حکومت علامہ وجدانی کی واپسی کو یقینی بنائے، علامہ علی حسنین حسینی
اشاعت کی تاریخ: 16th, May 2025 GMT
اپنے جاری بیان میں علامہ علی حسنین حسینی نے مطالبہ کیا کہ حکومت پاکستان سعودی حکومت سے رابطہ کرکے علامہ غلام حسنین وجدانی کی واپسی کو یقینی بنائے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے صوبائی رہنماء و امام جمعہ کوئٹہ علامہ علی حسنین حسینی نے کہا ہے کہ اتحاد بین المسلمین کے داعی اور جید عالم دین علامہ غلام حسنین وجدانی کی عمرے کے بعد گرفتاری باعث تشویش ہے۔ سفارتی سطح پر مسائل حل کرتے ہوئے علامہ وجدانی کو جلد از جلد بازیاب کروا کر پاکستان روانہ کیا جائے۔ اپنے جاری بیان میں علامہ علی حسنین حسینی نے کہا کہ علامہ غلام حسنین وجدانی امام جمعہ کوئٹہ اور کوئٹہ میں اتحاد و اتفاق کو فروغ دینے والے جید عالم دین ہیں۔ جو گزشتہ ماہ عمرے کے غرض سے سعودی عرب گئے تھے۔ تاہم واپسی پر ائیرپورٹ سے نامعلوم وجوہات کی بنا پر انہیں گرفتار کیا گیا۔ انہوں نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا کہ وہ واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے سفارتی سطح پر جلد از جلد مسئلے کو حل کرے۔ علامہ غلام حسنین وجدانی کی گرفتاری کے باعث کوئٹہ کے عوام، قبائلی، سماجی و سیاسی عمائدین اور علماء کرام میں شدید تشویش پیدا ہو گئی ہے، جبکہ ان کے اہل خانہ بھی پریشانی میں مبتلا ہیں۔ ایم ڈبلیو ایم رہنماء نے کہا کہ ہم بطور پاکستانی حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ سعودی حکام سے رابطہ کیا جائے اور علامہ غلام حسنین وجدانی کے تمام بنیادی حقوق کے تحفظ کو یقینی بناتے ہوئے انہیں جلد از جلد پاکستان پہنچایا جائے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: علامہ غلام حسنین وجدانی علامہ علی حسنین حسینی وجدانی کی
پڑھیں:
کوئٹہ بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنیکی حکومت بلوچستان کی درخواست مسترد
اعلامیہ میں الیکشن کمیشن نے کہا کہ صوبائی حکومت کی درخواست پر غور کے بعد فیصلہ کیا گیا کہ بلدیاتی انتخابات شیڈول کے مطابق ہی ہونگے۔ اسلام ٹائمز۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ضلع کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات کے التواء کی بلوچستان حکومت کی درخواست مسترد کر دی۔ الیکشن کمیشن کے اعلامیہ کے مطابق معاملے پر غور کے بعد فیصلہ کیا گیا ہے کہ کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات جاری کردہ شیڈول کے مطابق ہی منعقد ہوں گے۔ مزید برآں، الیکشن کمیشن نے صوبائی حکومت بلوچستان کو ہدایت کی ہے کہ بلدیاتی انتخابات کے پرامن انعقاد کے لیے فول پروف سکیورٹی انتظامات کو یقینی بنایا جائے، تاکہ انتخابی عمل شفاف، منصفانہ اور پرامن ماحول میں مکمل ہو سکے۔