بھارت: پولیس رویے سے تنگ 24 خواجہ سراؤں نے اجتماعی طور پر زہر پی لیا
اشاعت کی تاریخ: 20th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں پولیس کے مبینہ ناروا رویے سے دلبرداشتہ ہو کر دو درجن کے قریب خواجہ سراؤں نے اجتماعی طور پر زہر پی کر خودکشی کی کوشش کی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ اندور شہر میں پیش آیا، جہاں سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں تقریباً 24 خواجہ سراؤں کو ایک ساتھ زہریلا فنائل پیتے دیکھا جا سکتا ہے۔
رپورٹس کے مطابق خواجہ سرا اپنے ساتھی کے ساتھ پیش آنے والے مبینہ جنسی زیادتی کے واقعے پر انصاف کے مطالبے کے لیے احتجاج کر رہے تھے، تاہم پولیس کی جانب سے کارروائی نہ ہونے پر انہوں نے انتہائی قدم اٹھایا۔
تمام متاثرہ خواجہ سراؤں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے ان کی حالت خطرے سے باہر قرار دی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے میں ملوث ملزمان کی تلاش جاری ہے اور گرفتاری کے بعد مزید کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ اس واقعے کے بعد بھارت کے مختلف شہروں میں خواجہ سرا کمیونٹی کی جانب سے انصاف کے مطالبات میں شدت آ گئی ہے۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: خواجہ سراؤں
پڑھیں:
اسلام آباد کی اے ٹی سی نے تحریک انصاف کے وکلا کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد: انسدادِ دہشت گردی عدالت نے تحریک انصاف کے وکلا کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔
اسلام آباد کی انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے مقدمے کی سماعت کرتے ہوئے یہ احکامات جاری کیے۔
پی ٹی آئی کے وکلا کے خلاف تھانہ رمنا میں دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج ہے۔ عدالت نے نعیم حیدر پنجوتھا، فتح اللہ برکی، انصر کیانی، اور علی اعجاز بٹر کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے، جب کہ ملزمان کے ضمانتی کو بھی نوٹس جاری کیا گیا ہے۔
عدالت نے حکم دیا ہے کہ متعلقہ وکلا کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کیا جائے۔
علاوہ ازیں، بانیِ پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف عدت میں نکاح کے مقدمے کی سماعت کے دوران خاور مانیکا پر مبینہ تشدد کا کیس بھی سامنے آیا۔