وزیراعظم کا عمران خان کے دور میں بننے والی ہاﺅسنگ اتھارٹی ختم کرنے کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 17th, May 2025 GMT
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعظم شہبازشریف نے سابق وزیر اعظم عمران خان کے دور میں بننے والی نیا پاکستان ہاﺅسنگ اتھارٹی کو ختم کرنے کافیصلہ کرلیا۔
نجی ٹی وی ایکسپریس کے مطابق ذرائع نے کہا کہ میجر جنرل (ر) عامر اسلم خان چیئرمین نیا پاکستان ہاﺅسنگ اتھارٹی کے کنٹریکٹ کی مزید تجدید نہیں کی گئی۔ذرائع نے کہا کہ نیا پاکستان ہاﺅسنگ اتھارٹی کا سالانہ بجٹ 40کروڑ تھا، پچھلے پانچ سالوں میں سالانہ 40کروڑ بجٹ ہونے کے باوجود آﺅٹ پٹ صفر رہی۔
ذرائع کے مطابق نیا پاکستان ہاﺅسنگ اتھارٹی کا5 سالوں کا بجٹ 2ارب روپے تھا۔نیا پاکستان ہاﺅسنگ اتھارٹی سابق وزیراعظم عمران خان کے دورمیں بنائی گئی تھی۔
صدر مملکت کا گوجرانوالہ چھاؤنی کا دورہ ،تاریخ گواہ رہےگی کہ چند گھنٹوں میں مسلح افواج نے دشمن کو پسپا کیا: آصف علی زرداری
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: ہاﺅسنگ اتھارٹی نیا پاکستان
پڑھیں:
وزیراعظم شہبازشریف 8 نومبر کو آذربائیجان کادورہ کریں گے
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد: وزیراعظم 8 نومبر کو ایک روزہ دورے پر آذربائیجان جائیں گے۔
میاں شہباز شریف اپنے دورے کے دوران آذربائیجان کے یومِ فتح کی تقریبات میں شرکت کریں گے، اِن تقریبات میں ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان بھی باکو میں موجود ہوں گے۔
میڈیا ذرائع کے مطابق شہباز شریف آزربائیجان کی صدر الہام علئیوو اور آذربائیجانی قیادت کے علاوہ ترکیہ صدر رجب طیب اردوان سے بھی ملاقاتیں متوقع ہیں۔
سفارتی ذرائع کا کہنا تھا کہ آنے والے مہینوں میں آذربائیجان کے صدر الہام علئیوو پاکستان کا دورہ بھی کریں گے، دونوں رہنماوں میں گذشتہ ملاقات ستمبر میں تیانجن، چین میں ایس سی او سربراہ اجلاس کے موقع پر ہوئی تھی۔
آزربائیجان میں یوم فتح کی تقریبات مقبوضہ نگورنو کاراباخ کی آزادی اور آرمینیا کے خلاف فتح کے حوالے سے منائی جاتی ہیں،جنگ میں پاکستان اور ترکیہ نے بھرپور انداز میں آذربائیجان کی حمایت کی تھی۔