔ ملک میں خواتین کے خلاف جرائم کے اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ ہمارا معاشرہ اپنی ہی ذلت کے بوجھ تلے دبنے کے قریب ہے، اس کے باوجود ایسے عناصر کے خلاف عوامی غم و غصہ نظر نہیں آتا۔ سسٹین ایبل سوشل ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن کی 2024 کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جہاں عالمی سطح پر 20 فیصد خواتین کو بدسلوکی کا سامنا ہے،...
    لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اپریل2025ء)غیر قانونی قابضین سے خالی کرائے گئے پنجاب یونیورسٹی ہاسٹلز سے قبضے میں لیا گیا سامان واپس دینے کا فیصلہ کر لیا گیا ۔(جاری ہے) سامان میں فرنیچر، اے سیز، فریج، اوون سمیت دیگر سامان شامل ہے، یونیورسٹی انتظامیہ حلفیہ بیان جمع کرانے پر سامان واپسی کا سلسلہ شروع کرے گی۔پنجاب یونیورسٹی کے ہاسٹلز میں غیر متعلقہ افراد کئی سالوں سے زبردستی رہائش پذیر تھے۔پنجاب یونیورسٹی انتظامیہ نے پولیس کے تعاون سے ہاسٹلز خالی کرانے کیلئے آپریشن کیا تھا، آپریشن کے دوران پولیس اور انتظامیہ کو ہاسٹلز سے منشیات بھی برآمد ہوئی تھیں، پولیس نے متعلقہ افراد کے خلاف قانونی کارروائی بھی شروع کر دی۔
    ضبط کئے گئے سامان میں فرنیچر، اے سیز، فریج، اوون سمیت دیگر سامان شامل ہے۔ یونیورسٹی انتظامیہ ایسے افراد سے حلفیہ بیان جمع لیکر ہی ان کو سامان واپس کرنے کا سلسلہ شروع کرے گی۔ مذکورہ افراد کئی برسوں سے یونیورسٹی ہاسٹلز میں زبردستی رہائش پذیر تھے۔ اسلام ٹائمز۔ پنجاب یونیورسٹی کے ہاسٹلز میں مقیم غیرقانونی قابضین سے یونیورسٹی ہاسٹلز خالی کرانے کے بعد ان کا سامان ضبط کرلیا گیا تھا۔ اب غیر قانونی رہائش پذیر افراد نے یونیورسٹی انتظامیہ سے رابطہ کیا ہے اور اپنا سامان واپس لینے کی استدعا کی ہے۔ اس پر یونیورسٹی انتظامیہ نے متعلقہ افراد کو ان کا ضبط شدہ سامان واپس دینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ضبط  کئے گئے سامان میں فرنیچر، اے سیز،...
    امریکہ(نیوز ڈیسک)پاکستانی لڑکے کی محبت میں گرفتار ہو کر پاکستان پہنچنے والی 33 سالہ امریکی خاتون اونیجا اینڈریو رابنسن نے واپس امریکا پہنچنے کے بعد سندھ پولیس کی خاتون افسر شبانہ جیلانی کے لیے محبت کا اظہار کیا ہے۔ اونیجا اینڈریو نے برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے ایشین نیٹ ورک کو انٹرویو دیا ہے، جس میں انہوں نے سندھ پولیس کی خاتون پولیس افسر شبانہ جیلانی کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ بہت اچھی تھیں انہوں نے پاکستان میں میری دیکھ بھال کی۔ خاتون کا کہنا تھا کہ شبانہ بہت اچھی شخصیت کی مالک تھیں اور انہوں نے شبانہ کو اپنی ٹیم قرار دیا تھا لیکن شبانہ کے ساتھ دوسرے افسر بھی ان کی خدمت پر...
    محکمہ داخلہ و قبائلی امور خیبر پختونخوا نے وفاقی وزارت داخلہ کو خط ارسال کرکے صوبے کو ’ہارڈ ایریا‘ قرار دینے اور پولیس افسران کے لیے بلوچستان کی طرز پر خصوصی مراعاتی پیکیج کی منظوری کا مطالبہ کیا ہے۔ محکمہ داخلہ نے انسپکٹر جنرل پولیس خیبر پختونخوا ذوالفقار حمید کی سفارش پر وفاق کو خط ارسال کیا ہے، خط میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ خیبرپختونخوا اور بلوچستان دونوں کو سرحد پار اور اندرونی دہشت گردی کا سامنا ہے۔ خط میں کہا گیا ہے کہ خیبر پختونخوا میں پولیسنگ اتنی ہی چیلنجنگ ہے جتنی بلوچستان میں ہے، بلوچستان کو پہلے ہی ’ہارڈ ایریا‘ قرار دے کر وہاں تعینات پی ایس پی اور پی اے ایس افسران کو خصوصی مراعات...
