اورنگی ٹاؤن میں فائرنگ، مسجد کمیٹی کے صدر زخمی اور بیٹا جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 6th, September 2025 GMT
اورنگی ٹاؤن میں فائرنگ کے نتیجے میں مسجد کمیٹی کے صدر زخمی جبکہ بیٹا جاں بحق ہوگیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق اورنگی ٹاؤن میں مسجد کے باہر فائرنگ سے مسجد کمیٹی کے صدر اور بیٹا زخمی ہوگیا ، شدید زخمی بیٹا دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔
پولیس نے فائرنگ کرنے والے ملزم کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کرلیا جو کہ مقتول کا رشتے دار بتایا جاتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اورنگی ٹاؤن کے علاقے سیکٹر بارہ ایل میں مسجد کے باہر فائرنگ سے باپ اور بیٹا زخمی ہوگئے جنھیں فوری طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال پہنچایا جہاں کی ان کی شناخت 65 سالہ مفیظ الرحمٰن ولد اشرف اور بیٹے کو 30 مجیب کے نام سے کی گئی۔
چھیپا حکام کے مطابق شدید زخمی ہونے والا مجیب دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا جبکہ مقتول کے والد کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
ایس ایچ او پاکستان بازار امام بخش لاشاری نے بتایا کہ فائرنگ کا واقعہ علاقے میں قائم رحمانیہ مسجد کے باہر جھگڑے کے دوران ہوا جس میں زخمی ہونے والے والا شخص مفیظ الرحمٰن مسجد کا صدر فائرنگ سے زخمی ہو کر باپ اور بیٹا مسجد میں چلے گئے اور وہاں جا کر گر گئے جنھیں اسپتال منتقل کیا گیا۔
پولیس نے فائرنگ میں ملوث ملزم عمر ولد یوسف کو گرفتار کر کے اسلحہ اور گولیاں برآمد کرلیں۔
انھوں نے مزید بتایا کہ ابتدائی معلومات کے مطابق ملزم بھی مسجد کمیٹی کا رکن بتایا جاتا ہے جس کی مزید تصدیق کی جا رہی ہے جبکہ مقتول اور ملزم آپس میں رشتے دار بھی ہیں اور فائرنگ کا واقعہ ذاتی رنجش کا بتایا جا رہا ہے اور اس حوالے سے پولیس گرفتار ملزم سے مزید معلومات حاصل کر رہی ہے۔
پولیس مقتول کے زخمی والد اور مسجد کے صدر کا بھی بیان قلمبند کر رہی ہے جبکہ پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد مقتول کی لاش ورثا کے حوالے کر دی ہے ۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: مسجد کمیٹی کے مطابق اور بیٹا مسجد کے رہی ہے
پڑھیں:
لانڈھی اسپتال چورنگی پر المناک حادثہ،ماں بیٹا واٹر ٹینکر کی زد میں آکر جاں بحق
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
250916-02-26
کراچی (اسٹاف رپورٹر) شہر قائد کے مختلف علاقوں لانڈھی، بلدیہ اور ڈیفنس میں ایک گھنٹے کے دوران حادثات میں ماں بچے سمیت 4افراد جاں بحق اور 3افراد زخمی ہوئے۔ تفصیلات کے مطابق لانڈھی اسپتال چورنگی پر پیش آنے والے افسوس ناک حادثے میں واٹر ٹینکر نے موٹرسائیکل کو ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں ماں اور بیٹا موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔ عینی شاہدین کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب تیز رفتار ٹینکر بے قابو ہو کر موٹر سائیکل سے جا ٹکرایا۔ جاں بحق ماں بیٹے کی شناخت بیس سالہ 20سالہ ارمان ولد احمد اور 45 سالہ رئیسہ زوجہ احمد کے نام سے ہوئی ہے جبکہ واقعے میں 24 سالہ حسنین ولد احمد زخمی ہوگیا ہے۔ پولیس حکام کے مطابق واقعے کے بعد ڈرائیور جائے وقوع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا جبکہ ٹینکر کو تحویل میں لے لیا گیا ہے۔ تاہم ڈرائیور کی گرفتاری کے حوالے سے تاحال کوئی پیش رفت سامنے نہیں آئی۔ بعد ازاں میتوں کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ ادھر موچکو تھانے کی حدو د بلدیہ ناردرن بائی پاس نزد حاجی خواستی گوٹھ میں ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا، جاں بحق شخص کی شناخت 28سالہ شہباز اور زخمی کی25سالہ داؤد ولد اسلم کے نام سے ہوئی ہے، لاش اور زخمی کو سول اسپتال ٹراما سینٹر منتقل کیا گیا۔ ادھر ڈیفنس میں ساحل تھانے کی حدود ڈیفنس فیز 8 کریک ویسٹا کے قریب تیز رفتار گاڑی نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی، حادثے میں یار جان نامی موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہوگیا۔