محرابپور،مہران ہائی وے پر حادثات کاسلسلہ جاری، خاتون جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 24th, September 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
محراب پور(جسارت نیوز)مہران ہائی پر حادثات کا سلسلہ جاری، خاتون جاں بحق، بچے سمیت دو افراد معجزانہ طور پر محفوظ، سوئی گیس پولیس چوکی کی حدود میں مہران ہائی وے پر بھاری ٹریفک کی آمد و رفت کا سلسلہ نہ رکنے کے باعث موٹر سائیکل سوار افراد ٹرالر کی زد میں آگئے اس حادثے میں ٹرالر سے کچل اقلیتی (ماڑ واری) برادری کی ایک خاتون مسمات س جاں بحق ہوگئی جبکہ معصوم بچے سمیت موٹر سائیکل سوار دو مرد معجزانہ طور پر محفوظ رہے، سوئی گیس پولیس کے مطابق جاں بحق خاتون کا تعلق سکھر سے نعش ضروری کارروائی بعد ورثاء حوالے کر دی ہے، ڈرائیور کو پکڑ گاڑی تحویل میں لیکر پولیس مزید تفتیش کر رہی ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
گھوٹکی: سابق ایم پی اے شہریار شر کے بیٹے کو بازیاب کروالیا: ایس ایس پی
گھوٹکی میں ڈہرکی سے سابق رکن صوبائی اسمبلی شہریار شر کے بیٹے کو بازیاب کروالیا گیا۔
ایس ایس پی گھوٹکی انور کھیتران کا کہنا ہے کہ جہانگیر شر کو نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان نے اغوا کیا تھا۔ واقعے کی اطلاع پر پولیس اور قبیلے لوگوں نے اغوا کاروں کا تعاقب کیا۔
انہوں نے بتایا کہ بچے کو پولیس نے مقابلے کے بعد بازیاب کروا لیا تاہم اس دوران ملزمان فرار ہوگئے۔
ایس ایس پی گھوٹی کا کہنا تھا کہ اغواکاروں کی نشاندہی ہوگئی ہے، ملزمان کا تعلق بھی شر قبیلے سے ہے۔ ملزمان کی گرفتاری کے لیے تعاقب جاری ہے۔