2025-11-06@06:57:22 GMT
تلاش کی گنتی: 737
«مہاراشٹرا پولیس»:
(نئی خبر)
پشاور: آئی جی خیبرپختونخوا نے وزیراعلیٰ کی ہدایات نظرانداز کرتے ہوئے عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر ایمل ولی خان کی سیکیورٹی واپس لے لی۔ وزیراعلیٰ علی آمین گنڈاپور کی جانب سے سیکیورٹی برقرار رکھنے کی یقین دہانی کے باوجود پولیس اہلکاروں کو آج صبح لائن حاضر کر دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق وفاقی سیکیورٹی کے بعد خیبرپختونخوا پولیس کی جانب سے تعینات اہلکار بھی واپس بلا لیے گئے جس کے بعد ایمل ولی خان کی سیکیورٹی مکمل طور پر ختم ہو گئی ہے۔ اے این پی کے ترجمان نے اس اقدام پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ نے سیکیورٹی برقرار رکھنے کی یقین دہانی کرائی تھی، تاہم ان کے احکامات ہوا میں اڑا دیے گئے۔ ترجمان نے...
شہر میں جاری ڈاکو راج کے ڈاکوؤں نے ایک اور شہری کی جان لے لی، جس کے بعد رواں سال میں اب تک ڈکیتی مزاحمت پر مارے جانے والے شہریوں کی تعداد 67 ہوگئی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ڈسٹرکٹ ویسٹ اقبال مارکیٹ اورنگی ٹاؤن میں چند روز کے دوران ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایک اور شہری کے قتل نے پولیس کی کارکردگی کا پول کھول دیا۔ مقتول دکاندار نے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک ڈاکو سے اسلحہ چھین کر اسے فائرنگ کر نشانہ بنا کر شدید زخمی کر دیا جسے پولیس نے گرفتار کرلیا۔ اقبال مارکیٹ تھانے کی حدود اورنگی ٹاؤن سیکٹر ساڑھے گیارہ خلیل مارکیٹ کے علاقے میں دنداناتے ہوئے ڈاکوؤں نے لوٹ مار...
کراچی: گلبہار کے علاقے گولیمار فردوس مارکیٹ میں ڈاکوؤں نے چاندی و نگینہ شاپ کو لوٹ لیا۔ مسلح ڈاکوؤں نے دکاندار کو یرغمال بنا کر تشدد کا نشانہ بنایا اور اسلحے کے زور پر دکان سے بھاری مالیت کے چاندی و سونے کے سیٹ، قیمتی پتھر اور نقدی لوٹ کر فرار ہوگئے۔ گلبہار پولیس نے واردات کا مقدمہ نمبر 203 سال 2025 بجرم دفعات 395 اور 337 اے ون کے تحت دکاندار کی مدعیت میں درج کرلیا۔ مدعی کے مطابق اسلحہ بردار 4 ڈاکو میری دکان میں آئے اور مجھے یرغمال بنا کر اسلحے کے زور پر 300 چاندی کی انگوٹھیاں، بڑی تعداد میں قیمتی پتھر، نگینے، 2 سونے کے سیٹ، 35 ہزار روپے نقد اور موبائل فونز چھین کر فرار ہوگئے،...
قومی شاہراہ بائی پاس پر تیز رفتار ٹرک نے سڑک کنارے سوئے ہوئے افراد کو روند ڈالا، جس کے نتیجے میں 7 افراد موقع پر جاں بحق اور 6 زخمی ہو گئے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ افسوس ناک حادثہ اُس وقت پیش آیا جب سبزی سے بھرا ٹرک اچانک بے قابو ہو کر سڑک کنارے سوئے مزدوروں پر چڑھ گیا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں اور پولیس پہنچی، جہاں سے جاں بحق افراد کی لاشیں اور زخمیوں کو فوری طور پر سول اسپتال شکارپور منتقل کر دیا گیا، جہاں زخمیوں کو طبی امداد دی جا رہی ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش...
مانچسٹر میں یہودی عبادت گاہ پر حملہ کرنے والے شخص کی شناخت 35 سالہ جہاد الشامی کے نام سے ہوئی ہے۔ برطانوی میڈیا کے مطابق جہاد الشامی بچپن میں اپنے خاندان کے ہمراہ بطور تارکین وطن آیا تھا اور سنہ 2000 میں برطانوی شہریت حاصل کی۔ جہاد الشامی مانچسٹر کے پریس وِچ علاقے کی لینگلی کریسنٹ نامی ایک پرسکون گلی میں اپنے اہلِ خانہ کے ساتھ رہتا تھا۔ پولیس نے اس مکان پر چھاپہ مارا اور وہاں سے موبائل، کمپیوٹرز اور کچھ دستاویز تحویل میں لے لیں تاکہ تفتیش کو آگے بڑھایا جا سکے۔ مانچسٹر پولیس کا کہنا ہے کہ 30 سے 40 سال کے درمیان کی عمر والے دو مردوں اور ایک 60 سالہ خاتون کو دہشت گردی کی کارروائی کی تیاری یا اس میں ملوث ہونے...
فائل فوٹو۔ جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانافضل الرحمان نے کہا کہ نیشنل پریس کلب میں پولیس گردی کی مذمت اور صحافیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتا ہوں۔ صحافیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کےلیے نیشنل پریس کلب اسلام آباد آمد کے موقع پر مولانا فضل الرحمان نے مزید کہا کہ پریس کلب کے اندر دہشت گردی کی مذمت کرتے ہیں، پولیس یہاں آئی تشدد کیا اور صحافیوں کو مارا پیٹا گیا۔ انھوں نے کہا اللہ تعالیٰ پاکستان کی حفاظت فرمائے، اس ملک میں آئین اور قانون کی حکمرانی ہو، صحافی حق پر قائم ہیں، پولیس نے آئین کا تقدس پامال کیا۔مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ آئین و قانون کی بالادستی ضروری ہے۔ صحافیوں کا احتجاج حق بجانب ہے۔اس موقع...
اسلام آباد: آئی جی اسلام آباد پولیس نے کہا ہے کہ میں خود صحافی رہا ہوں، پریس کلب پر پولیس دھاوے کی انکوائری کررہے ہیں۔ میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے اسلام آباد پولیس کی جانب سے صحافیوں پر تشدد کے واقعے پر آئی جی اسلام آباد نے تحقیقات کا اعلان کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز کے واقعے کی ہم مکمل انکوائری کر رہے ہیں۔ آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ صحافیوں کی عزت اور تکریم میرے لیے انتہائی اہمیت رکھتی ہے کیونکہ میں خود بھی صحافی رہ چکا ہوں۔ انہوں نے بتایا کہ وہ اس سلسلے میں تمام صحافتی تنظیموں سے رابطے میں ہیں۔ ایک صحافی کے سوال پر کہ پولیس کو...
کراچی: شہر قائد کے علاقے گلستان جوہر بھٹائی آباد میں ڈکیتی کی کوشش ناکام ہوگئی۔ شہری نے حاضر دماغی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ڈاکو کا پستول چھین کر اسی پر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں ڈاکو زخمی ہوگیا جب کہ اس کا ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ واقعہ بھٹائی آباد کی گلی نمبر 6 میں پیش آیا، جہاں عرفان نامی شہری اپنی اہلیہ کے ہمراہ موٹر سائیکل پر گھر پہنچا ہی تھا کہ گھر کی دہلیز پر 2 مسلح ڈاکوؤں نے اُنہیں لوٹنے کی کوشش کی۔ ایس ایچ او ملیر کینٹ آغا رشید کے مطابق شہری نے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک ملزم سے پستول چھین کر فائرنگ کی، جس سے ڈاکو زخمی ہوگیا اور...
کراچی: کراچی کے علاقے غریب آباد کے قریب ملیر سٹی پولیس اور ہاؤس رابری و کار لفٹنگ میں ملوث ڈکیت گروہ کے درمیان مبینہ پولیس مقابلہ ہوا، جس میں فائرنگ کے تبادلے کے بعد 5 ملزمان زخمی جبکہ مجموعی طور پر 7 کو گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق دیگر ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مذکورہ گروہ شہر بھر میں ہاؤس رابری، گاڑی چوری اور اسٹریٹ کرائمز کی وارداتوں میں ملوث تھا۔ گشت پر موجود پولیس ٹیم کو دیکھتے ہی ملزمان نے فائرنگ شروع کر دی، جس پر پولیس کی جانب سے جوابی کارروائی کی گئی۔ گرفتار ملزمان کے قبضے سے 3 ریپیٹر، 4 عدد 30 بور...
مانسہرہ (ڈیلی پاکستان آن لائن ) مانسہرہ پولیس نے ناران میں ہائیکنگ کے دوران پہاڑوں میں راستہ بھٹک جانے والی جرمن سیاح خاتون کو بحفاظت ریسکیو کر لیا جس کے بعد خاتون کی پولیس کی کارکردگی کی تعریف کرتے ہوئے ویڈیو وائرل ہو رہی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق خاتون نے بتایا کہ میں نے ہوٹل کے پیچھے والی پہاڑی پر شام پانچ بجے چڑھنا شروع کیا اور ایک گھنٹے میں اوپر پہنچ گئی، میں نے دوسری پہاڑی تک جانے کا راستہ ڈھونڈنے کی کوشش کی لیکن نیچے اُترنے کا کوئی راستہ نہیں تھا، اس لیے واپس چرواہے کے کیبن میں گئی، اندھیرا ہو گیا تھا اس لیے نیچے اُترنا ممکن نہیں تھا، میں کیبن میں لیٹ گئی اور سوچا...
