نیلسن منڈیلا کے پوتے منڈیلا منڈیلا کا غزہ جانے والے گلوبل صمود فلوٹیلا میں شمولیت کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 6th, September 2025 GMT
نیلسن منڈیلا کے پوتے منڈیلا منڈیلا کا غزہ جانے والے گلوبل صمود فلوٹیلا میں شمولیت کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 6 September, 2025 سب نیوز
تیونس :جنوبی افریقہ میں نسلی امتیاز کے خلاف جدوجہد کی علامت نیلسن منڈیلا کے پوتے نے اعلان کیا ہے کہ وہ غزہ کے لیے روانہ ہونے والے امدادی بیڑے میں شامل ہو رہے ہیں، جس کا مقصد غزہ پر عائد محاصرہ توڑنا ہے۔العربیہ کے مطابق وہ تونس سے روانہ ہونے والے جہاز پر سوار ہوں گے۔
منڈیلا منڈیلا نے تیونس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم جنوبی افریقہ کے ایک وفد کی حیثیت سے جان بوجھ کر تونس میں گلوبل صمود فلوٹیلا میں شامل ہوئے ہیں تاکہ افریقی نقطہ نظر سے یہ پیغام دیں کہ افریقہ بھی اس جدوجہد کا حصہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم افریقی اچھی طرح جانتے ہیں کہ قبضے اور جبر کے سائے میں زندگی گزارنا کیا معنی رکھتا ہے۔اطلاعات کے مطابق اتوار کو بیڑے کا شمالی افریقہ سے روانہ ہونے والا حصہ دیگر کشتیوں اور جہازوں کے ساتھ جا ملے گا جو پہلے ہی سپین اور اٹلی سے غزہ کی طرف روانہ ہو چکے ہیں۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبردشمن یاد رکھے اگلی بار اسکور 60 صفر ہوگا، ایئر وائس مارشل شہریار خان دشمن یاد رکھے اگلی بار اسکور 60 صفر ہوگا، ایئر وائس مارشل شہریار خان امریکی صدر کا محکمہ دفاع کا نام بدل کر ’محکمہ جنگ‘ رکھنے کا اعلان اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا نہ کیا تو سخت اقدامات کیے جائیں گے، ٹرمپ کی حماس کو وارننگ یومِ دفاع: وفاقی دارالحکومت میں 31 توپوں کی سلامی؛ مزارِ قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی تقریب سیلاب متاثرین کیلئے امریکا کی جانب سے امدادی سامان پاکستان پہنچ گیا ریاض سیزن سکس،کنگز سلام کو عالمی سطح پر نیٹ فلکس پر نشرکرنے کا اعلانCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: کا اعلان
پڑھیں:
پشاور: جعلی ویزے پر البانیہ جانے والے دو مسافر زیر حراست، نشاندہی پر تین ایجنٹس گرفتار
پشاور:ایف آئی اے امیگریشن نے پشاور ایئرپورٹ پر جعلی ویزے پر بیرون ملک جانے کی کوشش ناکام بنادی اور دو مسافروں کی نشاندہی پر 3 ایجنٹس کو گرفتار کرلیا۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق عادل رضا اور مشرف محمود نامی مسافر فلائٹ نمبر FZ376 کے ذریعے البانیہ جا رہے تھے، مسافروں کی جانب سے پیش کئے گئے البانیہ کے ورک ویزے جعلی نکلے، مسافروں کی نشاندہی پر ائرپورٹ سے 3 ایجنٹوں کو بھی گرفتار کرلیا گیا جن میں غلام دستگیر، محمد ریاض اور توقیر احمد شامل ہیں۔
ترجمان کے مطابق گرفتار ایجنٹوں کا تعلق ناروال اور میرپور آزاد کشمیر سے ہے، گرفتار ایجنٹوں کو مزید تفتیش کے لیے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل پشاور کے حوالے کردیا گیا۔