خیبرپختونخوا حکومت نے کوہ پیمائی ٹیکس میں 2 سال کے لئے چھوٹ دے دی۔
صوبے کے ڈی جی ٹورازم اتھارٹی نے بتایا کہ ہندوکش رینج کی چوٹیوں پرکوہ پیمائی ٹیکس میں چھوٹ دی ہے، ترچ میر چوٹی سر کرنے کے 75 سال ہونے پر سال 2025 ترچ میرکا سال قرار دیا گیا ہے۔
ڈی جی ٹورازم اتھارٹی کے مطابق خیبرپختونخوا حکومت نے کوہ پیمائی ٹیکس میں 2 سال کے لئے چھوٹ دی ہے، کوہ پیمائی ٹیکس کی چھوٹ 2025 سے 2026 تک ہوگی۔انہوں نے مزید بتایا کہ حکومتی اقدام سے کوہ پیمائی اور سیاحت کو فروغ ملے گا۔

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: ٹیکس میں

پڑھیں:

آزاد حکومت کا بھارتی فائرنگ سے شہید شہریوں کے خاندانوں کو ایک ایک کروڑ روپے معاوضہ دینے کا اعلان

آزاد کشمیر حکومت نے بھارتی فوج کی فائرنگ سے شہید ہونے والے شہریوں کے خاندانوں کو ایک ایک کروڑ روپے معاوضہ دینے کا اعلان کردیا۔

آزاد کشمیر کے وزیر اطلاعات پیر مظہر سعید نے کہاکہ حکومت کی جانب سے شہدا کے خاندانوں کو ایک ایک کروڑ روپے معاوضہ ادا کیا جائےگا۔

یہ بھی پڑھیں ایل او سی پر فائرنگ کے باوجود زندگی رواں دواں، شادی کی تقریبات بھی منسوخ نہ ہوئیں

انہوں نے کہاکہ بھارتی فوج کی جانب سے آبادی پر ہونے والی گولہ باری سے 30 شہری شہید جبکہ 65 زخمی ہوئے۔

ان کا کہنا تھا کہ کنٹرول لائن کے قریبی علاقوں میں بھارتی فوج کی گولہ باری سے 217 مکانات کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

واضح رہے کہ بھارتی فوج نے پاکستان کے خلاف حالیہ جارحیت کے دوران سب سے پہلا میزائل آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد پر داغا، اس کے علاوہ لائن آف کنٹرول پر بھی شدید گولہ باری کی گئی۔

بھارتی فوج کی فائرنگ سے باغ میں ایک نوجوان شہید ہوا، جس کی کچھ روز قبل شادی ہوئی تھی، جب کہ اس کی دو بہنیں زخمی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں آپریشن بُنیان مّرصُوص کی کامیابی، وزیراعظم کا آج ملک بھر میں یوم تشکر منانے کا اعلان

پاک فوج کی جانب سے بھارتی فوج کی جارحیت کا بھرپور جواب دیا گیا، اور ایل او سی پر دشمن کی کئی چوکیاں تباہ کر دی گئی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews آزاد کشمیر حکومت ایل او سی فائرنگ بھارتی فوج پاک بھارت کشیدگی پاکستان بھارت جنگ لائن آف کنٹرول وی نیوز

متعلقہ مضامین

  • خیبر پختونخوا حکومت کی کوہ پیمائی ٹیکس میں 2 سال کی چھوٹ
  • سرکاری ملازمین کیلئے چھٹیوں سےمتعلق اچھی خبر آ گئی
  • وفاقی حکومت کے قرضوں میں ریکارڈ اضافہ سٹیٹ بینک کی جانب سےرپورٹ جاری
  • وزیرِاعظم کی ایف بی آر کے آمدن کے اہداف کے حصول کی جانب تیزی سے گامزن ہونے پر حکومتی معاشی ٹیم کی کوششوں کی تعریف
  • پاک بھارت کشیدگی، حکومت کا آئی ایم ایف کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ
  • آئندہ بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کیلئے ریلیف سے متعلق اہم خبر
  • آئندہ بجٹ میں تنخواہ دار طبقے اور صنعتی مالکان کو بڑا ریلیف دینے کی تیاریاں
  • چین اور امریکہ نے محصولات میں نمایاں کمی پر اتفاق کر لیا
  • آزاد حکومت کا بھارتی فائرنگ سے شہید شہریوں کے خاندانوں کو ایک ایک کروڑ روپے معاوضہ دینے کا اعلان