اُتر پردیش کے شہر بلند شہر میں ایک جوڑے نے چند لمحوں میں 6 لاکھ روپے مالیت کا سونا چوری کر لیا۔ دکان کے عملے کو اس بات کا اندازہ تک نہیں ہوا۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا گیا کہ جوڑا دکان میں سونے کے ہار دیکھ رہا تھا۔ کچھ ہی دیر میں عورت نے ایک ہار اپنے گود میں رکھا اور دوسرا ہار اپنی ساڑی کے اندر چھپا دیا۔ عملے نے ہار کی غیر موجودگی کا تب پتہ چلایا جب دکان کی معمول کی انوینٹری کی گئی۔ عورت نے مزید ہار دیکھتے ہوئے چوری شدہ زیور کو اپنی بانہوں کے نیچے چھپایا اور دونوں آخرکار دکان سے چلے گئے۔ یہ بھی پڑھیں:کراچی میں چوری کی واردات،...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پڈعیدن( نمائندہ جسارت) مہران ہائی وے پر کوٹ لالو کے قریب ہائی ٹینشن تاروں میں الجھ کر نوجوان جاںبحق،متوفی مبینہ 11 ہزار وولٹ تار کاٹتے ہوئے ہلاک ہوا،پولیس۔ مہران ہائی وے کوٹ لالو کے قریب ہائی ٹینشن تاروں میں الجھ کر کرنٹ لگنے سے نوجوان جاںبحق ہو گیا ۔اطلاع پر کوٹ لالو پولیس نے پہنچ کر لاش کو اسپتال منتقل کردیا جہاں متوفی کی شناخت گاوں کنڈو خان مری کے رہائشی جاوید کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس نے بتایاکہ متوفی نوجوان مبینہ 11 ہزار وولٹ تاریں کاٹ رہا تھا کہ کرنٹ لگنے سے جاںبحق ہوگیا۔ نمائندہ جسارت گلزار
سرگودھا کے علاقے تھانہ سیٹلائیٹ ٹاؤن میں پولیس نے جن نکالنے کے نام پر لڑکی کے والدین سے 20 لاکھ روپے بٹورنے اور نازیبا ویڈیو بنانے والے درندہ صفت جعلی عامل کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق چک 43 شمالی کا رہائشی جعلی عامل بلال گھر سے جادو ختم کرنے کے نام پر 17 سالہ لڑکی کا خون ، سر کے بال اور ناخن لے کر جنات کا توڑ نکالتا رہا اور لڑکی کی نازیبا ویڈیو بنا کر بلیک میل بھی کرتا رہا۔ پولیس کے مطابق جعلی عامل نے یہ کہہ کر لڑکی سے شادی کے لیے رکھے گئے زیورات ہتھیا لیے کہ جنات کو زیور پسند ہیں اور آپ کے گھر میں مزید 3 ہزار جنات ہیں جن...
کراچی: کراچی کے علاقے ملیر سکھن میں پولیس اور ملزمان کے درمیان مبینہ مقابلے کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں ایک مطلوب ملزم ہلاک ہو گیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والا ملزم اس واقعے میں ملوث تھا جس میں پولیس اہلکار قیصر کو ڈاکوؤں نے شہید کر دیا تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے چند روز قبل بھینس کالونی کے علاقے میں ڈکیتی کی واردات کے دوران مزاحمت پر پولیس کانسٹیبل قیصر کو فائرنگ کر کے شہید کیا تھا، واقعے کے بعد پولیس نے ملزم کی تلاش تیز کر دی تھی۔ پولیس کے مطابق مبینہ مقابلے میں ہلاک ملزم کے دو ساتھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے جن کی گرفتاری...
لاہور کے علاقے غازی آباد میں گھریلو ناچاقی پر شوہر مشتاق احمد کو قتل کر کے ہارٹ اٹیک کا ڈرامہ رچانے والی چالاک ملزمہ کو گرفتار کرلیا گیا۔ چند گھنٹوں میں ایس ایچ او غازی آباد افتخار عالم نے ہارٹ اٹیک کے ڈرامے کو بے نقاب کرکے ملزمہ رضوانہ یاسمین کو گرفتار کرلیا۔ ایس ایچ او غازی آباد افتخار عالم نے کہا کہ شاطر اور تیز دماغ ملزمہ بیوی پولیس کو زیادہ دیر چکمہ نہ دی سکی، دوران انٹیروگیشن ملزمہ نے سچ تسلیم کر لیا کہ میں نے اپنے شوہر کو نشہ اور چیز کھلا کر اس کے منہ کے اوپر تکیہ رکھ کر سانس بند کر کے قتل کیا ہے۔ لاش تحویل میں لیکر پوسٹمارٹم کے لیے ڈیڈ ہاؤس منتقل کردیا گیا، مقتول...
ایشیا کپ کا ہائی وولٹیج فائنل پاکستان اور بھارت کے درمیان اتوار کو دبئی میں کھیلا جائے گا جس کے لیے دبئی پولیس نے سکیورٹی انتظامات مکمل کر لیے ہیں اور شائقین کی سہولت کے لیے اردو میں خصوصی ہدایات جاری کی ہیں۔ پولیس کے مطابق شائقین کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ میچ شروع ہونے سے کم از کم 3 گھنٹے قبل اسٹیڈیم پہنچیں جبکہ ہر ٹکٹ صرف ایک بار داخلے کے لیے کارآمد ہوگا۔ میچ کے دوران اسٹیڈیم سے باہر نکلنے کے بعد دوبارہ داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔ یہ بھی پڑھیے: ایشیا کپ فائنل: ایونٹ کا سب سے بڑا ٹاکرا، پاکستان اور بھارت آج دبئی میں مدمقابل ہوں گے انتظامیہ نے آتش گیر مواد، اسلحہ، لیزر...
کراچی: شہر قائد کے علاقے سائٹ سپر ہائی وے میں پولیس نے رات گئے دلدار عمرانی گوٹھ کے قریب مبینہ مقابلے میں دو ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان کی شناخت بلال ولد طاہر اور نور آغا ولد بادشاہ خان عرف نور محمد کے ناموں سے ہوئی۔ ملزمان کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ بمعہ ایمونیشن، موبائل فون اور زیرِ استعمال موٹرسائیکل برآمد کرلی گئی۔ زخمی حالت میں گرفتار ملزمان کو بروقت طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان عادی جرائم پیشہ ور ہیں جو کہ قبل از بھی قتل، پولیس مقابلہ، غیر قانونی اسلحہ، موٹر سائیکل لفٹنگ اور منشیات فروشی جیسے مقدمات میں گرفتار ہوکر جیل جا چکے ہیں۔...
---فائل فوٹو صوبہ پنجاب کے شہر جہانیاں میں سڑک کراس کرتے ہوئے گاڑی کنٹینر سے جا ٹکرائی جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا۔پولیس کے مطابق حادثہ علاقہ قطب پور ٹول پلازہ کے نزدیک پیش آیا جہاں سڑک کراسنگ کے دوران گاڑی کنٹینر سے ٹکرا گئی۔پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہوا ہے، جاں بحق افراد کی شناخت نہیں ہو سکی۔پولیس کے مطابق حادثے میں زخمی ہونے والے شخص کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">250927-08-26 کراچی (اسٹاف رپورٹر) عدالت نے پولیس کی تحویل سے شہری عمران خانزادہ کی گمشدگی سے متعلق درخواست پر فریق کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 13 اکتوبر تک جواب طلب کر لیا۔سندھ ہائیکورٹ میں پولیس کی تحویل سے شہری عمران خانزادہ کی گمشدگی سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔درخواست گزار یحییٰ خان کے مطابق اے وی ایل سی کی ٹیم نے26 اگست کو عمران خانزادہ اور اس کے کزن حبیب الرحمن کو حراست میں لیا تھا۔ایڈووکیٹ حیدر امام نے عدالت کو بتایا کہ سب انسپکٹر جہانگیر نے رہائی کے عوض 25 لاکھ روپے رشوت طلب کی۔ بعد ازاں مجسٹریٹ نے تھانے پر چھاپا مار کر حبیب الرحمن کو بازیاب کرا لیا تاہم پولیس نے مؤقف اختیار کیا کہ عمران...
گورنر بلوچستان نے واقعہ پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے زخمی طلبہ سے ہسپتال میں ملاقات کی اور ان کے مکمل علاج کا خرچہ اٹھانے کا اعلان کیا اور کہا کہ یہ انتہائی افسوسناک واقعہ ہے، ہم زخمی طلبہ کو ہر ممکن تعلیمی اور مالی امداد فراہم کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ ژوب میں گورنر بلوچستان جعفر مندوخیل کی رہائش گاہ میں تعینات پولیس اہلکار کی فائرنگ سے 5 افراد زخمی ہو گئے۔ پولیس نے بتایا کہ گورنر کی رہائش گاہ کے باہر تعینات پولیس اہلکار سے غلطی سے فائرنگ ہوئی، گورنر سے ملاقات کے لیے آنے والے 3 طلبا اور 2 پولیس اہلکار زخمی ہوئے۔ پولیس کے مطابق زخمی طلبا کا تعلق گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج سے ہے، زخمی...
بلوچستان کے ضلع ژوب میں گورنر کی رہائشگاہ میں پولیس اہلکار سے غلطی سے بندوق چل گئی. واقعے میں گورنر سے ملاقات کے لیے آنے والے 3 طلبہ اور 2 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔بلوچستان کے ضلع ژوب میں گورنر بلوچستان کی رہائش گاہ میں پولیس اہلکار سے اتفاقیہ بندوق چلنے سے 5 افراد زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق زخمیوں میں گورنر سے ملاقات کے لیے آنے والے 3 طلبہ اور 2 پولیس اہلکار شامل ہیں۔پولیس کے مطابق فائرنگ ایس ایچ او کے گن مین سے ہوئی. زخمی طلبہ کا تعلق گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج سے ہے جن کی حالت تسلی بخش بتائی جارہی ہے۔
بلوچستان کے ضلع ژوب میں گورنر کی رہائشگاہ میں پولیس اہلکار سے غلطی سے بندوق چل گئی، واقعے میں گورنر سے ملاقات کے لیے آنے والے 3 طلبہ اور 2 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔ ڈان نیوز کے مطابق بلوچستان کے ضلع ژوب میں گورنر بلوچستان کی رہائش گاہ میں پولیس اہلکار سے اتفاقیہ بندوق چلنے سے 5 افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق زخمیوں میں گورنر سے ملاقات کے لیے آنے والے 3 طلبہ اور 2 پولیس اہلکار شامل ہیں۔ پولیس کے مطابق فائرنگ ایس ایچ او کے گین مین سے ہوئی، زخمی طلبہ کا تعلق گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج سے ہے، جن کی حالت تسلی بخش بتائی جارہی ہے۔ Post Views: 1
فائل فوٹو کراچی کے علاقے کورنگی کراسنگ میں گزشتہ روز پلاٹ سے ملنے والی بچے کی لاش کی شناخت ہوگئی۔پولیس کے مطابق بچے کی شناخت حسن شاہ کے نام سے ہوئی ہے جوکہ کورنگی نورانی بستی کا رہائشی تھا، 9 سال کا بچہ 22 سمتبر کو ڈیفنس اے مارکیٹ کے قریب سے لاپتا ہوا تھا۔پولیس کا کہنا ہے کہ بچہ اپنے والد کی دکان پر آیا تھا جہاں سے وہ لاپتا ہوا تھا، بجے کے اغوا کا مقدمہ 24 ستمبر کو والد جاوید شاہ کی مدعیت میں ڈیفنس تھانے میں درج ہوا۔پولیس کے مطابق اغوا و قتل کے شبے میں ایک شخص زیرِ حراست ہے جو کہ کورنگی کا رہائشی اور گونگا ہے جس کی وجہ سے تفتیش میں...
