سیاحوں کو فوری این او سی کے اجراء کے حوالے سے اقدامات اٹھائے گئے ہیں، ایمان شاہ
اشاعت کی تاریخ: 13th, May 2025 GMT
وزیر اطلاعات گلگت بلتستان نے ایک انٹرویو میں کہا کہ صوبائی حکومت کیطرف سے ٹورازم کو فروغ دینے کے لئے مختلف بین القوامی ایونٹس بھی منعقد کئے گئے ہیں اور ساتھ ساتھ ونٹر ٹورازم کے نام پر بھی ایوینٹس منعقد ہوئے ہیں جس سے ایڈونچر کے شوقین افراد کو راغب کرنے بلکہ مقامی لوگوں کے لئے سیاحت کے ذریعے روزگار کے مواقع بھی پیدا کئے گئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ معاون خصوصی وزیر اطلاعات گلگت بلتستان ایمان شاہ نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان خوبصورت قدرتی خطہ ہے جو کہ اپنی دلکش مناظر اور منفرد سیاحتی مقامات کی بنا پر دنیا میں سیاحت کے لئے موزوں مقام کی حیثیت رکھتا ہے۔ یہاں پر ایڈوانچر ٹورازم کے حوالے سے بہت کچھ ہے۔ اس خطے میں کے ٹو، نانگا پربت اور راکاپوشی کے علاوہ دنیا کی بلند ترین چوٹیاں موجود ہیں جو دنیا بھر کے کوہ پیماں کو اپنی طرف متوجہ کرتی ہیں۔ ایک انٹرویو میں ایمان شاہ کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت کیطرف سے ٹورازم کو فروغ دینے کے لئے مختلف بین القوامی ایونٹس بھی منعقد کئے گئے ہیں اور ساتھ ساتھ ونٹر ٹورازم کے نام پر بھی ایوینٹس منعقد ہوئے ہیں جس سے ایڈونچر کے شوقین افراد کو راغب کرنے بلکہ مقامی لوگوں کے لئے سیاحت کے ذریعے روزگار کے مواقع بھی پیدا کئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے صوبائی حکومت گلگت بلتستان کے تاریخی مقامات کی حفاظت اور تعمیر، ثقافتی تقریبات کا انعقاد اور خطے کی ثقافت کو دنیا کے سامنے پیش کرنے کے لئے عملی اقدامات کر رہی ہے۔ گلگت بلتستان میں سیاحوں کے آسانی کے لیے فی الفور این او سی کے اجرا کے حوالے سے بھی اہم اقدامات اٹھائے گئے ہیں اور باقاعدہ طور پر سیاحت کو فروغ دینے کے حوالے سے آگاہی کے پروگرامات بھی منعقد کروائے گئے ہیں۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: گلگت بلتستان کے حوالے سے کئے گئے ہیں کے لئے
پڑھیں:
چاند نظر نہیں آیا، یکم ربیع الثانی جمعرات کو ہوگی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
پاکستان میں ربیع الثانی کا چاند نظر نہیں آیا، یکم ربیع الثانی 1447 ہجری 25 ستمبر جمعرات کو ہوگی۔
چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد کی زیر صدارت ربیع الثانی کا چاند دیکھنے کے لیے اجلاس منعقد ہوا جب کہ زونل کمیٹیوں کے اجلاس اپنے اپنے شہروں میں منعقد ہوئے۔
اجلاس میں ملک بھر سے کہیں بھی چاند نظر آنے کی شہادت موصول نہیں ہوئی جس پر چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد نے چاند نظر نہ آنے کا اعلان کیا۔
بعدازاں وزارت مذہبی امور نے نوٹی فکیشن جاری کردیا جس کے مطابق یکم ربیع الثانی 1447 ہجری 25 ستمبر جمعرات کو ہوگی۔