پتوکی: اسسٹنٹ کمشنر فرقان احمد ریسٹ ہاؤس میں مردہ حالت میں پائے گئے
اشاعت کی تاریخ: 31st, August 2025 GMT
پتوکی (ویب ڈیسک)اسسٹنٹ کمشنر پتوکی فرقان احمد کی لاش ہیڈ بلوکی کے ایک ریسٹ ہاؤس سے برآمد ہوئی ہے۔
پولیس کے مطابق وہ گزشتہ پانچ روز سے سیلابی علاقوں میں آپریشن کی نگرانی کے سلسلے میں ریسٹ ہاؤس ہی میں مقیم تھے۔ دورانِ ڈیوٹی انہیں دل کا دورہ پڑا جو جان لیوا ثابت ہوا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ اسسٹنٹ کمشنر شدید ذہنی دباؤ میں مبتلا تھے۔ ان کی لاش واش روم سے ملی اور اسپتال منتقل کردی گئی ہے۔ ریسٹ ہاؤس اسٹاف کے مطابق ان کی موت شریان پھٹنے سے ہوئی۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے کا اظہار افسوس
اسسٹنٹ کمشنر کے انتقال پر ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ فرقان احمد ہیڈ بلوکی پر ڈیوٹی انجام دے رہے تھے اور ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: ریسٹ ہاؤس
پڑھیں:
سرکاری ملازمین کیلئے بڑی خوشخبری، ہاؤس رینٹ سیلنگ میں 85 فیصد تک اضافہ
ویب ڈیسک: وفاقی حکومت نے سرکاری ملازمین کو ایک بڑی خوشخبری سنا دی، وفاقی کابینہ نے سرکولیشن کے ذریعے سرکاری ملازمین کی ہاؤس رینٹ سیلنگ میں 85 فیصد تک اضافے کی منظوری دے دی۔
ذرائع کے مطابق وزارتِ ہاؤسنگ اینڈ ورکس نے یہ سمری منظوری کے لیے کابینہ کو ارسال کی تھی جسے کابینہ نے باضابطہ طور پر منظور کر لیا، اس فیصلے کے تحت گریڈ ایک سے 22 تک کے تمام وفاقی ملازمین کو ہاؤس رینٹ سیلنگ میں یکساں اضافہ ملے گا۔
فضائی آلودگی کا وبال، لاہور دنیا کے آلودہ شہروں میں پھر سرفہرست
ذرائع کا کہنا ہے کہ اس فیصلے سے قومی خزانے پر تقریباً 12 ارب روپے کا مجموعی مالی بوجھ پڑے گا تاہم اس سے وفاقی ملازمین کو بڑھتی ہوئی مہنگائی کے دوران خاطر خواہ ریلیف ملنے کی توقع ہے۔
سرکاری ذرائع کے مطابق یہ اضافہ ملازمین کے لیے ایک طویل عرصے سے زیرِ التوا مطالبے کی تکمیل ہے جس سے رہائش کے اخراجات کے بوجھ میں کمی آئے گی۔