گورنربلوچستان کی رہائش گاہ کے باہر فائرنگ سے 5 افراد زخمی ہوگئے۔ گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل کی رہائش گاہ کے باہر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، اس موقع پر رہائش گاہ کے باہر پولیس اہلکار بھی موجود تھے جب کہ گورنر بلوچستان سے کچھ طلبہ ملنے آئے تھے، اس موقع پر پولیس اہلکاروں اور طلبہ کے درمیان تلخ کلامی بھی ہوئی۔ پولیس کا کہنا ہےکہ فائرنگ سے زخمی ہونے والوں میں 3 طلبہ اور 2 پولیس اہلکار شامل ہیں جنہیں فوری طبی امداد کے لیے سول اسپتال ژوب منتقل کردیا گیا ہے جب کہ واقعے کی تحقیقات بھی شروع کردی گئی ہیں۔
کوئٹہ: بلوچستان میں گورنر ہاؤس کے باہر پولیس اہلکار کی فائرنگ سے 3 طلبہ اور 2 اہل کار زخمی ہو گئے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ضلع ژوب میں گورنر ہاؤس (جانان ہاؤس) کے باہر سکیورٹی پر مامور ایک پولیس اہلکار کی رائفل سے غلطی سے فائرنگ کے نتیجے میں گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج ژوب کے 3 طلبہ اور 2 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق طلبہ گورنر بلوچستان شیخ جعفر خان مندوخیل سے تعلیمی مسائل کے سلسلے میں ملاقات کے لیے آئے تھے۔ پولیس ذرائع کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ فائرنگ ایس ایچ او کے گن مین کی رائفل سے ہوئی، تاہم زخمیوں کی حالت تسلی بخش اور خطرے سے باہر ہے۔ فائرنگ کا واقعہ...
گورنر بلوچستان جعفر مندوخیل کی رہائش گاہ میں اہلکار کی فائرنگ، 5 افراد زخمی WhatsAppFacebookTwitter 0 26 September, 2025 سب نیوز کوئٹہ: (آئی پی ایس) ژوب میں گورنر بلوچستان جعفر مندوخیل کی رہائش گاہ میں پولیس اہلکار کی فائرنگ سے5 افراد زخمی ہو گئے۔ پولیس نے بتایا کہ گورنر کی رہائش گاہ میں پولیس اہلکار سے غلطی سے فائرنگ ہوئی، گورنر سے ملاقات کیلئے آنے والے 3 طلبا اور دو پولیس اہلکار زخمی ہوئے۔ پولیس کے مطابق زخمی طلبا کا تعلق گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج سے ہے، زخمیوں کی حالت تسلی بخش بتائی جا رہی ہے۔ حکام نے بتایا کہ فائرنگ ایس ایچ او کے گن مین سے ہوئی، واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔ روزانہ...
گورنر بلوچستان جعفر خان سے ملاقات کے لیے آنے والے 3 طلبا اور 2 پولیس اہلکار، پولیس کی فائرنگ میں زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق یہ واقعہ گورنر کے رہائشگاہ میں پیش آیا اور زخمیوں میں شامل طلبا کا تعلق گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج سے ہے۔ پولیس کے مطابق فائرنگ ایس ایچ او کے گن مین کی طرف سے ہوئی، زخمیوں کی حالت تسلی بخش بتائی جا رہی ہے۔ واقعے کے بعد زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا، اور پولیس نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے کہ فائرنگ کیسے اور کیوں ہوئی۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر...
ذرائع کے مطابق طلباء گورنر بلوچستان شیخ جعفر مندوخیل سے ملاوقات کے لئے ژوب میں ان کی رہائشگاہ آئے تھے۔ جہاں موجود ایک پولیس اہلکار کی فائرنگ سے تین طلباء اور دو پولیس اہلکار زخمی ہو گئے۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر بلوچستان شیخ جعفر مندوخیل کی رہائشگاہ پر ملاقات کیلئے آنیوالے تین طلباء اور دو پولیس اہلکار فائرنگ سے زخمی ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق طلباء گورنر بلوچستان شیخ جعفر مندوخیل سے ملاوقات کے لئے ژوب میں ان کی رہائشگاہ آئے تھے۔ جہاں موجود ایک پولیس اہلکار کی فائرنگ سے تین طلباء اور دو پولیس اہلکار زخمی ہو گئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ایک پولیس اہلکار سے غلطی سے گولی چل گئی۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق فائرنگ سے زخمی ہونے...
سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں ٹریفک پولیس اہلکار کی قیادت میں جاری بائیک ریلی کے دوران ایک نوجوان بغیر ہیلمٹ کے بائیک چلاتے ہوئے خطرناک انداز میں ون ویلنگ کرتا نظر آ رہا ہے۔ جس پر صارفین کی جانب سے خوب تنقید کی جا رہی ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ نوجوان حفاظتی اقدامات کو نظر انداز کرتے ہوئے اپنی جان کو خطرے میں ڈال رہا ہے جبکہ اس دوران ٹریفک پولیس اہلکار بھی اس کے ساتھ موجود ہے۔ صارفین نے اس حرکت کو غیر ذمہ دارانہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس قسم کی لاپرواہی سڑکوں پر قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ اور حفاظتی ضوابط کی خلاف ورزی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> 250926-08-14 اسلام آباد (آن لائن) عدالت عظمیٰ میں جمعرات کو منشیات اسمگلنگ کیس میں مجرم کی اپیل پر سماعت کے دوران غیر روایتی اور دلچسپ مکالمے سامنے آئے، جسٹس ہاشم کاکڑ کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ کے سامنے مجرم ظفراللہ کی اپیل پر سماعت ہوئی، عدالت نے فیصلہ محفوظ کرلیا۔ ملزم ظفراللہ پر الزام ہے کہ اس کے قبضے سے 12 کلو چرس برآمد ہوئی تھی جس پر اسے عمر قید کی سزا سنائی گئی تھی۔ ابتدا میں جب عدالت کو بتایا گیا کہ ملزم کا تعلق ’’کاکڑ‘‘ قومیت سے ہے تو جسٹس ہاشم کاکڑ نے برجستہ کہا کہ ملزم کاکڑ ہے تو کیا ہوا، میرا کون سا واقف ہے! اس پر عدالت میں موجود افراد مسکرا اٹھے۔...
اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کو قتل کی دھمکی دینے والے ایک شخص کو پولیس نے گرفتار کر لیا ۔ یہ واقعہ اُس وقت پیش آیا جب اسرائیل میں یہودیوں کے نئے سال کی چھٹیاں شروع ہونے والی تھیں — ایک ایسا موقع جب سیکیورٹی ویسے ہی بڑھا دی جاتی ہے۔ برطانوی خبر رساں ایجنسی روئٹرز کے مطابق، پیر کی شام ایک شخص اچانک كريات جات نامی شہر کے مقامی پولیس اسٹیشن پہنچا اور براہِ راست یہ دھمکی دی کہ وہ نیتن یاہو کو قتل کرنا چاہتا ہے۔ پولیس حکام کے مطابق، مذکورہ شخص، جس کی عمر چالیس سال کے لگ بھگ ہے، نہ صرف دھمکی دے رہا تھا بلکہ وہ اسلحہ خریدنے کی منصوبہ بندی بھی کر رہا تھا۔...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد:۔ سپریم کورٹ میں آج منشیات اسمگلنگ کیس کی سماعت کے دوران غیر روایتی اور دلچسپ مکالمے سامنے آئے۔ جسٹس ہاشم کاکڑ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ مجرم ظفراللہ کی اپیل پر سماعت کر رہا تھا۔ملزم ظفراللہ پر الزام ہے کہ اس کے قبضے سے 12 کلو چرس برآمد ہوئی تھی جس پر اسے عمر قید کی سزا سنائی گئی۔ ابتدا میں جب عدالت کو بتایا گیا کہ ملزم کا تعلق ”کاکڑ“ قومیت سے ہے تو جسٹس ہاشم کاکڑ نے برجستہ کہا کہ ملزم کاکڑ ہے تو کیا ہوا، میرا کون سا واقف کار ہے! اس پر عدالت میں موجود افراد مسکرا اٹھے۔بعدازاں سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ملزم پیدل ہی 12 کلو چرس...
کراچی کے علاقے گلشن اقبال بلاک 6 میں پولیس نے سوفٹ ویئر ہاؤس پر کارروائی کرکے مبینہ طور پر حبس بیجا میں رکھی گئی ملازمہ کو بازیاب کرالیا۔پولیس حکام کے مطابق سوفٹ ویئر ہاؤس میں ملازمہ کو مبینہ طور پر حبس بیجا میں رکھا گیا تھا، لڑکی کے گھر والے پہنچے تو سوفٹ ویئر ہاؤس کے گارڈ نے فائرنگ کی۔پولیس کے مطابق گارڈ کی فائرنگ کے جواب میں لڑکی کے گھر والوں نے بھی جوابی فائرنگ کی۔پولیس نیکارروائی کرتے ہوئے سوفٹ ویئر ہاؤس کے منتظمین اور گارڈ سمیت 5 افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">محراب پور(جسارت نیوز)مہران ہائی پر حادثات کا سلسلہ جاری، خاتون جاں بحق، بچے سمیت دو افراد معجزانہ طور پر محفوظ، سوئی گیس پولیس چوکی کی حدود میں مہران ہائی وے پر بھاری ٹریفک کی آمد و رفت کا سلسلہ نہ رکنے کے باعث موٹر سائیکل سوار افراد ٹرالر کی زد میں آگئے اس حادثے میں ٹرالر سے کچل اقلیتی (ماڑ واری) برادری کی ایک خاتون مسمات س جاں بحق ہوگئی جبکہ معصوم بچے سمیت موٹر سائیکل سوار دو مرد معجزانہ طور پر محفوظ رہے، سوئی گیس پولیس کے مطابق جاں بحق خاتون کا تعلق سکھر سے نعش ضروری کارروائی بعد ورثاء حوالے کر دی ہے، ڈرائیور کو پکڑ گاڑی تحویل میں لیکر پولیس مزید تفتیش کر رہی ہے۔...
