کراچی، سائٹ سپر ہائی وے کے قریب فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 25th, August 2025 GMT
شہر قائد کے علاقے سائٹ سپرہائی پر واقع فقیرہ گوٹھ میں فائرنگ کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ 1 کی حالت تشویشناک ہے۔
ترجمان ایسٹ پولیس کے مطابق فقیرہ گوٹھ میں قائم ہوٹل پر بیٹھے عثمان دارو اور بھتیجے سلام پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں چار افراد زخمی ہوئے۔
دونوں شدید زخمی پرائیویٹ لوگ تھے جو کہ مبینہ طور پہ معلومات اکٹھا کرتے تھے جن کو نشانہ بنایا گیا۔ علاقہ پولیس کے مطابق عثمان عرف دارو مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث رہا ہے جس کی تصدیق و ریکارڈ حاصل کیا جارہا ہے۔
فائرنگ میں دو راہگیر بھی مبینہ طور پہ معمولی زخمی ہوئے۔ واقعہ میں ملوث اشخاص کی ابتدائی معلومات ملی ہے جس کی شناخت و تصدیق کی جارہی ہے۔ واقعہ ابتدائی طور پر ذاتی رنجش کا شاخسانہ ہے جس کی تصدیق کی جارہی ہے۔
دوسری جانب وزیر داخلہ سندھ ضیا الحسن لنجار نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی ایسٹ سے تفصیلات طلب کرلیں۔ وزیر داخلہ سندھ نے کہا کہ ابتدائی پولیس کاروائی پر مشتمل تفصیلات سے آگاہ کیا جائے۔
ضیا الحسن لنجار نے کہا کہ 2 افراد کے قتل کے پس پردہ محرکات اور عوامل کا پتہ لگایا جائے، قتل میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کو یقینی بنایا جائے۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ قاتلوں کے فرار کے ممکنہ راستوں پر پکٹنگ اور چیکنگ کو مربوط اور مؤثر بنایا جائے۔ تمام تر پولیس ایکشن اور چھاپوں سے آگاہ رکھا جائے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
چارسدہ میں ملزمان کی فائرنگ سے پولیس کانسٹیبل شہید، سب انسپکٹر زخمی
خیبرپختونخوا کے ضلع چارسدہ کی تحصیل پڑانگ میں چھاپے کے دوران ملزمان کی فائرنگ سے پولیس کانسٹیبل شہید ہوگیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق تحصیل پڑانگ میں پولیس پارٹی پر چھاپے کے دوران نامعلوم افراد نے فائرنگ کی جس میں پولیس کانسٹیبل اور ایس ایچ او کے گن مین شہید جبکہ سب انسپکٹر زخمی ہوگئے۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چارسدہ کے مطابق شہید اہلکار کی لاش اور زخمی پولیس اہلکار کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال چارسدہ منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس اطلاع پر اشتہاری ملزمان کے خلاف چھاپے مارنے گئی تھی۔
فائرنگ کے واقعہ کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہو گئے۔ شہید ہیڈ کانسٹیبل فصیح الدین کی میت کو ضابطے کی کارروائی کے بعد پولیس لائنز چارسدہ منتقل کر دیا گیا جہاں رات کو 12 بجے نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد جسد خاکی آبائی گاؤں درگئی روانہ کیا جائے گا۔