بچیوں سے زیادتی کے ملزم پر عدالت کے احاطے میں تشدد
اشاعت کی تاریخ: 20th, September 2025 GMT
کراچی کے علاقے قیوم آباد میں کمسن بچیوں سے زیادتی کے ملزم کو جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں پیش کیا گیا تو احاطہ عدالت میں ہنگامہ برپا ہوگیا۔ متاثرہ بچی کی والدہ اور دیگر سائلین نے ملزم کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا۔
یہ بھی پڑھیں:100 سے زائد بچوں سے زیادتی کا مرتکب شخص گرفتار، ویڈیوز برآمد، این سی آر سی کا شدید ردعمل
میڈیا رپورٹ کے مطابق پولیس ملزم کو اعترافی بیان ریکارڈ کرانے کے لیے عدالت لائی تھی۔
جج کی طبیعت ناساز ہونے پر سماعت میں وقفہ کیا گیا، اسی دوران متاثرہ بچی کی والدہ نے ملزم پر حملہ کر دیا، جس کے بعد موجود دیگر افراد بھی مشتعل ہوگئے۔
پولیس کا ردعملتشدد کے باعث ملزم کی حالت خراب ہوگئی، جس پر پولیس نے فوری طور پر اسے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔
یہ بھی پڑھیں:درجنوں بچوں سے زیادتی کے مرتکب شخص سے متعلق نئے انکشافات سامنے آگئے
حکام کا کہنا ہے کہ ملزم اس وقت جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں ہے۔
یاد رہے کہ پولیس ریکارڈ کے مطابق ملزم کے خلاف بچیوں سے زیادتی کے 7 مقدمات درج ہیں۔ اس سے قبل متاثرہ بچیوں نے بھی عدالت میں ملزم کو شناخت کیا تھا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بچیوں سے زیادتی کراچی کورٹ ملزم پر تشدد.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: بچیوں سے زیادتی کراچی کورٹ بچیوں سے زیادتی سے زیادتی کے ملزم کو
پڑھیں:
لاہور، سابق شوہر کے کزن کی 2 دوستوں کے ساتھ خاتون سے اجتماعی زیادتی
لاہور کے علاقے غالب مارکیٹ میں خاتون کو نشہ آور چیز کھلا کر تین افراد نے مبینہ طور پر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور میں واقع غالب مارکیٹ کے نجی ہوٹل میں گینگ ریپ کا واقعہ پیش آیا، جہاں تین ملزمان نے خاتون کو نشہ آور چیز کھلا کر زیادتی کا نشانہ بنایا۔
پولیس کے مطابق متاثرہ خاتون کا تعلق پنجاب کے ضلع قصور سے ہے جس کی مدعیت میں تھانہ غالب مارکیٹ میں ناصر، محمد خان اور زاہد شاہ کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق متاثرہ نے بیان میں بتایا کہ اُس کا سابقہ شوہر ناصر اسی ہوٹل میں ملازم ہے، سابقہ شوہر کے کزن امتیاز نے بہانے سے ہوٹل بلایا اور منگل کی صبح نشہ آور لسی پلا کر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔
پولیس نے واقعے کے بعد تینوں ملزمان کو گرفتار کر کے خاتون کو طبی معائنے کے لیے اسپتال منتقل کردیا، جس کی رپورٹس آنے کے بعد ملزمان کے خلاف مزید کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