کراچی: شہر قائد کے علاقے سپر ہائی وے گلشن غازیان سے ایک شخص کی مسخ شدہ لاش ملی جو کہ 20 دن سے زائد بتائی جاتی ہے ۔ سپر ہائی وے گلشن غازیان سے ایک شخص کی مسخ شدہ لاش ملی جس کی اطلاع پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش عباسی شہید اسپتال پہنچائی. سائٹ سپرہائی وے صنعتی ایریا پولیس کا کہنا ہے کہ متوفی کی شناخت 48 سالہ رضوان کے نام سے کی گئی جبکہ لاش 20 سے 25 دن پرانی بتائی ہے. تاہم فوری طور پر وجہ ہلاکت کا تعین نہیں ہوسکا، لاش کا پوسٹ مارٹم کرایا جا رہا ہے جس کی رپورٹ آنے کے بعد ہی صورتحال واضح ہو سکے گی. تاہم...
کراچی کے علاقے گلشن اقبال بلاک 6 میں پولیس نے سوفٹ ویئر ہاؤس پر کارروائی کرکے مبینہ طور پر حبس بےجا میں رکھی گئی ملازمہ کو بازیاب کرالیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ سوفٹ ویئر ہاؤس میں ملازمہ کو مبینہ طور پر حبس بےجا میں رکھا گیا تھا، لڑکی کے گھر والے پہنچے تو سوفٹ ویئر ہاؤس کے گارڈ نے فائرنگ کی۔پولیس کے مطابق گارڈ کی فائرنگ کے جواب میں لڑکی کے گھر والوں نے بھی جوابی فائرنگ کی۔پولیس نےکارروائی کرتے ہوئے سوفٹ ویئر ہاؤس کے منتظمین اور گارڈ سمیت 5 افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔
کراچی: شہر قائد کے علاقے گلشن اقبال میں سوفٹ وئیر ہاؤس میں لڑکی کو مبینہ طور پر حبس بیجا میں رکھنے اور ہراساں کرنے پر لڑکی کے اہلخانہ اور دیگر افراد میں اشتعال پھیل گیا۔ جہاں تلخ کلامی اور ہاتھا کے دوران ہوائی فائرنگ کی گئی جس کی وجہ سے مکینوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ ایس ایچ او گلشن اقبال نعیم راجپوت نے بتایا کہ پولیس نے دونوں گروپ کے متعدد افراد کو حراست میں لیکر اسلحہ قبضے میں لے لیا ہے جبکہ ایک ویڈیو بھی سامنے آئی ہے جس میں خود کار ہتھیاروں سے مسلح افراد پولیس سے مزاحمت اور الجھتے ہوئے بھی دکھائی دیئے...
کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں 2 افراد زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق کورنگی 51 سی کے علاقے جنجال پورہ میں عرفان میڈیکل کے قریب گولی لگنے سے خاتون زخمی ہوئی۔ چھیپا ترجمان کے مطابق زخمی خاتون کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اسکی شناخت 25 سالہ عائشہ کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق واقعہ نامعلوم سمت سے آنے والے گولی لگنے کے نتیجے میں پیش آیا ہے تاہم خاتون کا بیان لیکر مزید تفتیش کی جارہی ہے۔ ادھر اورنگی ٹاؤن سیکٹر ساڑھے گیارہ میں واقعے خالد آباد لال مسجد کے قریب فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوا۔ زخمی شخص کو چھیپا ایمبولنس کے زریعے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اسکی...
اسلام آباد میں بچوں کا مبینہ اغوا: بااثر شخصیات کے دباؤ پر پولیس کی کارروائی، کل ہائیکورٹ میں سماعت WhatsAppFacebookTwitter 0 21 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد:(آئی پی ایس) لاہور اور بہاولپور سے تعلق رکھنے والے نوعمر بچوں کے مبینہ اغوا اور حبسِ بے جا میں رکھنے کا سنگین معاملہ سامنے آ گیا ہے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ میں اس حساس کیس کی سماعت کل کے روز مقرر کر دی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق اغوا کیے گئے افراد میں دو سالہ نمرہ سہیل، چھ سالہ عالیہ سہیل، آٹھ سالہ حریم سہیل، بچوں کی والدہ ثناء سہیل اور بہاولپور سے تعلق رکھنے والا 18 سالہ ارحم وقاص شامل ہیں۔ ذرائع کا دعویٰ ہے کہ ان افراد کو اسلام...
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے میمن گوٹھ میں تین خواجہ سراؤں کے قتل کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پولیس کو قاتلوں کی فوری گرفتاری کے احکامات جاری کر دیئے۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں سپرہائی وے سے 3 خواجہ سرا کی لاشیں ملی ہیں۔ ریسکیو حکام کے مطابق مرنے والے تین خواجہ سرا کو فائرنگ کرکے قتل کیا گیا ہے، لاشیں اسپتال منتقل کر دی گئیں۔ پولیس اور ریسکیو ادارے موقع پر پہنچ گئے، لاش ملنے کے واقعے سے متعلق مزید تحقیقات جاری ہیں۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے میمن گوٹھ میں تین خواجہ سراؤں کے قتل کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پولیس کو قاتلوں کی فوری گرفتاری کے احکامات جاری کر دیئے۔ انہوں نے ہدایت کی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر دہشت گردوں کے حملے کے پس منظر میں سندھ پولیس کے جوانوں کی بہادری اور قربانیوں کو اجاگر کرنے والی دستاویزی فلم ’’دی پولیس اسٹوری‘‘ (PSX: The Police Story) ریلیز کردی گئی۔میڈیا رپورٹس کےمطابق فلم کا پریمیئر گزشتہ روز کراچی کے ایک سنیما میں ہوا جس میں اعلیٰ پولیس حکام اور حملہ ناکام بنانے والے ریپڈ رسپانس فورس (آر آر ایف) کے بہادر جوان بھی شریک ہوئے۔روا ڈاکیومینٹری فلمز کے بینر تلے بننے والی اس فلم میں اس سانحے کے مناظر اور پولیس کی بروقت کارروائی کو حقیقت کے قریب تر انداز میں پیش کیا گیا ہے۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے اس موقع پر کہا کہ بدقسمتی...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر دہشت گرد حملے کے پس منظر میں پولیس کی بہادری اور کردار پر مبنی ڈاکومینٹری ’دی پولیس اسٹوری‘ کا پریمئر کراچی کے ایک مقامی سینیما میں منعقد کیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق ڈاکومینٹری کے پریمئر میں آئی جی سندھ غلام نبی میمن، ایڈیشنل آئی جی، ڈی آئی جیز سمیت پولیس کے اعلیٰ افسران شریک ہوئے، تقریب کی مرکزِ نگاہ وہ تینوں بہادر پولیس اہلکار رہے جنہوں پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر حملے کے دوران دہشت گردوں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا تھا۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر دہشت گردوں کا حملہ 29 جون 2020 کو ہوا تھا، جب 4 مسلح افراد نے ایک گاڑی میں آ کر داخلی دروازے پر فائرنگ کرتے ہوئے اندر داخل ہونے کی کوشش کی تھی تاہم پولیس نے...
10سالہ گداگر بچی سے اجتماعی زیادتی مظفرگڑھ میں بھیک مانگنے والی خانہ بدوش 10 سالہ بچی کو 3 افراد نے مبینہ طور پر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بناڈالا۔ پولیس کے مطابق واقعہ علاقے شاہ جمال میں پیش آیا۔ پولیس کاکہنا ہے کہ متاثرہ بچی ایک گھر میں بھیک مانگنے گئی تھی جہاں ملزمان نے مبینہ طور پر اسے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا۔ پولیس کے مطابق متاثرہ بچی کو اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں متاثرہ بچی کا میڈیکل کروایا جارہا ہے جبکہ ملزمان کی تلاش جاری ہے۔ واقعے کا مقدمہ تھانہ شاہ جمال میں متاثرہ بچی کے والد کی مدعیت میں 3 نامعلوم افراد کیخلاف درج کرلیا گیا۔ Post Views: 1
ویب ڈیسک: سکھرکی تحصیل صالح پٹ میں با اثر و ڈیرےکا کھیت میں گھسنے پر اونٹنی پر بد ترین تشدد ، وڈیرے نے اونٹنی کو ٹریکٹر سے باندھ کرگھسیٹا،اونٹنی کی ٹانگ توڑ دی، وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے اونٹنی پر تشدد کا نوٹس لے لیا۔ سکھر کی تحصیل صالح پٹ میں با اثر وڈیرے نے مبینہ طور پر بے زبان اونٹنی کو بد ترین تشدد کا نشانہ بنایا۔ کھیت میں گھس کر پانی پینے پر وڈیرے نے مبینہ طور پر اونٹنی کی ٹانگ توڑ دی، وڈیرے نے غصے میں اونٹنی کو ٹریکٹر سے باندھ کرگھسیٹا اور منہ پر ڈنڈے بھی مارے۔ پاکستان نے کامن ویلتھ بیچ ہینڈ بال چیمپئن شپ میں سری لنکا کو شکست دیدی...
کراچی: ملیر سٹی کے علاقے نیشنل ہائی وے ملیر کورٹ کے قریب تیز رفتار ٹرک نے موٹر سائیکل سواروں کو روند دیا جس کے نتیجے میں 2 نوجوان شدید زخمی ہوگئے۔ حادثے کے بعد موقع پر موجود مشتعل افراد نے پتھراؤ کر کے ٹرک کے شیشے توڑ دیے، تاہم پولیس نے موقع پر پہنچ کر زخمی نوجوانوں کو فوری طبی امداد کے لیے جناح اسپتال منتقل کر دیا۔ پولیس نے حادثے کے ذمہ دار ڈرائیور کو گرفتار کر کے ٹرک کو اپنے قبضے میں لیکر تھانے منتقل کر دیا ، شدید زخمی نوجوانوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔
وکیل درخواست گزار نے کہا کہ خواجہ سرا بھی اس ملک کے شہری ہیں ان کے بھی بنیادی حقوق ہیں، پولیس خواجہ سراؤں کے خلاف کارروائی کررہی ہے اور ان کو بے جا تنگ کیا جارہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پشاور ہائیکورٹ نے پولیس کے خلاف خواجہ سراؤں کی درخواست پر آئی جی خیبر پختونخوا سے 14 دن میں رپورٹ طلب کرلی۔ درخواست پر سماعت جسٹس سید ارشد علی اور جسٹس فہیم ولی نے کی، وکیل درخواست گزار نے عدالت میں بتایا کہ صوبے بھر کے خواجہ سراؤں کے ساتھ پولیس کا رویہ ٹھیک نہیں ہے۔ وکیل درخواست گزار نے کہا کہ خواجہ سرا بھی اس ملک کے شہری ہیں ان کے بھی بنیادی حقوق ہیں، پولیس خواجہ سراؤں کے خلاف...