    سٹی42: آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے جمعتہ المبارک کے موقع پر لاہور سمیت صوبہ بھر  کی  مساجد، امام بارگاہوں، مزارات اور دیگر اہم مقامات کی سیکیورٹی  سخت رکھنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔ آئی جی پنجاب نے ہدایت کی کہ ڈی پی اوز اور دیگر پولیس افسران اپنے علاقوں کی اہم مساجد کا دورہ کریں اور نماز جمعہ کے بعد شہریوں کے مسائل سنیں۔ گوگل میپ ڈرائیور کو موت کے منہ لے گیا، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل  ان کا کہنا تھا کہ ممبر و محراب معاشرے کی اصلاح، امن اور انصاف کی فراہمی میں مرکزی کردار ادا کرتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ مساجد معاشرتی ترقی میں کلیدی کردار ادا کرتی ہیں،...
    — جنگ فوٹو ایئرپورٹس سیکیورٹی فورس (اے ایس ایف) کی ایوی ایشن انٹیلی جنس ٹیم نے لاہور میں تحریری امتحانات کے دوران نئے طرز کے منظم اور ہائی ٹیک چیٹنگ گینگ کو بے نقاب کرکے پولیس کے حوالہ کر دیا۔حکام کے مطابق اے ایس ایف ہر سال ملک کے مختلف ریکروٹمنٹ سینٹرز میں بھرتی کے تحریری امتحانات کے دوران نقل اور غیر قانونی ذرائع کے استعمال کی روک تھام کے لیے خصوصی سیکیورٹی انتظامات کو یقینی بناتی ہے۔ اس سال مورخہ 8 اپریل سے شروع ہونے والے بھرتی کے امتحان کے دوران اے ایس ایف کے عملے کی جسمانی اور سامان کی تلاشی میں مثالی مہارت اور استعداد کی بدولت متعدد امیدواروں سے نقل میں استعمال کیے جانے والے جدید...
    اسلام آباد: عدالت نے کیس کی سماعت کے دوران پولیس کی رپورٹ  مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ پولیس منشیات و جرائم کے خاتمے کے بجائے وی آئی پی ڈیوٹی پر مصروف ہے۔ تعلیمی اداروں میں  منشیات کے استعمال کے خلاف کیس کی سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ میں ہوئی،  جس میں عدالت نے اسلام آباد پولیس کی رپورٹ قانون کے خلاف قرار دیتے ہوئے کارروائی کا عندیہ دیا اور ریمارکس دیے کہ اسلام آباد پولیس کی رپورٹ قانون سے موافق نہیں۔ عدالت نے اسلام آباد پولیس کے رپورٹ مرتب کرنے والے اے آئی جی کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔ قبل ازیں اسلام آباد پولیس کی جانب سے عدالت میں جمع کرائی گئی درخواست میں بتایا گیا...
    میرپورخاص میں سینٹرل جیل کے رہائشی کوارٹرز سے خاتون پولیس اہلکار کی پھندا لگی لاش ملی ہے، پولیس نے خاتون اہلکار کے شوہر کو حراست میں لے لیا۔ پولیس کے مطابق خاتون اہلکار مہوش جروار کی پولیس وردی میں پنکھے سے لٹکی لاش ملی ہے، لاش پوسٹ مارٹم کیلئے سول اسپتال منتقل کردی گئی ہے۔ خاتون اہلکار کا شوہر ہوٹل چلاتا ہے، جسے پولیس نے حراست میں لے لیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ کی روشنی میں مقدمے درج کرنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔
    سٹی42: لاہور میں وویمن کرکٹ ورلڈ کپ کوالیفائر کے عالمی مقابلوں کا پہلا باقاعدہ میچ کھیلا جا رہا ہے جس کیلئے لاہور پولیس نے سخت سکیورٹی انتظامات کیے ہیں۔ ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے قذافی سٹیڈیم کا دورہ کیا اور سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر ایس ایس پی آپریشنز تصور اقبال، ایس پی ماڈل ٹاؤن اور سپروائزری افسران بھی موجود تھے۔ وزارت حج نے اندرون و بیرون ممالک کے عازمین کو خبردار کردیا فول پروف سکیورٹی پلان کے تحت 3 درجاتی حصار پر مشتمل سکیورٹی پلان ترتیب دیا گیا ہے جس میں ایلیٹ فورس، ڈولفن اور پولیس رسپانس یونٹ کی ٹیمیں پٹرولنگ پر مامور ہیں۔ پنجاب سیف سٹی اتھارٹیز کے کیمروں کے...
