قلات میں ہندوستان کی جارحیت کے خلاف احتجاجی ریلی کا انعقاد
اشاعت کی تاریخ: 13th, May 2025 GMT
بلوچستان کے علاقے قلات میں ہندوستان کی جارحیت، مساجد پر حملوں اور معصوم شہریوں کی ہلاکتوں کے خلاف سیاسی، سماجی، قبائلی رہنماؤں اور طلباء کی جانب سے احتجاجی ریلی نکالی گئی۔
ریلی کے شرکاء نے شہر کی مختلف سڑکوں پر مارچ کیا، ہندوستان کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور پاک فوج زندہ باد کے نعرے لگائے۔ ریلی میں ڈپٹی کمشنر جمیل احمدبلوچ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر شاہنواز بلوچ اور اسسٹنٹ کمشنر آفتاب احمدلاسی سمیت علماء کرام، ہندو برادری اور عوام بڑی تعداد میں شریک ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں: قلات میں ہندوستان کی آبی جارحیت کے خلاف ریلی کا انعقاد
ریلی کے شرکاء نے ہاتھوں میں بھارتی جارحیت کے خلاف بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جبکہ بھارت کے خلاف اور پاک فوج کے حق میں زبردست نعرے بازی کی گئی۔
مظاہرین نے بھارت کی حالیہ کارروائیوں میں معصوم شہریوں کی شہادت اور مساجد پرحملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ بھارتی مظالم کا نوٹس لے اور جنوبی ایشیا میں امن و استحکام کے لیے اپنا کردار ادا کرے۔
ریلی کے شرکاء نے کہا کہ پاک فوج ہر جارحیت کا ڈٹ کر مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہے اور بھارت کی کسی بھی مہم جوئی کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: کے خلاف
پڑھیں:
آزاد کشمیر ہائیکورٹ کا چیف الیکشن کمشنر کی فوری تعیناتی کا حکم
خیال رہے کہ آزاد کشمیر کے عام انتخابات میں 10 ماہ سے بھی کم عرصہ رہ گیا، تاحال آزاد جموں کشمیر الیکشن کمیشن کے ممبرز اور چیف الیکشن کمشنر کی تقرری نہیں کی جا سکی۔ اسلام ٹائمز۔ آزاد کشمیر ہائیکورٹ نے چیف الیکشن کمشنر کی فوری تعیناتی کا حکم اور وزیراعظم کو چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی کیلئے چئیرمین کشمیر کونسل کو ناموں کا پینل بھجوانے کی ہدایت کی ہے۔ آزاد کشمیر ہائی کورٹ نے چوہدری اعجاز حسین کھٹانہ کی رٹ پر وزیراعظم آزاد کشمیر کو آئینی ذمہ داری پورا کرنے کا حکم دیا ہے، جسٹس سردار اعجاز خان نے کیس کی سماعت کی۔ خیال رہے کہ آزاد کشمیر کے عام انتخابات میں 10 ماہ سے بھی کم عرصہ رہ گیا، تاحال آزاد جموں کشمیر الیکشن کمیشن کے ممبرز اور چیف الیکشن کمشنر کی تقرری نہیں کی جا سکی۔ آئین کی تحت وزیراعظم، قائد حزب اختلاف سے مشاورت کے بعد نام چیئرمین کشمیر کونسل کو بھجواتے ہیں۔ وزیراعظم پاکستان چیئرمین کشمیر کونسل کی حیثیت سے آزاد جموں کشمیر کے چیف الیکشن کمشنر اور اعلیٰ عدلیہ میں ججوں کی تعیناتی کرتے ہیں۔