سابق جسٹس لاہور ہائی کورٹ حسن رضا پاشا کے دفتر پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کی۔پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں نے آفس کو نشانہ بنانے کے بعد مرکزی سڑک پر کھڑے ہو کر بھی ہوائی فائرنگ کی۔فائرنگ کے واقعے کے بعد پولیس کی بھاری نفری اور وکلاء جائے وقوعہ پر پہنچ گئے، حسن رضا پاشا ممبر پاکستان بار کونسل بھی ہیں۔حسن رضا پاشا نے اس حوالے سے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں ابھی استنبول پہنچا ہوں، مجھے ابھی پتا لگا ہے کہ میرے آفس پر فائرنگ ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ اس سیٹ پر چار گولیاں لگی ہیں جہاں میں بیٹھتا ہوں۔
پشاور: پشاور ہائیکورٹ نے پولیس کے خلاف خواجہ سراؤں کی درخواست پر آئی جی خیبر پختونخوا سے 14 دن میں رپورٹ طلب کرلی۔ درخواست پر سماعت جسٹس سید ارشد علی اور جسٹس فہیم ولی نے کی، وکیل درخواست گزار نے عدالت میں بتایا کہ صوبے بھر کے خواجہ سراؤں کے ساتھ پولیس کا رویہ ٹھیک نہیں ہے۔ وکیل درخواست گزار نے کہا کہ خواجہ سرا بھی اس ملک کے شہری ہیں ان کے بھی بنیادی حقوق ہیں، پولیس خواجہ سراؤں کے خلاف کارروائی کررہی ہے اور ان کو بے جا تنگ کیا جارہا ہے۔ درخواست گزار کے وکیل نے مزید کہا کہ صوابی اور پشاور سے خواجہ سراؤں کو ضلع بدر کیا جارہا ہے، خواجہ سراؤں کا قتل ہورہا ہے، پولیس تحفظ دینے...
لاہور پولیس نے جرائم کی روک تھام میں ایک انقلابی قدم اٹھاتے ہوئے مصنوعی ذہانت (اے آئی) پر مبنی جدید سسٹم پنجاب ایمرجنسی اے آئی متعارف کروا دیا۔ یہ بھی پڑھیں: پیشہ فن کی راہ میں رکاوٹ نہ بن سکا، لاہور کی خوبصورتی اجاگر کرنے والا آرٹسٹ پولیس اہلکار سب کے لیے مثال یہ نظام پنجاب سیف سٹی اتھارٹی اور پنجاب آئی ٹی بورڈ کی مشترکہ کاوش ہے جو پولیس کو جرائم کے ممکنہ علاقوں کی بروقت نشاندہی، مؤثر پٹرولنگ اور فوری کارروائی میں مدد دے گا۔ ڈی آئی جی آپریشنز لاہور فیصل کامران نے کہا کہ یہ جدیداے آئی سسٹم اسمارٹ پولیسنگ اور اسمارٹ پٹرولنگ کو ممکن بنائے گا جس سے لاہور پولیس کی ورکنگ میں انقلابی تبدیلی آئے گی۔...
بھارت میں آن لائن گیم کی لت نے ایک معصوم جان لے لی جو اپنے والدین کی اکلوتی اولاد تھا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ ریاست اتر پردیش کے دیہی علاقے میں پیش آیا جہاں چھٹی جماعت کے طالبعلم کی پھندہ لگی لاش اس کے کمرے سے ملی۔ غمزدہ باپ نے پولیس کو بتایا کہ چیک بک لینے بینک گیا تو معلوم ہوا کہ اکاؤنٹ سے 13 لاکھ وپے نکالے جا چکے ہیں۔ میں بس حیران اور پریشان رہ گیا۔ بینک کے عملے نے بتایا کہ آپ کے اکاؤنٹ سے یہ رقم وقفے وقفے سے ایک آن لائن گیم پر خرچ کی گئی ہے۔ جس پر والد نے اپنے 14 سالہ بیٹے یش سے باز پرس کی جو پہلے تو ٹالتا رہا...
اسکرین گریب کراچی کے علاقے کورنگی سے لاپتہ ہوکر گھر واپس آنے والے دلہے کا ابتدائی بیان سامنے آگیا۔اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ دلہا جہانزیب شادی سے قبل گھر سے خود اپنی مرضی سے گیا، دلہے کی شادی گھر والے اپنے مرضی سے کروانا چاہتے تھے۔پولیس کے مطابق دلہا شادی سے انکار کر چکا تھا اور پریشانی کے باعث گھر سے فرار ہو گیا، دلہا گھر سے فرار ہونے کے بعد سڑکوں پر رہا اسے کسی نے اغواء نہیں کیا۔پولیس نے کہا کہ دلہے اور گھر والوں سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔ یہ بھی پڑھیے کراچی: شادی والے دن لاپتہ ہونیوالا دلہا واپس لوٹ آیا، پولیس کراچی: کورنگی مدینہ کالونی سے شادی کے دن دلہا...
بیوروکریٹس اور پولیس افسران کی جانب سے سوشل میڈیا کے استعمال کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔اس معاملے پر لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس احمد ندیم ارشد نے چیف سیکرٹری پنجاب کو آئندہ سماعت پر طلب کر لیا اور پنجاب حکومت سے اس بابت تحریری وضاحت بھی طلب کر لی گئی ہے۔دائر درخواست میں کہا گیا کہ سوشل میڈیا کے ذریعے پولیس افسران اور بیوروکریٹس ذاتی تشہیر کرتے ہیں۔درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی کہ پولیس اور بیوروکریٹس پر سوشل میڈیا کے استعمال پر پابندی کا حکم جاری کیا جائے۔
کراچی: شہر قائد کے علاقے سرجانی ٹاؤن سیکٹر 51-C میں واقع ایک گھر سے 11 سالہ بچی آسیہ کی پھندا لگی لاش برآمد ہونے کا دلخراش واقعہ پیش آیا۔ ابتدائی طور پر واقعہ خودکشی معلوم ہو رہا تھا تاہم پوسٹ مارٹم رپورٹ میں گلا گھونٹ کر قتل کیے جانے کی تصدیق ہو چکی ہے۔ پولیس کے مطابق مددگار 15 کو اطلاع شہری حارث کی جانب سے دی گئی تھی۔ اطلاع پر پولیس فوری موقع پر پہنچی جہاں محلے کی ایک خاتون نے بچی کو کمرے میں پھندے سے لٹکا ہوا دیکھا تھا۔ محلہ داروں نے کپڑے کی رسی کاٹ کر بچی کو نیچے اتارا مگر وہ جانبر نہ ہو سکی۔ لاش کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا...
پنجاب میں کاؤنٹر کرائم ڈیپارٹمنٹ کے قیام کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں دائر درخواست پر سماعت ہوئی۔ چیف جسٹس عالیہ نیلم نے سماعت کے دوران درخواست گزار کے وکیل سے استفسار کیا کہ آپ نے 700 مبینہ پولیس مقابلوں کا ذکر کیا ہے، یہ تفصیلات کہاں سے حاصل کی گئیں۔ جس پر وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ یہ معلومات سوشل میڈیا سے لی گئی ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں ’نیفے میں پستول چلنے‘ کے بڑھتے واقعات، عوام اور ماہرین قانون کیا کہتے ہیں؟ چیف جسٹس عالیہ نیلم نے ریمارکس دیے کہ آپ قانونی نکات کو چیلنج کر رہے ہیں لیکن پٹیشن میں خود پڑھیں، پیرا نمبر 25 کیا کہتا ہے۔ وکیل نے مؤقف اپنایا کہ یہ تمام مبینہ...
کراچی سے لاپتا ہونے والا دولہا جہانزیب 5 روز بعد واپس گھر پہنچ گیا۔ جہانزیب شادی کے روز تیار ہونے کے لیے قریبی سیلون گیا تھا مگر واپس نہ آیا جس پر اہل خانہ نے اس کی گمشدگی کی رپورٹ پولیس کو درج کرائی۔ واقعے نے مقامی آبادی میں تشویش پیدا کردی تھی اور سوشل میڈیا پر طرح طرح کی قیاس آرائیاں شروع ہوگئیں۔ یہ بھی پڑھیے: جبری گمشدگیوں پر انکوائری کمیشن نے ماہانہ کارکردگی رپورٹ جاری کردی اپنے ابتدائی بیان میں جہانزیب نے پولیس کو بتایا کہ وہ شادی کے دباؤ کی وجہ سے خود ہی گھر سے گیا تھا۔ اس نے اعتراف کیا کہ وہ 5 دن سڑکوں پر گزارتا رہا اور کسی زبردستی کے اغوا کی تردید...
کراچی(نیوز ڈیسک)کراچی کے ضلع کورنگی کے علاقے مدینہ کالونی میں شادی والے دن لاپتہ ہونے والا دولہا اپنے گھر واپس لوٹ آیا۔ پولیس کے مطابق جہانزیب سے گمشدگی سے متعلق زمان ٹاؤن تھانے میں پوچھ گچھ کی جا رہی ہے کہ آیا وہ اپنی مرضی سے گیا تھا یا پھر اس کو کسی نے اغواء کیا تھا۔ دوسری جانب دولہے کے اہلِ خانہ کا کہنا ہے کہ ابھی ہم کچھ تفصیل نہیں بتا سکتے۔ جہانزیب کے اہل خانہ کے مطابق اِن کے بیٹے کی حالت ابھی کچھ بتانے کے قابل نہیں ہے، فی الحال جہانزیب کی ذہنی حالت ٹھیک نہیں لگ رہی۔ یاد رہے کہ 11 ستمبر کو شادی کے روز دولہا پُراسرار طور پر لاپتہ ہوگیا تھا، دولہے...
