اسلام آباد میں غیر ملکی مہمان کی آمد و رفت کے باعث مختلف شاہراہوں پر آج غیر معمولی ٹریفک انتظامات کیے گئے ہیں۔

اسلام آباد ٹریفک پولیس کے مطابق صبح 08:30 بجے سے 11:30 بجے کے دوران ایکسپریس ہائی وے اور سری نگر ہائی وے پر ٹریفک کی روانی میں تعطل متوقع ہے۔

ترجمان ٹریفک پولیس نے شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ متبادل راستے استعمال کریں، ایکسپریس ہائی وے اور سری نگر ہائی وے سے منسلک سروس روڈ کو ترجیح دی جائے، جبکہ بلیو ایریا، ایف 6 اور ایف 7 کی طرف جانے والے شہری ایچ 8  انڈر پاس استعمال کریں۔

یہ بھی پڑھیں: ون ویلنگ کرتے نوجوان کی ویڈیو وائرل، ’اسلام آباد پولیس انہیں نشان عبرت بنائے‘

اسی طرح ریڈ زون اور سرینہ ہوٹل آنے جانے والی ٹریفک کو مارگلہ روڈ، جناح ایونیو، ایوب چوک اور نادرا چوک سے گزرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

بری امام جانے والے شہریوں کو نادرا چوک، جبکہ سیکٹر آئی اور ایچ کی جانب جانے والوں کو راولپنڈی پشاور روڈ اور آئی جے پی روڈ سے منسلک سروس روڈ استعمال کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

مری روڈ سے سرینہ اور فیض آباد براستہ راول ڈیم آمد و رفت مکمل طور پر بند رہے گی۔

مزید پڑھیں: اسلام آباد ٹریفک پولیس نے ایک ہفتے میں کتنی گاڑیوں کے چالان کیے؟

سی ٹی او کیپٹن (ر) حمزہ ہمایوں کے مطابق اسلام آباد ٹریفک پولیس شہریوں کی رہنمائی کے لیے مختلف مقامات پر موجود رہے گی۔

انہوں نے کہا کہ شہری کسی بھی سفری دشواری سے بچنے کے لیے کم از کم 20 منٹ کا اضافی وقت رکھ کر سفر شروع کریں اور کسی بھی پریشانی یا رہنمائی کے لیے ہیلپ لائن 1915 پر رابطہ کریں۔

’مزید برآں، ٹریفک پولیس اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے ذریعے شہریوں کو بروقت آگاہی فراہم کرتی رہے گی۔‘

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

اسلام اباد ایکسپریس ہائی وے ٹریفک پولیس حمزہ ہمایوں ریڈ زون سری نگر ہائی وے غیر ملکی مہمان ہیلپ لائن.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: اسلام اباد ایکسپریس ہائی وے ٹریفک پولیس حمزہ ہمایوں ریڈ زون سری نگر ہائی وے غیر ملکی مہمان ہیلپ لائن ٹریفک پولیس اسلام آباد ہائی وے کے لیے

پڑھیں:

سنگجانی جلسہ؛ زین قریشی کے ناقبل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے سنگجانی جلسہ کیس میں زین قریشی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔

نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق جج طاہر عباس سپرا نے پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف سنگجانی جلسہ کیسز پر سماعت کی۔

عمر ایوب اور زرتاج گل کے خلاف اشتہاری کی کارروائی کا آغاز ہوگیا جبکہ پی ٹی آئی رہنما علی بخاری کی حاضری سے استثنا کی درخواست منظور کر لی گئی۔

پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف تھانہ سنگجانی میں مقدمہ درج ہے۔

مزید :

متعلقہ مضامین

  • کراچی: ملیر کینٹ کے قریب تیز رفتار ڈمپر کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار ایف آئی اے افسر جاں بحق
  • اسلام آباد: ٹریفک پولیس اہلکاروں پر تشدد کرنے والا نوجوان گرفتار
  • لاہور: ڈی ایچ اے فیز 6 میں ڈمپر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار تین افراد جاں بحق، ڈرائیور فرار
  • اسلام آباد میں ٹریفک پولیس اہلکاروں پرتشدد اور ہلڑبازی کرنے والا نوجوان گرفتار
  • اسلام آباد میں ریسٹورنٹس اور فوڈ پوائنٹس کیلیے نئے ایس او پیز جاری
  • اسلام آباد ہائی کورٹ نے ٹیلی کام کمپنیوں کی کمپٹیشن کمیشن کے خلاف درخواستیں مسترد کردیں
  • محسن نقوی کا اسلام آباد کے دو میگا پراجیکٹس دسمبر کے اوائل میں کھولنے کا اعلان
  • سنگجانی جلسہ؛ زین قریشی کے ناقبل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
  • نیشنل ایکشن پلان پر عمل نہیں ہو رہا، ادارے اپنا کام کریں: گنڈاپور 
  • شہر اقتدار کے ماسٹر پلان کی 65ویں سالگرہ کی تقریب،اسلام آباد شہر میلہ کا انعقاد