مریم نواز شریف نے کامران لاشاری کا استعفیٰ منظور کر لیا
اشاعت کی تاریخ: 14th, May 2025 GMT
ڈی جی والڈ سٹی کی جانب سے مغلیہ دور کے شاہی قلعہ، شالامالار باغ سمیت تاریخی عمارتیں آثار قدیمہ کو واپس دینے پر استعفیٰ دیا گیا۔ شاہی قلعہ میں 1950ء کے رولز میں ترمیم کے بغیر میرج فنکشن استعفیٰ کی وجہ بنے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کامران لاشاری کا استعفیٰ منظور کر لیا۔ کامران لاشاری کو آفس چھوڑنے کی ہدایت کر دی گئی، کامران لاشاری نے ایک ماہ قبل ڈی جی والڈ سٹی لاہور اتھارٹی کے عہدے سے استعفیٰ دیا تھا۔ استعفے کے متن میں کامران لاشاری نے کہا کہ میرے لئے عزت کی بات ہے کہ میں نے ڈی جی والڈ سٹی لاہور اتھارٹی کی ذمہ داریاں نبھائیں۔
کامران لاشاری نے استعفیٰ میں لکھا کہ میں نے پوری امانتداری سے کوشش کی کہ پاکستان کے کلچر کو فروغ دیا جائے، کلچر کے ذریعے دنیا کو پاکستان کا مثبت چہرہ دکھایا جائے، تاہم کچھ ذاتی وجوہات کی وجہ سے ذمہ داری جاری نہیں رکھ سکتا۔ کامران لاشاری کا کہنا تھا کہ میں اپنے عہدے سے مستعفی ہو رہا ہوں، بطور ڈائریکٹر جنرل والڈ سٹی استعفیٰ منظور کیا جائے، سیکشن 6 والڈ سٹی ایکٹ 2012ء کے تحت اپنی ذمہ داریوں سے مستعفی ہو رہا ہوں۔
ذرائع کے مطابق ڈی جی والڈ سٹی کامران لاشاری کی جانب سے مغلیہ دور کے شاہی قلعہ، شالامالار باغ سمیت تاریخی عمارتیں آثار قدیمہ کو واپس دینے پر استعفیٰ دیا گیا۔ شاہی قلعہ میں 1950ء کے رولز میں ترمیم کے بغیر میرج فنکشن استعفیٰ کی وجہ بنے، ڈی جی والڈ سٹی کی قدیم لاہور کے گرد تجاوزات کے خلاف آپریشن بھی استعفیٰ کی وجہ بنا۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: کامران لاشاری شاہی قلعہ کی وجہ
پڑھیں:
ٹی ایل پی کیخلاف ملک بھر میں کارروائی کیلیے وفاق سے درخواست کافیصلہ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
لاہور (صباح نیوز) وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت امن و امان پر غیرمعمولی اجلاس ہوا جس میں پنجاب حکومت نے باقی صوبوں میں بھی کالعدم انتہا پسند جماعت کے خلاف پنجاب جیسی یکساں کاروائی کیلیے وفاقی حکومت سے درخواست کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ اجلاس کے دوران شرکا کو بریفنگ دی گئی کہ سوشل میڈیا پر ملکی سلامتی کے خلاف مواد شیئر کرنے پر 31 مقدمات درج کیے گئے ہیں۔ اجلاس میں وزیراعلیٰ مریم نواز نے کومبنگ آپریشن مستقل جاری رکھنے کا حکم دے دیا امن کی مضبوطی کیلیے 5 بڑے وفاق المدارس نے مساجد اور آئمہ کرام کی رجسٹریشن پر اتفاق کیا، وزیراعلیٰ پنجاب نے آئمہ کرام کو پریشان نہ کرنے اور احترام ملحوظ خاطر رکھنے کی ہدایت کی۔ مریم نواز نے کہا کہ آئمہ کرام نماز پڑھاتے ہیں، نہیں چاہتے کہ وہ چندے کیلیے ہاتھ پھیلائیں۔