وزیراعظم کا عمران خان کے دور میں بننے والی ہاؤسنگ اتھارٹی ختم کرنے کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 17th, May 2025 GMT
وزیراعظم شہبازشریف نے سابق وزیر اعظم عمران خان کے دور میں بننے والی نیا پاکستان ہاوسنگ اتھارٹی کو ختم کرنے کافیصلہ کرلیا۔
رپورٹ کے مطابق ذرائع نے کہا کہ میجر جنرل (ر) عامر اسلم خان چیئرمین نیا پاکستان ہاوٴسنگ اتھارٹی کے کنٹریکٹ کی مزید تجدید نہیں کی گئی۔
ذرائع نے کہا کہ نیا پاکستان ہاوٴسنگ اتھارٹی کا سالانہ بجٹ 40کروڑ تھا، پچھلے پانچ سالوں میں سالانہ 40کروڑ بجٹ ہونے کے باوجود آوٴٹ پٹ صفر رہا۔
ذرائع کے مطابق نیا پاکستان ہاوٴسنگ اتھارٹی کا5 سالوں کا بجٹ 2ارب روپے تھا۔
نیا پاکستان ہاوسنگ اتھارٹی سابق وزیراعظم عمران خان کے دورمیں بنائی گئی تھی۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: نیا پاکستان
پڑھیں:
عمران خان سے ملاقات کیلیے اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ عدالت عظمیٰ میں چیلنج
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد(خبرایجنسیاں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے بانی چیئرمین سے ملاقات کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ چیلنج کردیا۔تحریک انصاف نے عدالت عظمیٰ میں اپیل دائر کر دی۔سلمان اکرم راجا نے عدالت عظمیٰ سے اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کی استدعا کی ہے۔درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ لارجر بینچ نے ملاقات کا فیصلہ دیا، بانی سے ملاقات نہ ہونے پر توہین عدالت کی درخواست دائر کی۔پی ٹی آئی نے درخواست میں کہا ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے توہین عدالت درخواست پر حکام کے خلاف کارروائی نہیں کی، عدالتی حکم کے باوجود بانی سے ملاقات نہیں کرائی گئی۔ ہائیکورٹ کے حکم کی مسلسل عدولی کی جا رہی ہے۔