کراچی کے علاقے کورنگی نمبر چار مدینہ کالونی سے 11 ستمبر کو پراسرار طور پر لاپتہ ہونے والا دلہا جہانزیب بالآخر گھر واپس پہنچ گیا۔یاد رہے کہ دلہا اپنی شادی کے دن تیار ہونے کیلئے قریبی سیلون گیا تھا، تاہم اس کے بعد واپس نہ آیا، جس کے بعد اہلِ خانہ نے اس کی گمشدگی کی اطلاع پولیس کو دی تھی۔جہانزیب کی پراسرار گمشدگی سے اہلِ علاقہ اور سوشل میڈیا پر تشویش کی لہر دوڑ گئی تھی، تاہم پانچ دن بعد وہ اچانک واپس گھر پہنچا۔پولیس کے مطابق جہانزیب سے اس کی گمشدگی کے حوالے سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے، مگر تاحال کسی نتیجے پر نہیں پہنچا گیا۔اہلِ خانہ کا کہنا ہے کہ اس وقت جہانزیب کی ذہنی...
کراچی: شہر قائد میں اہراہِ نور جہاں تھانے کی حدود میں نارتھ ناظم آباد کے علاقے عبداللہ کالج کے قریب پولیس اور ملزمان کے درمیان مبینہ مقابلہ ہوا جس کے دوران ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔ چھیپا حکام کے مطابق زخمی ملزم کو فوری طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں اس کی شناخت ذیشان کے نام سے کی گئی ہے۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کے قبضے سے ایک پستول، موبائل فون اور نقدی رقم برآمد کی گئی ہے۔
کراچی (نیوز ڈیسک) شہر قائد میں دلہے کے اغوا کا مقدمہ درج ہو گیا، پولیس نے تلاش شروع کر دی۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے کورنگی مدینہ کالونی سے شادی کے روز دلہا کے لاپتا ہونے کے واقعے کا مقدمہ ان کے والد وسیم کی مدعیت میں تھانہ زمان ٹاؤن میں درج کر لیا گیا۔ مدعی مقدمہ نے بتایا کہ 11 ستمبر کو جہانزیب کی بارات جانی تھی، شادی کے روز شام 6 بجے وہ موٹر سائیکل پر تیاری کے لیے سیلون گیا تھا، جہانزیب 5 بجے اپنا موبائل فون بھی گھر چھوڑ کر گیا، تاہم سیلون سے دوسرے بیٹے کی ساڑھے 7 بجے کال آئی اور بتایا کہ جہانزیب سیلون نہیں پہنچا۔ درخواست گزار نے کہا میرا...
لاہور: لاہور کے ہاسٹل میں رہائش پذیر نائیجرین باشندے نے گلے میں پھندا لگاکر خودکشی کرلی۔ پولیس کے مطابق انوسنٹ نامی نائجیرین باشندے کی مبینہ خودکشی کا واقعہ تھانہ ستوکتلہ کی حدود میں پیش آیا، پولیس نے لاش کو قبضہ قبضہ میں لے کر تحقیقات شروع کردی۔ نائجرین شخص کی لاش ہاسٹل کے واش کے ساتھ روشن دان میں لٹکی ہوئی تھی، فارنزک ٹیموں نے موقع سے شواہد جمع کر لئے ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ انوسنٹ نے گلہ میں پھندہ لگا کر مبینہ طور پر زندگی کا خاتمہ کیا، ایدھی ایمبولینس کے ذریعے لاش مردہ خانہ منتقل کردی گئی ہے، واقعہ خودکشی ہے یا قتل، شواہد جمع کر رہے ہیں۔
اسلام آباد پولیس نے تھانہ بہارہ کہو اور ہومی سائیڈ یونٹ کی مشترکہ کارروائی کے دوران خاتون کے قتل میں ملوث سفاک ملزم کو گرفتار کر لیا۔ یہ بھی پڑھیں:اسلام آباد پولیس کی کارروائی، موٹرسائیکل چوری میں ملوث گروہ کا رکن گرفتار ترجمان پولیس کے مطابق ملزم غلام عباس نے 36 گھنٹوں قبل بہارہ کہو کے علاقے میں فائرنگ کرکے مسماۃ مناہل کو قتل کیا تھا۔ ڈی آئی جی اسلام آباد محمد جواد طارق نے واقعے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ملزم کی گرفتاری کے احکامات دیے تھے۔ ایس پی رورل زون کی نگرانی میں پولیس ٹیم نے جدید تکنیکی اور سائنسی بنیادوں پر تفتیش کرتے ہوئے ملزم کو ٹریس کیا اور گرفتار کرلیا۔ ترجمان کے مطابق ملزم کے خلاف...
اسلام آباد میں غیر ملکی مہمان کی آمد و رفت کے باعث مختلف شاہراہوں پر آج غیر معمولی ٹریفک انتظامات کیے گئے ہیں۔ اسلام آباد ٹریفک پولیس کے مطابق صبح 08:30 بجے سے 11:30 بجے کے دوران ایکسپریس ہائی وے اور سری نگر ہائی وے پر ٹریفک کی روانی میں تعطل متوقع ہے۔ ترجمان ٹریفک پولیس نے شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ متبادل راستے استعمال کریں، ایکسپریس ہائی وے اور سری نگر ہائی وے سے منسلک سروس روڈ کو ترجیح دی جائے، جبکہ بلیو ایریا، ایف 6 اور ایف 7 کی طرف جانے والے شہری ایچ 8 انڈر پاس استعمال کریں۔ یہ بھی پڑھیں: ون ویلنگ کرتے نوجوان کی ویڈیو وائرل، ’اسلام آباد پولیس انہیں نشان عبرت بنائے‘ اسی...
حسان نیازی نے فوجی تحویل، عدالتی کارروائی، کورٹ مارشل کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 10 September, 2025 سب نیوز لاہور(سب نیوز)لاہور ہائیکورٹ میں بانی پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی)عمران خان کے بھانجے حسان نیازی نے فوجی تحویل، فوجی عدالت کی کاروائی اور کورٹ مارشل کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا۔تفصیلات کے مطابق حسان نیازی نے اپنے وکیل سینئر قانون دان فیصل صدیقی کے ذریعے عدالت عالیہ لاہور میں درخواست دائر کرتے ہوئے موقف اپنایا کہ 9مئی کیس میں گرفتاری کے بعد سویلین عدالت میں پیش نہیں کیا گیا۔درخواست گزار حسان نیازی کے وکیل نے کہا کہ تھانہ سرور روڈ پولیس نے مکل کی کسٹڈی ملٹری کو دے دی، کسی عدالتی حکم کے باوجود غیر...
کراچی میں تھڈو ڈیم اوورفلو ہوگیا، سیلابی ریلا موٹروے تک جا پہنچا، تعلیمی ادارے بند، مدد کیلیے فوج طلب
کراچی ایک بار پھر شدید بارشوں اور اس کے نتیجے میں آنے والی تباہ کاریوں کی لپیٹ میں آگیا ہے۔ گڈاپ ٹاؤن میں واقع تھڈو ڈیم میں پانی کی سطح حد سے تجاوز کرنے کے بعد اوورفلو ہوگئی، جس سے نکلنے والا طاقتور سیلابی ریلا شہر کے مختلف علاقوں میں داخل ہوگیا۔ سب سے زیادہ سنگین صورتحال ایم نائن موٹروے پر دیکھنے میں آئی جہاں پانی کا بہاؤ اتنا شدید تھا کہ حیدرآباد اور کراچی کے درمیان ٹریفک مکمل طور پر معطل کر دی گئی۔ موٹروے پولیس کے مطابق پانی موٹروے کے کناروں سے ٹکرا کر کئی حصوں کو زیر آب کر چکا ہے، جس کی وجہ سے شہریوں کو متبادل راستوں پر منتقل کیا گیا۔ سپر ہائی وے پر...
لاہور: لاہور کے علاقے نواب ٹاؤن میں ایک شہری کو گاڑی میں ملکہ ترنم نور جہاں کا مشہور گانا "جھانجراں دے پاواں چھنکار" اونچی آواز میں سننا مہنگا پڑ گیا۔ پولیس نے شہری کے خلاف ساؤنڈ ایکٹ کی خلاف ورزی پر مقدمہ درج کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ نواب ٹاؤن پولیس نے اے ایس آئی رحمت کے بیان پر گاڑی کے ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کیا۔ ایف آئی آر کے مطابق ملزم گاڑی میں گانا انتہائی بلند آواز میں چلا رہا تھا، جو ساؤنڈ ایکٹ کے زمرے میں آتا ہے۔ جب پولیس نے گاڑی کو روکنے کی کوشش کی تو شہری نے فرار ہونے کی کوشش کی، تاہم پولیس نے تعاقب کے بعد اسے گرفتار کر لیا۔...
کراچی: شہر قائد میں شدید بارشوں کے باعث تھڈو ڈیم اوور فلو کر گیا، جس کے بعد سیلابی پانی کا طاقتور ریلا ایم 9 موٹروے تک پہنچ گیا۔ سپر ہائی وے پر واقع الحبیب ریسٹورینٹ کے اطراف سڑک زیر آب آ گئی ہے، جس کی وجہ سے کراچی سے حیدرآباد اور حیدرآباد سے کراچی دونوں اطراف کی ٹریفک مکمل طور پر بند کر دی گئی ہے۔ نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس نے تصدیق کی ہے کہ پانی کی سطح بلند ہو کر موٹروے کے کنارے سے ٹکرا چکی ہے، اور سپر ہائی وے کا بڑا حصہ زیر آب آ گیا ہے۔ اس کے پیشِ نظر ایم 9 کے درمیان موجود کرش بیرئیر کو ہٹا کر پانی...
جرمنی کی ریاست باویریا کے شہر شوا باخ (Schwabach) میں ایک اپارٹمنٹ کی رہائشی عمارت میں رات گئے بار بار دروازے کی گھنٹیاں بجنے پر مقامی افراد نے پولیس کو اطلاع دی۔ مکینوں کا خیال تھا کہ کوئی شرارتی نوجوان ڈنگ ڈانگ ڈچ کھیلتے ہوئے گھنٹیاں بجا کر فرار ہورہا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: شرارتی کچھوے نے لندن کے فلیٹ میں آگ لگادی، فائر بریگیڈ کی دوڑیں رہائشیوں نے بتایا کہ گھنٹی بجنے پر باہر لگے موشن سینسر کیمروں میں کوئی حرکت نظر نہیں آرہی تھی جس پر ان کی تشویش مزید بڑھ گئی۔ انہیں خدشہ تھا کہ کوئی نہ کوئی چالاک طریقے سے شرارت کر رہا ہے۔ پولیس موقع پر پہنچی اور مکمل معائنے کے بعد اصل حقیقت سامنے آئی۔...
