10سالہ گداگر بچی سے اجتماعی زیادتی
اشاعت کی تاریخ: 20th, September 2025 GMT
10سالہ گداگر بچی سے اجتماعی زیادتی
مظفرگڑھ میں بھیک مانگنے والی خانہ بدوش 10 سالہ بچی کو 3 افراد نے مبینہ طور پر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بناڈالا۔
پولیس کے مطابق واقعہ علاقے شاہ جمال میں پیش آیا۔ پولیس کاکہنا ہے کہ متاثرہ بچی ایک گھر میں بھیک مانگنے گئی تھی جہاں ملزمان نے مبینہ طور پر اسے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا۔
پولیس کے مطابق متاثرہ بچی کو اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں متاثرہ بچی کا میڈیکل کروایا جارہا ہے جبکہ ملزمان کی تلاش جاری ہے۔
واقعے کا مقدمہ تھانہ شاہ جمال میں متاثرہ بچی کے والد کی مدعیت میں 3 نامعلوم افراد کیخلاف درج کرلیا گیا۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: اجتماعی زیادتی متاثرہ بچی
پڑھیں:
شادی کے نام پر کم عمر لڑکی کو گھر سے بھگانے اور ایک ماہ تک زیادتی کرنے والا مشہور ٹک ٹاکر گرفتار
خیبرپختونخوا کے ضلع چارسدہ کی پولیس نے شادی کے نام پر کم عمر لڑکی کو ورغلا کر گھر سے بھگانے اور ایک ماہ تک جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے والے معروف ٹک ٹاکر کو گرفتار کرلیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق چارسدہ کی سٹی پولیس نے بروقت اور کامیاب کارروائی کرتے ہوئے مقامی معروف ٹک ٹاکر رضوان کو گرفتار کرکے کم عمر لڑکی بازیاب کرلیا۔
پولیس کے مطابق ٹک ٹاکر نے ایک ماہ سے زائد لڑکی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا۔ ملزم نے ٹک ٹاک کے ذریعے چارسدہ کی ایک کم عمر لڑکی سے رابطہ قائم کیا اور شادی کے بہانے ورغلا کر بھگا لے گیا تھا۔
ایک ماہ سے زائد لڑکی کو استحصال کا نشانہ بنانے کے بعد اسے تنہا چھوڑ دیا۔
واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے فوری ایکشن لیا اور متاثرہ لڑکی کو بازیاب کرا لیا۔ لڑکی نے ملزم کے خلاف باضابطہ درخواست دی۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چارسدہ محمد وقاص خان نے واقعہ کا سخت نوٹس لیتے ہوئے ڈی ایس پی سٹی زرداد علی خان کی قیادت میں ایس ایچ او تھانہ سٹی عمران خان اور دیگر افسران پر مشتمل خصوصی ٹیم تشکیل دی، جس نے پیشہ ورانہ حکمت عملی اپناتے ہوئے کارروائی کی اور ملزم کو گرفتار کرلیا۔
گرفتار ملزم نے دوران تفتیش جرم کا اعتراف کرلیا ہے جبکہ متاثرہ لڑکی کا ٹیسٹ بھی مثبت آیا ہے۔ ملزم کے خلاف مزید تفتیش جاری ہے اور قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے۔