اسلام آباد میں بچوں کا مبینہ اغوا: بااثر شخصیات کے دباؤ پر پولیس کی کارروائی، کل ہائیکورٹ میں سماعت WhatsAppFacebookTwitter 0 21 September, 2025 سب نیوز

اسلام آباد:(آئی پی ایس) لاہور اور بہاولپور سے تعلق رکھنے والے نوعمر بچوں کے مبینہ اغوا اور حبسِ بے جا میں رکھنے کا سنگین معاملہ سامنے آ گیا ہے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ میں اس حساس کیس کی سماعت کل کے روز مقرر کر دی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اغوا کیے گئے افراد میں دو سالہ نمرہ سہیل، چھ سالہ عالیہ سہیل، آٹھ سالہ حریم سہیل، بچوں کی والدہ ثناء سہیل اور بہاولپور سے تعلق رکھنے والا 18 سالہ ارحم وقاص شامل ہیں۔

ذرائع کا دعویٰ ہے کہ ان افراد کو اسلام آباد کے بااثر رہائشی مشرف رسول سیان کے دباؤ پر وفاقی دارالحکومت کی پولیس اور سی آئی اے اہلکاروں نے غیر قانونی طور پر اٹھایا۔ متاثرہ افراد کو گزشتہ پانچ روز سے مبینہ طور پر اسلام آباد میں حبسِ بے جا میں رکھا گیا ہے، جبکہ لاہور اور بہاولپور پولیس نے اب تک مقدمہ درج کرنے سے انکار کر دیا ہے۔

مزید برآں، جب بچوں کی بازیابی کے لیے لاہور ہائیکورٹ کے سینئر وکیل اسلام آباد پہنچے، تو جی-13 گولڑہ موڑ ناکے پر سی آئی اے اور وفاقی پولیس کے اہلکاروں نے مبینہ طور پر ان پر تشدد کیا اور ان کی گاڑی بھی چھین لی۔

وکیل یاسر عرفات نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ انہیں کیس کی پیروی سے پیچھے نہ ہٹنے پر جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دی جا رہی ہیں۔ تھانہ سنبل میں اس واقعے کا مقدمہ درج کروانے کی کوشش بھی ناکام رہی۔

بچوں کے اغوا کی ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد اہلِ علاقہ میں شدید تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔ شہریوں نے وزیراعظم، چیف جسٹس آف پاکستان اور وزیراعلیٰ پنجاب سے فوری نوٹس لینے اور بچوں کی بحفاظت بازیابی کا مطالبہ کیا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبروزیراعلیٰ مریم نواز کا پنجاب میں کچرا ٹھکانے لگانے کا جدید منصوبہ کرپشن میں ملوث راولپنڈی ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کے مزید 16 ملازمین برطرف اسلام آباد ایئرپورٹ پر جعل سازی سے ہانگ کانگ جانے والے 5 مسافرآف لوڈ پاک سعودی معاہدہ معرکہ حق کی مرہون منت ہے، معاشی ثمرات بھی سامنے آئیں گے، خواجہ آصف ایشیا کپ: بھارتی غرور خاک میں ملانے کا موقع، پاکستان اور بھارت آج پھر آمنے سامنے ہوں گے چوہدری شجاعت حسین پاکستان باڈی بلڈنگ فیڈریشن کے چیئر مین نہیں بنے:ترجمان ق لیگ کی وضاحت حالات بدلنے کی طاقت ہے، حد سے بڑھے مطالبات کے سامنے ہتھیار نہیں ڈالیں گے، ایرانی صدر TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: اسلام آباد

پڑھیں:

شہباز شریف سمیت حکومتی شخصیات کو 21 تحائف ملے، توشہ خانہ کا ریکارڈ جاری

فوٹو: فائل

وزیراعظم اور نائب وزیراعظم سمیت مختلف اعلیٰ حکومتی شخصیات کو 21 قیمتی تحائف ملے، کابینہ ڈویژن نے اپریل تا جون توشہ خانہ کا ریکارڈ جاری کردیا۔ 

کابینہ ڈویژن کے مطابق وزیراعظم اور نائب وزیراعظم توشہ خانہ تحائف وصول کرنے والوں میں شامل ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف کو ایک شوگر باؤل، قیمتی قلم، مسجد نبویﷺ کا ماڈل، شیلڈ اور ٹائی بطور تحفہ ملی۔

دستاویز کے مطابق وزیراعظم کو چینی خلائی اسٹیشن کا ماڈل، ایک کپ، گھڑی اور شیلڈ بھی بطور تحفہ ملی۔ 

دستاویز کے مطابق نائب وزیراعظم کو چمڑے سے بنا چینی بیلٹ، مصری اسٹیچو کا ماڈل اور کف لنکس بطور تحفہ ملے۔ 

دونوں اعلیٰ ترین حکومتی شخصیات نے حاصل ہونے والے تحائف توشہ خانہ میں جمع کرا دیے۔ کابینہ ڈویژن کے مطابق وزیراعظم اور نائب وزیراعظم کو ملنے والے تحائف کی قیمتوں کا تخمینہ لگایا جا رہا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • گھوٹکی: سابق ایم پی اے شہریار شر کے بیٹے کو بازیاب کروالیا: ایس ایس پی
  • کوئٹہ، سرکاری دفاتر میں ایجنٹس کیخلاف ایف آئی اے کی کارروائی، 14 افراد گرفتار
  • راولپنڈی میں 14 سالہ فیکٹری ملازم کے ساتھ ’استاد‘ کی بدفعلی، لڑکا اسپتال میں داخل
  • خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، پنجاب اور کشمیر میں تیز بارشوں کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ
  • کراچی: کیماڑی میں 6 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث مرکزی ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • اہم ٹیلیفونک رابطہ، پاکستان سعودی عرب کے ساتھ کھڑا، سہیل آفریدی پر الزام، مریم نواز اور بلاول کے ایک دوسرے پر تابڑ توڑ حملے
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • کراچی، 7 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • کراچی: 6 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا
  • شہباز شریف سمیت حکومتی شخصیات کو 21 تحائف ملے، توشہ خانہ کا ریکارڈ جاری