لاہور(اوصاف نیوز) ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی (پی ایچ اے) سیالکوٹ نے مبینہ طور پر اپنے دفتر میں خود کو گولی مارلی

پولیس کے مطابق جنید تاج بھٹی کو شدید زخمی حالت میں سول اسپتال منتقل کیا گیا۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اپنی ٹیم کے ساتھ موقع پر پہنچ گئے۔فرانزک اور تحقیقاتی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور شواہد اکٹھے کرنے میں مصروف ہیں۔

جنید تاج بھٹی سیالکوٹ میں ڈائریکٹر جنرل پنجاب ہارٹیکلچر اتھارٹی تعینات تھے۔ڈی پی او سیالکوٹ فیصل شہزاد نے کہا کہ واقعے کی ہر پہلو سے تفتیش کی جارہی ہے جلد حقائق سامنے آجائیں گے۔

دنیا کے غریب ترین صدر 89 برس کی عمر میں چل بسے

.

ذریعہ: Daily Ausaf

پڑھیں:

کراچی؛ ڈاکو کی فائرنگ سے 5 افراد زخمی، پکڑے جانے کے خوف سے خود کو گولی مار کر خودکشی کر لی

کراچی:

جناح اسپتال بچہ وارڈ کے سامنے ہوٹل پر ڈاکو کی فائرنگ سے 5 افراد زخمی ہوگئے ، ڈاکو نے خود کو پکڑے جانے کے خوف سے گولی مار کر خودکشی کر لی۔

تفصیلات کے مطابق صدر تھانے کی حدود جناح اسپتال بچہ وارڈ کے سامنے ہوٹل پر فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق اور 5 افراد زخمی ہوگئے ، جاں بحق و زخمی ہونے والوں کو فوری طور پر جناح اسپتال کے ایمرجنسی وارڈ منتقل کیا گیا۔

چھیپا حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت 25 سالہ عمران ولد عبدالرشید جبکہ زخمیوں کی 25 سالہ کلیم ولد محمد صادق ، 27 سالہ ابو بکر ولد مہراب خان ، 20 سالہ ہارون ولد عبدالطیف اور 35 سالہ افضل ولد عقیل کے نام سے کی گئی جبکہ ایک زخمی کی فوری طور پر شناخت نہیں کی جا سکی۔

واقعہ ڈکیتی کی واردات کے دوران مزاحمت پر پیش آیا، ہوٹل ملازمین کے مطابق واقعے کے وقت ایک ملزم آیا اس نے پستول نکال کر سب سے پہلے چائے بنانے والے پر فائرنگ کی تاہم خوش قسمتی سے وہ بچ گیا۔

ملزم نے ہوٹل میں بیٹھے تین افراد کو فائرنگ کر کے زخمی کیا جس کے بعد ملزم ہوٹل کے مکان پر چلا گیا جہاں دو ملازمین ہارون اور اکبر سو رہے تھے ملزم نے انہیں بھی فائرنگ کر کے زخمی کیا اور پھر واپسی کے لیے پلٹا تو اس نے دیکھا کہ عوام اکھٹی ہوگئی ہے جس پر ملزم نے اپنے آپکو گولی مار لی۔

 واقعے کے بعد صدر تھانے کی پولیس موقع پر ہہنچ گئی اور تحقیقات کا آغاز کر دیا۔

متعلقہ مضامین

  • سیالکوٹ; ڈی جی پی ایچ اے نے اپنے دفتر میں خود کو گولی مارلی
  • خیبر پختونخوا حکومت کی کوہ پیمائی ٹیکس میں 2 سال کی چھوٹ
  • ن لیگ کو بڑادھچکا،اہم رہنما ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی میں شامل
  • لاہور: شوہر نے بیوی کو گولی مار کر خودکشی کر لی
  • پاکستانی ایوی ایشن سیکیورٹی انسپکٹرزکی سرٹیفکیشن کا عمل مکمل
  • ن لیگ کے سابق ایم پی اے میاں اعجاز بھٹی پی ٹی آئی میں شامل ہوگئے
  • پاکستان اور بھارت کے فوجی حکام کے درمیان ہاٹ لائن پر رابطہ
  • کراچی؛ ڈاکو کی فائرنگ سے 5 افراد زخمی، پکڑے جانے کے خوف سے خود کو گولی مار کر خودکشی کر لی
  • ڈی جی آئی ایس پی آر آج پاک فضائیہ اور نیوی افسران کے ہمراہ اہم پریس کانفرنس کرینگے