بھارت: پولیس رویے سے تنگ 24 خواجہ سراؤں نے اجتماعی طور پر زہر پی لیا
اشاعت کی تاریخ: 20th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں پولیس کے مبینہ ناروا رویے سے دلبرداشتہ ہو کر دو درجن کے قریب خواجہ سراؤں نے اجتماعی طور پر زہر پی کر خودکشی کی کوشش کی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ اندور شہر میں پیش آیا، جہاں سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں تقریباً 24 خواجہ سراؤں کو ایک ساتھ زہریلا فنائل پیتے دیکھا جا سکتا ہے۔
رپورٹس کے مطابق خواجہ سرا اپنے ساتھی کے ساتھ پیش آنے والے مبینہ جنسی زیادتی کے واقعے پر انصاف کے مطالبے کے لیے احتجاج کر رہے تھے، تاہم پولیس کی جانب سے کارروائی نہ ہونے پر انہوں نے انتہائی قدم اٹھایا۔
تمام متاثرہ خواجہ سراؤں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے ان کی حالت خطرے سے باہر قرار دی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے میں ملوث ملزمان کی تلاش جاری ہے اور گرفتاری کے بعد مزید کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ اس واقعے کے بعد بھارت کے مختلف شہروں میں خواجہ سرا کمیونٹی کی جانب سے انصاف کے مطالبات میں شدت آ گئی ہے۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: خواجہ سراؤں
پڑھیں:
نادیہ خان اپنا وقار اور خوبصورتی برقرار نہ رکھ سکیں، نتاشا بیگ
کراچی (نیوزڈیسک) معروف گلوکارہ نتاشا بیگ نے معروف ٹی وی میزبان، ڈراما مبصر اور اداکارہ نادیہ خان کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا ہے کہ ماضی میں وہ خوبصورت اور اچھی تھیں لیکن وقت کے ساتھ وہ اپنا وقار اور خوبصورتی برقرار نہ رکھ سکیں۔
نتاشا بیگ نے حال ہی میں ٹک ٹاک پر ایک مداح کی جانب سے پوچھے گئے سوال پر جواب دیتے ہوئے مختصر ویڈیو شیئر کی۔
گلوکارہ نے نادیہ خان کے رویے سے متعلق پوچھے گئے سوال پر ٹی وی میزبان کے رویے پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے ان کے رویے پر اظہار افسوس کیا۔
مختصر ویڈیو میں نتاشا بیگ نے کہا کہ وہ نادیہ خان کو اپنی والدہ کی وجہ سے جانتی ہیں، انہوں نے ہمیشہ اپنی والدہ کو اُن کی تعریف کرتے دیکھا۔
ان کا کہنا تھا کہ کیونکہ نادیہ خان اپنے اپنے کیریئر کے ابتدائی دور میں بہت اچھی اداکارہ، میزبان اور ماڈل بھی تھیں اور یہ کہ وہ بہت خوبصورت بھی تھیں۔
گلوکارہ کے مطابق لیکن نادیہ خان اُن ستاروں میں شامل ہیں جو بدقسمتی سے اپنا عروج باوقار طریقے سے برقرار نہ رکھ سکیں اور وقت کے ساتھ اپنی مقبولیت کھو بیٹھیں۔
نتاشا بیگ نے کہا کہ اب نادیہ خان کی کشش بھی کم ہو چکی ہے، وہ انہیں بہت پسند ہیں لیکن اُن کا موجودہ دور اچھا نہیں۔
انہوں نے دعا کی کہ تمام اسٹارزاپنے عروج کو وقار کے ساتھ برقرار رکھ سکیں۔
نتاشا بیگ کی مختصر ویڈیو پر صارفین نے رد عمل دیتے ہوئے ان کی بات سے اتفاق کیا اور نادیہ خان کے رویے کو غلط قرار دیا۔
صارفین نے لکھا کہ نادیہ خان کو بھی کسی نے غلط گائیڈ کیا ہوگا، تبھی وہ نتاشا بیگ کے گانوں کو پسند نہیں کرتیں جب کہ حالیہ کچھ عرصے میں ٹی وی میزبان کا رویہ واقعی عجیب ہو چکا ہے۔
نتاشا بیگ سے قبل دوسری شوبز شخصیات بھی نادیہ خان کے رویے کو تنقید کا نشانہ بنا چکی ہیں۔