مشروب ساز کمپنیوں کی سخت نگرانی کیلیے 50 سے زائد ریونیو افسران تعینات
اشاعت کی تاریخ: 13th, May 2025 GMT
اسلام آباد:
فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے مشروب ساز کمپنیوں کی سخت نگرانی کا فیصلہ کرتے ہوئے 21 مشروبات کمپنیوں میں 50 سے زائد ریونیو افسران تعینات کر دیے۔
ایف بی آر کی ہدایت پر پیداوار اور فروخت کی سخت نگرانی شروع کی گئی ہے، سیلز ٹیکس اور فیڈرل ایکسائز قوانین کے تحت کارروائی کی جائے گی۔
لارج ٹیکس پیئرز آفس لاہور کو نگرانی کی ہدایات جاری کر دی گئیں۔ ایف بی آر نے صنعتی یونٹس میں اسٹاک اور ریکارڈ کی جانچ کا حکم دیا ہے۔
ان لینڈ ریونیو افسران مخصوص کمپنیوں میں 2 جون تک تعینات ہوں گے۔ پیداوار، ترسیل اور سیلز کا مکمل ریکارڈ بورڈ کو پیش کیا جائے گا۔
ایف بی آر نے ایکٹ 1990 اور 2005 کے تحت اختیارات استعمال کیے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ایف بی آر
پڑھیں:
سینیٹ اجلاس کا ایجنڈا جاری، 27ویں آئینی ترمیم منظوری کیلیے پیش کی جائے گی
سینیٹ کے صبح ہونے والے اجلاس کا ایجنڈا جاری کردیاگیا، جس کے مطابق ایوان میں 27ویں آئینی ترمیم بھی منظوری کیلیے پیش کی جائے گی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پارلیمان کی مشترکہ کمیٹی کی جانب سے 27ویں آئینی ترمیم کی شق وار متفقہ منظوری کے بعد اب اسے منظوری کیلیے سینیٹ میں پیش کیا جائے گا۔
اس حوالے سے سیکریٹریٹ نے سینیٹ اجلاس کا ایجنڈا جاری کردیا جس کے مطابق 27ویں آئینی ترمیم پر پارلیمانی کمیٹی رپورٹ پیش کریگی اور پھر 27ویں آئینی ترمیم کو سینیٹ سے منظور کروایا جائے گا۔