Islam Times:
2025-11-19@01:56:34 GMT

کراچی میں بے رحم ڈکیتوں نے ایک اور جان لے لی

اشاعت کی تاریخ: 14th, May 2025 GMT

کراچی میں بے رحم ڈکیتوں نے ایک اور جان لے لی

رواں سال کے دوران ڈاکوؤں کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 41 ہو چکی پے۔ اسلام ٹائمز، شہر قائد میں نامعلوم مسلح ملزمان کی فائرنگ سے نوجوان زندگی کی بازی ہار گیا۔ واقعہ گلشن اقبال تھانے کی حدود میں نیپا چورنگی کے قریب پیش آیا۔ پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت 24 سالہ کامران عباس کے نام سے ہوئی، جو ایک نجی اسکول میں ملازم تھا۔ اہلِ خانہ کے مطابق کامران ایک محنتی اور شریف نوجوان تھا، جو روزی روٹی کی تلاش میں نکلا تھا، مگر موت نے راستے میں ہی جکڑ لیا۔ عینی شاہدین کے مطابق موٹر سائیکل سوار نامعلوم افراد نے ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں کامران موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ واقعے کے بعد پولیس فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور لاش کو ضابطے کی کارروائی کیلئے اسپتال منتقل کر دیا۔ ترجمان ایسٹ پولیس کے مطابق جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں، جبکہ اطراف کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی حاصل کی جا رہی ہے، تاکہ ملزمان کی شناخت کی جا سکے، رواں سال کے دوران ڈاکوؤں کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 41 ہو چکی پے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: کے مطابق

پڑھیں:

رواں مالی سال کے ابتدائی 4 ماہ میں 14 ہزار سے زائد نئی کمپنیاں رجسٹرڈ

رواں مالی سال کے ابتدائی 4 ماہ میں 14 ہزار 802 نئی کمپنیوں کی رجسٹریشن ہوئی۔ذرائع کے مطابق ایس آئی ایف سی کی حکمت عملی کے تحت کاروباری مواقع اورسرمایہ کاری کے دائرہ کارمیں نمایاں توسیع ہوئی ہے او رواں مالی سال کے ابتدائی 4 ماہ میں 14 ہزار 802 نئی کمپنیوں کی رجسٹریشن ہوئی۔سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن پاکستان کے مطابق پاکستان میں رجسٹرڈ کمپنیوں کی مجموعی تعداد 2لاکھ72ہزار 918 تک پہنچ گئی جن میں آئی ٹی اور ای کامرس کا شعبہ 670 نئی کمپنیوں کے ساتھ سرفہرست ہے۔ایس ای سی پی کے مطابق رجسٹرڈ کمپنیوں میں 59 فیصد پرائیویٹ لمیٹڈ کمپنیاں شامل ہیں جب کہ 30 سے زائد ممالک سے 332 کمپنیوں کو عالمی سرمایہ کاروں کا اعتماد حاصل ہے۔ لاہور، اسلام آباد اور کراچی جیسے بڑے شہروں کے ساتھ ساتھ تقریباً 30 فیصد رجسٹریشنز ملک کے دیگر 250 شہروں اور قصبوں سے ہوئیں۔ 

متعلقہ مضامین

  • کراچی، شہر بھر میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں 4 افراد زخمی
  • کراچی: کار پر فائرنگ، 1 شخص جاں بحق، خاتون شدید زخمی
  • کراچی میں کار پر فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق، خاتون شدید زخمی
  • راولپنڈی میں موسمِ سرما کی وجہ سے ڈینگی کا زور ٹوٹنے لگا
  • رواں مالی سال کے ابتدائی 4 ماہ میں 14 ہزار سے زائد نئی کمپنیاں رجسٹرڈ
  • صدر مملکت آصف علی زرداری کراچی پہنچ گئے
  • پاکستان عوامی تحریک کراچی کے انٹرا پارٹی الیکشن، راؤ کامران صدر اور الیاس مغل جنرل سیکرٹری منتخب
  • کرکٹر نسیم شاہ کے گھر پر فائرنگ کا واقعہ، 3 مشتبہ افراد گرفتار
  • کرکٹر نسیم شاہ کے گھر پر فائرنگ واقعہ میں اہم پیشرفت ,3 مشتبہ افراد گرفتار
  • اسرائیلی فوج کی مقبوضہ مغربی کنارے میں فائرنگ، فلسطینی نوجوان شہید