لاہور کے علاقے نواب ٹاؤن کی پولیس نے گاڑی میں اونچی آواز میں ’جھانجر دی پاواں جھنکار‘ گانا چلانے والے شہری کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ ایف آئی آر کے مطابق شہری نے اپنی گاڑی میں اونچی آواز میں گانا لگا رکھا تھا جس پر کارروائی عمل میں لائی گئی اور گاڑی کو مشکل سے روکا گیا۔ یہ بھی پڑھیں:’آپ گانے سے کب توبہ کریں گے‘، چاہت فتح علی خان کے نئے گانے ’توبہ توبہ‘ پر دلچسپ تبصرے پولیس کے مطابق مقدمہ ساؤنڈ ایکٹ کی دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے اور کیس پولیس کی مدعیت میں رجسٹر کیا گیا ہے۔ ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا ہے کہ پولیس ناکہ بندی کے دوران بسم اللہ چوک...
اسلام آباد ہائیکورٹ نے دارالحکومت کے تعلیمی اداروں سے منشیات کے خاتمے سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران وزارتِ داخلہ، انسدادِ منشیات فورس اور اسلام آباد پولیس سے جنوری سے ستمبر تک کی پیش رفت رپورٹ طلب کر لی۔ نجی تنظیم لکی فاؤنڈیشن کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے جسٹس راجہ انعام امین منہاس نے تمام اداروں کو اس ضمن میں اپنی تفصیلی رپورٹ 2 ہفتوں کے اندر پیش کرنے کی ہدایت کی۔ یہ بھی پڑھیں: جسٹس محسن اختر کیانی کی نیب پر کڑی تنقید، سی ڈی اے حکام پر بھی برہمی کا اظہار اسلام آباد پولیس نے یکم جنوری سے 22 اپریل 2025 تک کی کارکردگی رپورٹ عدالت میں پیش کرتے ہوئے بتایا کہ اس عرصے میں مختلف علاقوں...
کراچی: اسٹیل ٹاؤن میں ٹریلر کی ٹکر سے دو موٹر سائیکل سوار اور سپر ہائی وے میں ٹرک سے گر کر ایک بچہ جاں بحق ہوگیا۔ اسٹیل ٹاؤن کے علاقے مین نیشنل ہائی وے گلشن حدید چوک پی ایس او پمپ کے قریب ٹریلر کی زد میں آکر موٹرسائیکل سوار 2 افراد جاں بحق ہوگئے، جاں بحق ہونے والوں کی لاشیں چھیپا ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کی گئیں۔ پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والوں کی عمریں 23 سے25 برس کے درمیان ہیں اور جاں بحق ہونے والوں سے کوئی ایسی چیز نہیں ملی جس سے ان کی شناخت کی جا سکے۔ پولیس کے مطابق ٹریفک حادثے کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں نیشنل ہائی...
نیلی بتی والی چمچماتی رینج روور ڈیفنڈر لکھنؤ شہر کی سڑک پر فراٹے بھرتی گزری تو لوگ چونک گئے، قافلے میں مرسڈیز، فورچونر اور انووا جیسی گاڑیاں قطار اندر قطار رواں دواں تھیں۔ دیکھنے والوں کو یہی لگا کہ کوئی بڑا افسر یا وزیر گزر رہا ہے لیکن چند لمحوں بعد ہی پولیس چیکنگ پر رکی یہ شان و شوکت محض ایک ڈھونگ ثابت ہوئی۔ قافلے کا ’سربراہ‘ نہ تو آئی اے ایس افسر نکلا، نہ ہی کوئی سرکاری نمائندہ بلکہ ایک عام شخص جو برسوں سے اعلیٰ حکام کو اپنی اداکاری سے بے وقوف بنارہا تھا۔ یہ بھی پڑھیں: مختلف اداروں کے بعد اب پیش خدمت ہے جعلی پولیس تھانہ، کہاں سے آتے ہیں یہ لوگ؟ گرفتار ملزم کی شناخت...
کراچی: شہر قائد کے علاقے نارتھ ناظم آباد بلاک ٹی، ٹنکی گراؤنڈ کے قریب شاہراہ نور جہاں پولیس سے مبینہ مقابلے کے دوران ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا، جبکہ اس کا ساتھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ ریسکیو ادارے چھیپا کے مطابق زخمی ملزم کو فوری طور پر عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں اس کی شناخت کاشف کے نام سے ہوئی ہے۔ ڈاکو کو پولیس کی فائرنگ سے زخمی حالت میں حراست میں لیا گیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کے قبضے سے 30 بور پستول، ایک موبائل فون اور نقدی برآمد ہوئی ہے، جبکہ اس کا دوسرا ساتھی ارشد موقع سے فرار ہو گیا جس کی تلاش جاری...
اسلام آباد(صغیر چوہدری ) اسلام آباد پولیس کے ایس ایس پی عثمان طارق کو ہارٹ اٹیک ، انہیں ایمرجنسی میں آرمڈ فورسز انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی اے ایف آئی سی راولپنڈی منتقل کردیا گیا ہے جہاں انکی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے تاہم ڈاکٹرز نے انہیں آرام کا مشورہ دیا ہے ۔ ترجمان اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ ایس ایس پی عثمان بٹ کا علاج معالجہ جاری ہے تو انکی حالت کافی بہتر ہے۔ Post Views: 6
کراچی: انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے راشد منہاس روڈ پر ڈمپرز جلانے کے مقدمات میں ملزمان کی ضمانتیں منظور کرلیں۔ کراچی سینٹرل جیل انسداد دہشتگردی کمپلیکس میں خصوصی عدالت نمبر 5 نے راشد منہاس روڈ پر ڈمپرز جلانے کے مقدمات میں ملزمان کی ضمانت کی درخواستوں پر محفوظ فیصلہ سنادیا۔ عدالت نے یوسف پلازہ کے مقدمے میں گرفتار 9 ملزمان کو ایک ایک لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے ملزمان کی ضمانتیں منظور کرلیں۔ عدالت نے ایف بی انڈسٹریل کے مقدمے میں گرفتار 7 ملزمان کو بھی ایک ایک لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔ یوسف پلازہ پولیس نے 9 جبکہ ایف بی انڈسٹریل ایریا پولیس نے 7 ملزمان...
پتوکی (ویب ڈیسک)اسسٹنٹ کمشنر پتوکی فرقان احمد کی لاش ہیڈ بلوکی کے ایک ریسٹ ہاؤس سے برآمد ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق وہ گزشتہ پانچ روز سے سیلابی علاقوں میں آپریشن کی نگرانی کے سلسلے میں ریسٹ ہاؤس ہی میں مقیم تھے۔ دورانِ ڈیوٹی انہیں دل کا دورہ پڑا جو جان لیوا ثابت ہوا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ اسسٹنٹ کمشنر شدید ذہنی دباؤ میں مبتلا تھے۔ ان کی لاش واش روم سے ملی اور اسپتال منتقل کردی گئی ہے۔ ریسٹ ہاؤس اسٹاف کے مطابق ان کی موت شریان پھٹنے سے ہوئی۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے کا اظہار افسوس اسسٹنٹ کمشنر کے انتقال پر ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے گہرے رنج...
راولپنڈی(نیوز ڈیسک)جی ایچ کیو حملہ کیس میں پی ٹی آئی کی سینئر رہنما کنول شوذب کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے گئے۔ انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی کے جج امجد علی شاہ نے وارنٹ جاری کیے، اپنے فیصلے میں عدالت نے ملزمہ کو گرفتار کر کے 3 ستمبر کو پیش کرنے کا حکم دیا۔ عدالتی حکم کے بعد تھانہ چکلالہ پولیس نے تحریک انصاف کی رہنما کے گھر پر چھاپا مارا تاہم ان کی گرفتاری نا ہوسکی۔ Post Views: 6
9 مئی سے متعلق جناح ہاؤس حملہ کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کے بھانجے اور علیمہ خان کے بیٹے شاہ ریز خان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا۔ لاہور کی انسداد دہشتگری عدالت نے پولیس کی جسمانی ریمانڈ دینے کی استدعا مسترد کردی، انسداد دہشت گردی عدالت کے جج منظر علی گل نے جناح ہاؤس کیس کی سماعت کی۔ پولیس نے 8 روزہ جسمانی ریمانڈ ختم ہونے پر ملزم کو عدالت میں پیش کیا، تھانہ سرور روڑ پولیس نے جناح ہاؤس حملہ کیس میں ملزم شاہ ریز خان کے خلاف مقدمہ درج کر رکھا ہے۔
اوسلو پولیس کے مطابق ناروے میں ایک 18 سالہ نوجوان، جسے ایتھوپین نژاد سماجی کارکن کے قتل کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا، مسجد پر حملے کی منصوبہ بندی بھی کر رہا تھا۔ پولیس نے بتایا کہ مشتبہ نوجوان نے ہفتہ کی شب اوسلو کے ایک ہوسٹل میں 34 سالہ سماجی کارکن تمیما نبرس جوہار کو قتل کیا، جہاں مقتولہ اسٹاف ممبر جبکہ ملزم رہائشی تھا۔ یہ بھی پڑھیے: نائیجر: شدت پسندوں کا مسجد پر حملہ، بازار و گھر نذر آتش، درجنوں افراد ہلاک تحقیقات کے دوران پولیس نے انکشاف کیا کہ نوجوان نے مسلمانوں کے خلاف خیالات ظاہر کیے تھے اور اُس نے بتایا کہ وہ ہونے فوس کی ایک مسجد پر حملے کا ارادہ رکھتا تھا جو...
جناح ہاؤس حملہ کیس: عمران خان کے بھانجے شیر شاہ کا جسمانی ریمانڈ مسترد، جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا
لاہور (نیوز ڈیسک) انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے جناح ہاؤس حملہ کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کے بھانجے شیر شاہ کے جسمانی ریمانڈ پر تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔ ایڈمن جج منظر علی گل نے ایک صفحہ پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کرتے ہوئے پولیس کی مزید 30 روزہ جسمانی ریمانڈ کی درخواست مسترد کر دی۔ عدالت اس سے قبل ملزم کا 5 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر چکی تھی۔ پولیس کے مطابق دورانِ تحقیقات ملزم کے قبضے سے ڈنڈا برآمد کیا گیا، فوٹوگرامیٹک ٹیسٹ کرایا گیا جبکہ موبائل فون اور ماسک بھی ضبط کیے گئے۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ملزم کی غیر موجودگی میں بھی اس کے سوشل...
