خیبر پختونخوا حکومت کی کوہ پیمائی ٹیکس میں 2 سال کی چھوٹ
اشاعت کی تاریخ: 13th, May 2025 GMT
صوبے کے ڈی جی ٹورازم اتھارٹی نے بتایا کہ ہندوکش رینج کی چوٹیوں پرکوہ پیمائی ٹیکس میں چھوٹ دی ہے، ترچ میر چوٹی سر کرنے کے 75 سال ہونے پر سال 2025 ترچ میرکا سال قرار دیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا حکومت نے کوہ پیمائی ٹیکس میں 2 سال کے لیے چھوٹ دے دی۔ صوبے کے ڈی جی ٹورازم اتھارٹی نے بتایا کہ ہندوکش رینج کی چوٹیوں پرکوہ پیمائی ٹیکس میں چھوٹ دی ہے، ترچ میر چوٹی سر کرنے کے 75 سال ہونے پر سال 2025 ترچ میرکا سال قرار دیا گیا ہے۔ ڈی جی ٹورازم اتھارٹی کے مطابق خیبر پختونخوا حکومت نے کوہ پیمائی ٹیکس میں 2 سال کے لیے چھوٹ دی ہے، کوہ پیمائی ٹیکس کی چھوٹ 2025 سے 2026 تک ہوگی۔ انہوں نے مزید بتایا کہ حکومتی اقدام سےکوہ پیمائی اور سیاحت کو فروغ ملے گا۔
.ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
خیبر پختونخوا: جعلی کرنسی کی فیکٹری سے ایک کروڑ سے زائد جعلی نوٹ برآمد
پشاور پولیس نے ایک گھر میں قائم جعلی نوٹ چھاپنے کی فیکٹری سیل کر کے ایک کروڑ پندرہ لاکھ روپے سے زائد مالیت کی جعلی کرنسی برآمد کر لی، جو پورے ملک میں سپلائی کی جانی تھی۔
ترجمان پشاور پولیس کے مطابق، پولیس کو خفیہ اطلاع ملی کہ تھانہ آغا میر جانی شاہ کی حدود میں جعلی کرنسی تیار کی جا رہی ہے۔ اس اطلاع پر ایس پی سٹی کی سربراہی میں ایک خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی، جس میں ایک خاتون اہلکار بھی شامل تھی۔
یہ بھی پڑھیں:
پولیس نے لالی باغ کے علاقے میں واقع ایک گھر پر چھاپہ مارا تو معلوم ہوا کہ گھر کے ایک کمرے میں جعلی نوٹ تیار کرنے کی فیکٹری قائم ہے، پولیس کے مطابق، اس فیکٹری میں پاکستانی جعلی کرنسی چھاپی جا رہی تھی، کارروائی کے دوران بھاری مقدار میں جعلی نوٹ، کرنسی تیار کرنے والی مشینری اور مختلف اوزار برآمد کر کے تحویل میں لے لیے گئے۔
ابتدائی تحقیقات میں انکشاف ہوا کہ ملزمان نے یہ گھر کرائے پر لے کر یہ دھندا شروع کیا تھا اور جعلی کرنسی پورے ملک میں سپلائی کی جا رہی تھی۔
ترجمان پولیس نے بتایا کہ کارروائی کے دوران ایک کروڑ پندرہ لاکھ روپے سے زائد مالیت کے جعلی نوٹ برآمد ہوئے، جو ایک اور 5 ہزار کے نوٹوں پر مشتمل تھے۔ تاہم، ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے اور ان کی تلاش جاری ہے۔
پولیس کی ابتدائی تحقیقات سے یہ بھی پتا چلا کہ یہ سلسلہ کافی عرصے سے جاری تھا اور ملزمان اس سے پہلے بھی نامعلوم مالیت کی جعلی کرنسی مارکیٹ میں سپلائی کر چکے ہیں، جہاں ان کے کارندے لوگوں کو دھوکا دے کر نوٹ تبدیل کرتے تھے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
خیبرپختونخوا فیکٹری کرنسی