کراچی، سپر ہائی وے گلشن غازیان سے 20 دن پرانی مسخ شدہ لاش برآمد
اشاعت کی تاریخ: 24th, September 2025 GMT
کراچی:
شہر قائد کے علاقے سپر ہائی وے گلشن غازیان سے ایک شخص کی مسخ شدہ لاش ملی جو کہ 20 دن سے زائد بتائی جاتی ہے ۔
سپر ہائی وے گلشن غازیان سے ایک شخص کی مسخ شدہ لاش ملی جس کی اطلاع پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش عباسی شہید اسپتال پہنچائی.
سائٹ سپرہائی وے صنعتی ایریا پولیس کا کہنا ہے کہ متوفی کی شناخت 48 سالہ رضوان کے نام سے کی گئی جبکہ لاش 20 سے 25 دن پرانی بتائی ہے.
تاہم فوری طور پر وجہ ہلاکت کا تعین نہیں ہوسکا، لاش کا پوسٹ مارٹم کرایا جا رہا ہے جس کی رپورٹ آنے کے بعد ہی صورتحال واضح ہو سکے گی.
تاہم پولیس واقعے کی مزید تحقیقات کر رہی ہے۔
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
گلشن اقبال ٹاؤن میں وسیع پیمانے پر جراثیم کش چھڑکاؤ کی مہم کاآغاز
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپورٹر) گلشن اقبال ٹاؤن میں حالیہ بارشوں کے بعد ملیریا، ڈینگی اور دیگر موذی امراض سے بچاؤ کے لیے وسیع پیمانے پر جراثیم کش اسپرے مہم کا آغاز کردیا گیاہے جس کی افتتاحی تقریب ڈسکو بیکری کے نزدیک ہوء ، جہاں امیر ضلع شرقی جماعت اسلامی نعیم اختر نے چیئرمین گلشن اقبال ٹاؤن ڈاکٹر فواد احمد اور وائس چیئرمین ابراہیم صدیقی کے ہمراہ مہم کا باقاعدہ افتتاح کرکے جراثیم کش ادویات کے چھڑکاؤ کیلئے گاڑیوں کو یونین کمیٹی میں روانہ کیا اس موقع پر یوسی وائس چیئرمین آصف حسن، محمد آصف آزاد، عادل محمد خان، جماعت اسلامی کے رہنما کامران چشتی، ناظم علاقہ نبیل فاروقی سمیت دیگر معززین اور بڑی تعداد میں علاقہ مکین بھی موجود تھے۔امیر ضلع شرقی نعیم اختر نے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اختیارات ہوں یا نہ ہوں، ہم عوامی خدمت کا عمل جاری رکھیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی گزشتہ 17 برس سے صوبے پر حکمرانی کے باوجود کراچی سمیت صوبہ سندھ کی عوام کو بنیادی سہولیات فراہم کرنے میں ناکام رہی ہے جماعت اسلامی کے ٹاؤن چئیرمینز استطاعت سے بڑھ کر عوام کی خدمت میں مصروف عمل ہیں. چیئرمین گلشن اقبال ٹاؤن ڈاکٹر فواد احمد نے بتایا کہ اسپرے مہم 8 دن تک بلا تعطل جاری رہے گی، جس کے دوران ہر یوسی میں 8 گاڑیوں کے ذریعے اسپرے کیا جائے گا۔