باجوڑ پولیس نے میں افغان مہاجرین کے لیے خصوصی اقدامات کیے ہیں جن میں معیاری کھانا اور مکمل ریلیف کیمپ سروس بھی شامل ہے۔ یہ بھی پڑھیں: باجوڑ کے گاؤں ترخو میں سیکیورٹی کلیئرنس مکمل، حالات معمول پر لوٹ آئے وی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے باجوڑ پولیس ترجمان نے کہا کہ متاثرین کے لیے کرسیاں واٹر کولر اور شربت کا بندوبست کیا گیا ہے اور ہم نے جگہ جگہ شکایت کے لیے سیلز قائم کیے ہیں جبکہ ہر روز 1600 سے زائد افراد کی رجسٹریشن ہوتی ہے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ ہر سینٹر میں 56 پولیس اہلکار تعینات کیے گئے ہیں جن میں خواتین اہلکار بھی شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے متاثرین کی سہولت کے لیے...
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے نیشنل پولیس اکیڈمی کا دورہ کیا جہاں انہوں نے زیر تعمیر گیارہ منزلہ ہاسٹل کے تعمیراتی کاموں کا معائنہ کیا۔ اس ہاسٹل میں 126 کمروں کی تعمیر کی جا رہی ہے جسے پانچ ماہ کے اندر مکمل کرنے کا ٹاسک دیا گیا ہے۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ کام کی رفتار کے ساتھ معیار پر بھی کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ محسن نقوی نے اکیڈمی کے سوئمنگ پول کا بھی دورہ کیا اور زیر تربیت پولیس افسران کے درمیان سوئمنگ مقابلے کا مشاہدہ کیا۔ انہوں نے پروبیشنرز اور انسٹرکٹرز کی حوصلہ افزائی کی۔ وزیر داخلہ نے کلاس رومز، آفیسرز میس اور کھانے کے معیار کا بھی جائزہ لیا اور زیر تربیت افسران...
بانی پی ٹی آئی عمران خان کے ترجمان نیاز اللہ خان نیازی ایڈووکیٹ کے گھر پولیس نے چھاپہ مارا جب کہ اسلام آباد بار ایسوسی ایشن کیجانب سے پولیس چھاپے پر اظہار مذمت کیا گیا۔ بار نے اپنے اعلامیے میں کہا کہ پولیس کیجانب سے چھاپہ مارنے، اہلخانہ اور بچوں کو ہراساں کرنے کی شدید مذمت کرتے ہیں، اظہار رائے بنیادی حق ہے، اور صرف اظہار رائے کی بنیاد پر کسی کو گرفتار کرنا غیر آئینی اور غیر قانونی ہے۔ قائم مقام صدر اور سیکریٹری کیجانب سے مذمتی اعلامیہ جاری کیا گیا۔
شہر قائد کے علاقے سائٹ سپرہائی پر واقع فقیرہ گوٹھ میں فائرنگ کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ 1 کی حالت تشویشناک ہے۔ ترجمان ایسٹ پولیس کے مطابق فقیرہ گوٹھ میں قائم ہوٹل پر بیٹھے عثمان دارو اور بھتیجے سلام پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں چار افراد زخمی ہوئے۔ دونوں شدید زخمی پرائیویٹ لوگ تھے جو کہ مبینہ طور پہ معلومات اکٹھا کرتے تھے جن کو نشانہ بنایا گیا۔ علاقہ پولیس کے مطابق عثمان عرف دارو مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث رہا ہے جس کی تصدیق و ریکارڈ حاصل کیا جارہا ہے۔ فائرنگ میں دو راہگیر بھی مبینہ طور پہ معمولی زخمی ہوئے۔ واقعہ میں ملوث اشخاص کی ابتدائی معلومات ملی ہے جس کی شناخت...
کراچی: شہر قائد کے علاقے ملیر سلمان ٹیرس کے قریب کے رہائشی شخص نے گلے میں پھندا لگا کر خودکشی کر لی۔ تفصیلات کے مطابق ملیر سٹی کے علاقے ملیر 15 مندر سلمان ٹیرس کے قریب گھر سے ایک شخص کی گلے میں پھندا لگی لاش ملی ، اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور جاں بحق ہونے والے شخص کی لاش جناح اسپتال منتقل کی۔ اسپتال ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت 40 سالہ وقار ولد عبدالعزیز کے نام سے کی گئی ، ورثا موت کی تصدیق کے بعد لاش پولیس کارروائی کرائے بغیر اپنے ہمراہ لے گئے۔ ورثا نے ایم ایل او کو اپنے بیان میں بتایا ہے کہ وقار...
اسلام آباد پولیس کے ترجمان کے مطابق تھانہ شالیمار کے علاقے میں ملزمان نے پولیس ریڈنگ ٹیم پر فائرنگ کر دی۔ اسلام آباد پولیس کی ٹیم گرفتار ملزم عاصم جہانگیر کو ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے لے جا رہی تھی کہ اچانک گرین ایریا میں چھپے ملزمان نے پارٹی پر سیدھی فائرنگ شروع کر دی۔ فائرنگ کے نتیجے میں پولیس وین کا ٹائر پھٹ گیا تاہم پولیس اہلکار حفاظتی اقدامات کے باعث محفوظ رہے۔ یہ بھی پڑھیے: اسلام آباد پولیس کی کارروائی: 380 ملزمان گرفتار، بڑی مقدار میں منشیات اور غیر قانونی اسلحہ برآمد ساتھی ملزمان کی فائرنگ سے گرفتار ملزم عاصم جہانگیر زخمی ہوگیا جسے فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ عاصم جہانگیر تھانہ شالیمار...
کراچی: راشد منہاس روڈ پر ٹریفک حادثے کے دوران بہن بھائی کے جاں بحق اور والد کے زخمی ہونے کے معاملے پر بنائی گئی خصوصی تحقیقاتی کمیٹی کی کارروائی میں مزید 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق اب تک حادثے اور جلاؤ گھیراؤ میں ملوث ڈمپر ڈرائیور سمیت 12 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے، ڈسٹرکٹ سینٹرل یوسف پلازہ پولیس نے واقعے میں ملوث چار مزید ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان جلاؤ گھیراؤ، توڑ پھوڑ اور ڈمپر ڈرائیور پر تشدد میں ملوث ہیں۔ ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔ اس سے قبل حادثے اور جلاؤ گھیراؤ میں ملوث 8 ملزمان کو گرفتار کیا گیا تھا۔...
ملتان کے شہر گارڈن ٹاؤن کے علاقے میں خاتون پر بہیمانہ تشدد کے مقدمے میں گرفتار تینوں ملزمان کو عدالت نے 50 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دے دیا۔ یہ بھی پڑھیں: بجلی کا بل ٹھیک کرانے آئی خاتون پر سیکیورٹی گارڈ کا تشدد، گھسیٹ کر باہر نکال دیا ایف آئی آر کے مطابق واقعہ 16 اگست کو شام 4 بجے پیش آیا جب میمونہ نامی خاتون اپنی بیٹی کے ساتھ جا رہی تھیں۔ راستے میں شہیر سلمان، زاہدہ خورشید اور شاہدہ بی بی نے انہیں روک کر تشدد کا نشانہ بنایا۔ ایف آئی آر میں درج ہے کہ ملزمان نے خاتون کو زمین پر گرا کر بالوں سے گھسیٹا، کپڑے پھاڑنے کی کوشش...
اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں مدنی مسجد کی شہادت کے بعد علام ایکشن کمیٹی نے تعمیر نو کا اعلان کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق علما ایکشن کمیٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ مدنی مسجد کو ازسرِنو تعمیر کیا جائے گا اور آج مسجد ے مقام پر نماز جمعہ بھی ادا کی جائے گی۔ اس موقع پر اسلام آباد پولیس اور ایف سی کی بھاری نفری مدنی مسجد کے قمام پر پہنچی جب کہ خواتین پولیس کی بھی بڑی تعداد موقع پر موجود ہے۔ ذرائع کے مطابق واٹر کینن اور آنسو گیس کے شیل بھی پولیس کے پاس موجود ہیں جب کہ احتجاج کے پیش نظر مرکزی شاہراہ کو بند بھی کیا جا سکتا ہے۔ اس موقع...
کراچی: بہادر آباد دھوراجی شیرپاؤ بستی میں بینک میں کام کرنے والی 26 سالہ لڑکی سے کریڈٹ کارڈ بنوانے کے بہانے بلا کر زیادتی کا انکشاف ہوا ہے، واقعے کا مقدمہ متاثرہ لڑکی کی مدعیت میں بہادر آباد تھانے میں درج کرلیا گیا۔ متاثرہ لڑکی نے پولیس کو بیان دیا کہ بینک میں گاڑیاں لیزنگ اور کریڈٹ کارڈ بنانے کا کام کرتی ہوں۔ ملزمان نے کریڈٹ کارڈ بنوانے کے بہانے بلا کر زیادتی کا نشانہ بنایا اور ویڈیو بناتے رہے۔ بیان میں بتایا گیا کہ 7 1 جولائی کو مہزور نامی شخص نے کریڈٹ کارڈ بنوانے کے لیے رابطہ کیا۔ 10 اگست کو دھوراجی میں نجی اسپتال کے قریب بلوایا گیا۔ رات سوا 8 کے قریب...
سٹی42: 78ویں یومِ آزادی کے موقع پر لاہور پولیس نے سیکیورٹی کے سخت اور مربوط انتظامات مکمل کر لیے ہیں۔ سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ کے مطابق جشنِ آزادی کے دوران سیکیورٹی ہائی الرٹ رہے گی اور شہریوں کو مکمل تحفظ فراہم کیا جائے گا۔سی سی پی او لاہور نے کہا کہ یومِ آزادی کی تقریبات کے دوران عوام کے جان و مال کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے۔ پارکوں، پبلک مقامات اور اہم تنصیبات پر اضافی نفری تعینات کی گئی ہے۔ جشن آزادی کی خوشیاں، برائلر گوسشت کی نئی قیمت کیا؟ بلال صدیق کمیانہ نے واضح کیا کہ اسلحہ کی نمائش اور ہوائی فائرنگ کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ ون ویلنگ،...