    پی ٹی آئی کارکنوں کا جیل کے قریب احتجاج اور پتھراؤ ،عمران خان کی تینوں بہنوں، عالیہ حمزہ، ایم این اے شفقت اعوان سمیت متعدد کارکنوں کو حراست میں لیا گیا، خواتین کو کچھ دور لے جاکر پولیس نے رہا کردیا بیرسٹر گوہر، سلمان اکرم راجہ اور ظہیر عباس چودھری کی گاڑی کو جیل سے کچھ دور لگے ناکے پر روک دیا گیا ، عمران خان سے رہنماؤں و اہل خانہ کی ملاقات روکنے پر کارکنان کا احتجاج، پولیس اہلکاروں کی واپسی کے لیے منتیں عمران خان سے اہل خانہ اور رہنماؤں کی اجازت نہ ملنے پر پی ٹی آئی کارکنوں نے جیل کے قریب احتجاج اور پتھراؤ کیا، پولیس نے عمران خان کی تینوں بہنوں، عالیہ حمزہ، ایم این...
    علامتی تصویر۔ کراچی کے علاقے ماڑی پور میں چاول گودام کے قریب ٹریلر کی ٹکر سے بچہ جاں بحق ہوگیا۔ پولیس کے مطابق 8 سال کا بچہ سڑک پر بھیک مانگ رہا تھا، بچے کی لاش اسپتال منتقل کر دی گئی۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ڈرائیور کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور ٹریلر تھانے منتقل کردیا گیا۔ پولیس کے مطابق بچہ اپنی بہن کے ساتھ سڑک عبور کر رہا تھا، حادثے میں بچی محفوظ رہی۔
    عمران خان سے فیملی کی ملنے کی کوشش،پولیس کا ایکشن،گرفتاری و رہائی WhatsAppFacebookTwitter 0 8 April, 2025 سب نیوز راولپنڈی (آئی پی ایس )عمران خان سے اہل خانہ اور رہنماں کی اجازت نہ ملنے پر پی ٹی آئی کارکنوں نے جیل کے قریب احتجاج اور پتھرا کیا، پولیس نے عمران خان کی تینوں بہنوں، عالیہ حمزہ، ایم این اے شفقت اعوان سمیت متعدد کارکنوں کو حراست میں لیا جبکہ صاحبزادہ حامد رضا نے رضاکارانہ گرفتاری دی تاہم خواتین کو کچھ دور لے جاکر پولیس نے رہا کردیا۔ بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشری بی بی سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کا دن ہے، بشری بی بی سے ملاقات کیلئے ان کے فیملی ممبران اڈیالہ جیل پہنچے ان...
    راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اپریل2025ء)راولپنڈی پولیس نے دھمیال کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے 3 ملزمان کو گرفتار کر کے 3 لڑکیوں کو بازیاب کروا لیا۔گرفتار ملزمان میں میاں بیوی اور بیٹا شامل ہیں، ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔(جاری ہے) متاثرہ لڑکی نے بتایا ہے کہ ملزم مجھے اور میری کزن کو کوٹ ادو سے گھروں میں کام کی غرض سے راولپنڈی لایا، ملزمان نے ہمارے والدین کو قائل کر کے کام کے بدلے اچھی تنخواہ دینے کا جھانسہ دیا۔متاثرہ لڑکی نے بتایا کہ ملزمان نے راولپنڈی پہنچا کر انجان لوگوں کے حوالے کر دیا، ملزمان ہمارے ساتھ زیادتی کرتے رہے اور نازیبا ویڈیوز بناتے رہے۔متاثرہ لڑکی نے بتایا ہے...
    پی ایل ایل کرکٹ ٹیموں کی آمدورفت کے باعت اسلام آباد کی مختلف شاہراؤں پر ٹریفک معطل رہے گی۔ ٹریفک پولیس کے مطابق پی ایس ایل کرکٹ ٹیمز کی  آمد و رفت کے باعث مورخہ 08 اپریل  کو شام 4 بجکر 30 منٹ سے 5 بجکر 30 منٹ تک ایکسپریس ہائی وے، فیض آباد، کلب روڈ ، مری روڈ، فیصل ایونیو، نائینتھ ایونیو اور سری نگر ہائی وے پر غیر معمولی سیکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں۔ روٹ کے باعث ایکسپریس ہائی وے اور سری نگر ہائی وے پر ٹریفک کی روانی میں کچھ دیر کے تعطل آئے گا اور ٹریفک  سست روی کا شکار ہو گی، شہری ایکسپریس ہائی وے اور سری نگر ہائی وے سے منسلک سروس روڈ کا...
