گلگت بلتستان میں 18 اسسٹنٹ کمشنر کے تبادلے و تقرریاں
اشاعت کی تاریخ: 13th, May 2025 GMT
نوٹیفکیشن کے مطابق گریڈ 17 میں ترقی پا کر ایس اینڈ جی اے ڈی میں تبادلے کا انتظار کرنے والے عرفان علی کو ڈپٹی کمشنر آفس گلگت میں اسسٹنٹ کمشنر (امپلیمنٹیشن) فرمان علی کو اسسٹنٹ سیٹلمنٹ آفیسر گلگت تعینات کیا گیا ہے جبکہ گریڈ 16 کے مختار احمد جو بورڈ آف ریونیو گلگت بلتستان میں تحصیلدار کے طور پر تعینات تھے، کو اسسٹنٹ کمشنر (ریونیو) گلگت تعینات کر دیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان کی بیوروکریسی میں 18 اسسٹنٹ کمشنرز کے تبادلے اور تعیناتیاں کی گئی ہیں۔ محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن سے جاری ہونے والے نوٹیفیکیشن کے مطابق گریڈ 17 کے اسسٹنٹ کمشنر شگر اصغر خان کو ایڈیشنل کمشنر بلتستان ڈویژن بنا دیا گیا ہے۔ جبکہ گریڈ 17 کے صداقت علی کا اسسٹنٹ کمشنر گوپس سے یاسین، وسیم عباس کا جگلوٹ سے داریل، انیلہ مہدی کا کھرمنگ سے اسسٹنٹ کمشنر (امپلیمنٹیشن)سکردو، کیپٹن (ریٹائرڈ )حسن سلیم بٹ کا گمبہ سکردو سے جگلوٹ، شفقت علی کا اسسٹنٹ سیٹلمنٹ آفیسر گلگت سے اسسٹنٹ کمشنر گوپس، عبد القادر کا چھوربٹ سے مشہ بروم، رستم علی اسسٹنٹ کمشنر (امپلیمنٹیشن) گھانچے سے چھوربٹ، سلیمان کمشنر آفس گلگت ڈویژن سے کمشنر آفس دیامر استور ڈویژن، فیصل حیات کمشنر آفس دیامر استور میں اسسٹنٹ کمشنر (یو ٹی) سے اسسٹنٹ کمشنر شگر، انعم حسین کا کمشنر آفس گلگت میں اسسٹنٹ کمشنر (یو ٹی) سے اسسٹنٹ کمشنر کھرمنگ، انیلہ بتول کا کمشنر آفس بلتستان میں اسسٹنٹ کمشنر (یو ٹی) سے اسسٹنٹ کمشنر گمبہ تبادلہ کر دیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق گریڈ 17 میں ترقی پا کر ایس اینڈ جی اے ڈی میں تبادلے کا انتظار کرنے والے عرفان علی کو ڈپٹی کمشنر آفس گلگت میں اسسٹنٹ کمشنر (امپلیمنٹیشن) فرمان علی کو اسسٹنٹ سیٹلمنٹ آفیسر گلگت تعینات کیا گیا ہے جبکہ گریڈ 16 کے مختار احمد جو بورڈ آف ریونیو گلگت بلتستان میں تحصیلدار کے طور پر تعینات تھے، کو اسسٹنٹ کمشنر (ریونیو) گلگت، محمد عاطف اللہ خان جو تحصیلدار (ایل آر)، گلگت کے طور پر فرائض انجام دے رہے تھے، کو کمشنر آفس گلگت میں اسسٹنٹ کمشنر، محمد حسن جو تحصیلدار سکردو کے عہدے پر تھے، کو کمشنر آفس بلتستان ڈویژن میں اسسٹنٹ کمشنر اور جواد اقبال جو تحصیلدار ایل اے سی ڈی بی ڈی دیامر میں تعینات تھے، کو ڈپٹی کمشنر آفس دیامر میں اسسٹنٹ کمشنر (ریونیو) تعینات کیا گیا ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: کمشنر آفس گلگت میں اسسٹنٹ کمشنر گلگت بلتستان بلتستان میں کو اسسٹنٹ علی کو گریڈ 17 گیا ہے
پڑھیں:
پاکستان میں سریے کی قیمت آج 23 جولائی 2026، تازہ ریٹس جاری
اسلام آباد: پاکستان میں سریے کی قیمت جمعرات 23 جولائی 2026 کو مجموعی طور پر مستحکم رہی، تاہم مختلف برانڈز اور گریڈز کے لحاظ سے معمولی فرق دیکھا گیا۔ تعمیراتی شعبے سے وابستہ افراد کے لیے جاری کردہ تازہ مارکیٹ اپ ڈیٹ کے مطابق ملک بھر میں سریے کی قیمت 258 روپے سے 265 روپے فی کلوگرام کے درمیان برقرار ہے۔
تعمیراتی ماہرین کے مطابق رہائشی اور کمرشل منصوبوں میں سب سے زیادہ گریڈ 40 اور گریڈ 60 سریا استعمال کیا جاتا ہے، کیونکہ یہ مضبوطی اور معیار کے لحاظ سے موزوں تصور کیے جاتے ہیں۔
پاکستان میں سریے کے تازہ ریٹس
سریے کا گریڈ قیمت (روپے فی کلوگرام)
گریڈ 40 260 روپے
گریڈ 60 265 روپے
مارکیٹ ریٹ 258 سے 265 روپے
ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان میں سریے کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کئی عوامل سے متاثر ہوتا ہے، جن میں خام مال کی قیمت، بجلی اور گیس کے نرخ، ٹرانسپورٹ کے اخراجات اور تعمیراتی شعبے کی مجموعی طلب شامل ہیں۔
انہوں نے خریداروں اور بلڈرز کو مشورہ دیا ہے کہ بڑی مقدار میں سریا خریدنے سے قبل مقامی ڈیلرز سے تازہ نرخ ضرور معلوم کریں، کیونکہ مختلف شہروں، برانڈز اور مینوفیکچررز کے لحاظ سے قیمتوں میں معمولی فرق ہو سکتا ہے۔
تعمیراتی صنعت سے وابستہ ماہرین کے مطابق اگر خام مال یا توانائی کی قیمتوں میں نمایاں تبدیلی آتی ہے تو آئندہ دنوں میں پاکستان میں سریے کی قیمت بھی متاثر ہو سکتی ہے، اس لیے مارکیٹ کی صورتحال پر نظر رکھنا ضروری ہے۔