کراچی، ٹریلر کی ٹکر سے دو موٹرسائیکل سوار جاں بحق، سپرہائی وے پر ٹرک سے گر کر بچہ جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 6th, September 2025 GMT
کراچی:
اسٹیل ٹاؤن میں ٹریلر کی ٹکر سے دو موٹر سائیکل سوار اور سپر ہائی وے میں ٹرک سے گر کر ایک بچہ جاں بحق ہوگیا۔
اسٹیل ٹاؤن کے علاقے مین نیشنل ہائی وے گلشن حدید چوک پی ایس او پمپ کے قریب ٹریلر کی زد میں آکر موٹرسائیکل سوار 2 افراد جاں بحق ہوگئے، جاں بحق ہونے والوں کی لاشیں چھیپا ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کی گئیں۔
پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والوں کی عمریں 23 سے25 برس کے درمیان ہیں اور جاں بحق ہونے والوں سے کوئی ایسی چیز نہیں ملی جس سے ان کی شناخت کی جا سکے۔
پولیس کے مطابق ٹریفک حادثے کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں نیشنل ہائی وے پر ایک لوڈ ٹریلر آتا دکھائی دے رہا ہے، موٹر سائیکل سوار دو افراد رانگ سائیڈ تیز رفتاری سے آرہے ہیں جبکہ ڈرائیور نے لوڈ ٹریلر اپنے بائیں جانب موڑ کاٹتے ہوئے روکنے کی کوشش کی لیکن موٹرسائیکل سوار تیز رفتاری کی وجہ سے ٹریلر کے درمیانی حصہ سے ٹکراتے ہوئے ٹریلر کے پچھلے ٹائروں تلے کچلے گئے۔
پولیس نے بتایا کہ جاں بحق ہونے والے افراد کی شناخت کا عمل جاری ہے۔
ادھر گڈاپ سٹی کے علاقے سپر ہائی وے زکریا گوٹھ پل کے قریب ٹرک سے گر کر 10 سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا، جاں بحق ہونے والے بچے کی لاش چھیپا ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کی گئی۔
ترجمان چھیپا کے مطابق جاں بحق ہونے والے بچے کی شناخت 10 سالہ کاشف ولد لال محمد کے نام سے کی گئی۔
پولیس نے بتایا کہ حادثہ اتفاقیہ طور پر پیش آیا، ورثا نے قانونی کارروائی سے انکار کیا، متوفی زکریا گوٹھ کا ہی رہائشی تھا، پولیس نے لاش ورثا کے حوالے کردی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: جاں بحق ہونے ہائی وے
پڑھیں:
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں پھر سے اضافہ
آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں چوتھے روز بھی اضافہ کردیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 24 جولائی کیلیے اضافہ کرتے ہوئے نوٹی فکیشن جاری کردیا۔
نوٹی فکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 40 پیسے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 3 روپے 62 پیسے اضافہ کیا گیا ہے۔
حالیہ اضافے کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 331 روپے 52 پیسے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 378 روپے 66 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