    سٹی 42 : وفاقی حکومت نے پولیس سروس گریڈ 22 کے افسر بی اے ناصر کو آئی جی نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس تعینات کردیا۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے تعیناتی کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا، جس کے مطابق بی اے ناصر کو گزشتہ ماہ 26 مارچ کو گریڈ 21 سے 22 میں ترقی دینے کے نوٹیفکیشن کے اجراء کے ساتھ ہی ایڈیشنل سیکریٹری وزارتِ مواصلات کے عہدے سے تبدیل کر کے سیکریٹری انسانی حقوق ڈویژن تعینات کئے جانے کا نوٹیفکیشن منسوخ کر کے بی اے ناصر کو آئی جی نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس تعینات کیا گیا ہے، اُن کی تعیناتی فوری و تاحکمِ ثانی نافذ العمل ہے۔ انٹربینک میں ڈالر مہنگا یاد رہے کہ آئی...
    قصور(نیوز ڈیسک)’اِدھر دیکھو سامنے، اِدھر دیکھو، سامنے کرو اِسے۔‘ ’اسے یونیورسل کر دو، اِدھر دیکھو، باہر کے ملکوں والے دیکھیں گے تو کیا کہیں گے ہمیں۔۔۔ وائرل، وائرل۔‘ یہ وہ الفاظ ہیں جو پاکستان میں سوشل میڈیا پر گذشتہ 24 گھنٹے سے وائرل ایک ویڈیو کے پس منظر میں سنائی دیتے ہیں۔ اس ویڈیو میں بہت سے مرد اور خواتین ملزمان کو فلمایا گیا ہے جبکہ ویڈیو ریکارڈ کرنے والے چہرہ چھپاتی خواتین کو بارہا تاکید کرتے ہیں کہ وہ اپنا چہرہ سامنے کریں یا اپنے چہرے کے سامنے سے بال ہٹائیں تاکہ ان کی شناخت ممکن ہو سکے۔ اس ویڈیو میں پولیس کی وردی میں ملبوس خواتین اہلکار بھی نظر آتی ہیں جو ان احکامات کو یقینی بنا رہی...
    ذرائع کے مطابق پولیس کی ایک ٹیم ہفتے کی شام آغا سید ہادی کی رہائش گاہ پر پہنچی اور انہیں ان کی نظر بندی کے بارے میں آگاہ کیا۔ آغا ہادی کو سرینگر کی ایک مسجد میں ایک پروگرام میں شرکت کرنا تھی۔ اسلام ٹائمز۔ غیرقانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی پولیس نے معروف اسکالر اور عالم دین آغا سید ہادی کو سرینگر میں اپنے گھر میں نظر بند کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پولیس کی ایک ٹیم ہفتے کی شام آغا سید ہادی کی رہائش گاہ پر پہنچی اور انہیں ان کی نظر بندی کے بارے میں آگاہ کیا۔ آغا ہادی کو سرینگر کی ایک مسجد میں ایک پروگرام میں شرکت کرنا تھی۔
    کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 05 اپریل2025ء) صدر مملکت کیخلاف سوشل میڈیا پوسٹ پر گرفتار ہونے والے پولیس افسر کو عدالت کا رہا کرنے کا حکم، کراچی ملیر کورٹ میں جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت نے سیکشن 63 کے تحت ملزم سب انسپکٹر ابرار شاہ کو رہا کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق صدر مملکت سے متعلق سوشل میڈیا پر نازیبا پوسٹ کرنے پر گرفتار پولیس افسر کو عدالتی حکم پر رہا کر دیا گیا۔ صدر مملکت کے خلاف نازیبا الفاظ پر مبنی پوسٹ پر درج پیکا ایکٹ کے تحت درج مقدمے میں جوڈیشل مجسٹریٹ ملیر نے پولیس افسر کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔ کراچی ملیر کورٹ میں جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت کے روبرو پولیس نے پیکا ایکٹ میں گرفتار...
    پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ لاہور میں 7 ہزار 341 افغان شہری روپوش ہیں۔ غیر تصدیق شدہ یا روپوش ہونیوالے 55 ہزار 26 بالغ افراد شامل ہیں جبکہ روپوش ہونیوالے افغان بچوں کی تعداد 12 ہزار 799 ہے۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ رُوپوش ہونیوالے غیر ملکیوں کی نشاندہی کی کوششیں جاری ہیں، جلد ہی تلاش کرکے انہیں ملک بدر کر دیا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ لاہور سمیت صوبے میں ہزاروں کی تعداد میں افغان مہاجرین واپس جانے کی بجائے رُوپوش ہو گئے ہیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق 67 ہزار 825 افغانیوں کو تلاش کرنے کیلئے حکومتی مشینری حرکت میں آگئی ہے۔ راولپنڈی میں روپوش 37 ہزار 577 افغان باشندوں کا کوئی سراغ نہیں مل سکا۔ گوجرانوالہ میں...