صدر زرداری سے سرفراز بگٹی کی ملاقات،بلوچستان میں امن پر گفتگو
اشاعت کی تاریخ: 17th, May 2025 GMT
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے صدر مملکت آصف علی زرداری سے ملاقات کی ، ملاقات صوبے کی مجموعی صورتحال، ترقیاتی اقدامات اور امن و امان پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
نجی ٹی وی آج نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے ہفتہ کو یہاں ایوان صدر اسلام آباد میں صدر مملکت آصف علی زرداری سے ملاقات کی، ملاقات کے دوران وزیراعلیٰ نے صدر مملکت کو بلوچستان کی مجموعی انتظامی صورتحال، امن و امان کے امور اور صوبے کو درپیش چیلنجز سے متعلق تفصیل سے آگاہ کیا۔
وزیراعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے صدر مملکت کو بتایا کہ بلوچستان میں گورننس کو بہتر بنانے، عوامی خدمات کی فراہمی اور سکیورٹی کے قیام کے لئے قابل عمل حکمت عملی کے تحت ٹھوس اقدامات کئے جارہے ہیں تاکہ عام آدمی کی بہتری کیلئے حکومتی پالیسیوں اور امور کو نتیجہ خیز بنایا جاسکے اور بہتر سروس ڈلیوری کے ذریعے عوامی مشکلات بتدریج کم ہوں صحت اور تعلیم کے شعبوں میں اصلاحات کے خاطر خواہ نتائج سامنے آ رہے ہیں۔انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ بلوچستان میں ترقی اور استحکام کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں ملاقات میں وزیراعلیٰ نے بلوچستان کی ترقی و خوشحالی کے لئے جاری منصوبوں اور عوام کی فلاح و بہبود کے لئے ا±ٹھائے جانے والے اقدامات پر بھی روشنی ڈالی۔
وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ صوبائی حکومت تعلیم، صحت، مواصلات اور بنیادی ڈھانچے سمیت تمام شعبہ جات میں اصلاحات اور سرمایہ کاری کے لئے کوشاں ہے۔صدر مملکت آصف علی زرداری نے وزیراعلیٰ بلوچستان کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی کہ موجودہ صوبائی حکومت کی قیادت میں بلوچستان ایک پ±رامن، خوشحال اور ترقی یافتہ صوبہ بنے گا۔
ہر طالبعلم کے ہاتھ میں لیپ ٹاپ، ہر گاؤں میں انٹرنیٹ اور ہر ادارے میں ای فائلنگ سسٹم مشن ہے: وزیر اعلیٰ مریم نواز
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: سرفراز بگٹی صدر مملکت کے لئے
پڑھیں:
گوادر میں پانی اور بجلی کے مسائل کے حل کے لیے وزیراعلیٰ بلوچستان کے اہم اقدامات
وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت گوادر میں پانی اور بجلی کے مسائل پر اعلیٰ سطح اجلاس میں گوادر کو مستقل بنیادوں پر پانی کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے مختلف تجاویز کا جائزہ لیا گیا۔
وزیراعلیٰ نے ہدایت دی کہ میرانی ڈیم سے پائپ لائن کے ذریعے پانی کی سپلائی کے منصوبے کی فیزیبلٹی رپورٹ فوری طور پر مکمل کی جائے تاکہ اسے وفاقی اور صوبائی حکومت کے تعاون سے عملی جامہ پہنایا جا سکے۔
مزید پڑھیں: گوادر: شادی کور تا چوڑ ڈگار واٹر ٹرانسمیشن لائن منصوبہ تکمیل کے قریب
انہوں نے جی ڈی اے کو ہدایت کی کہ نئے پائپ لائن سے گھریلو کنکشنز کی فراہمی کے عمل کو تیز کرتے ہوئے فوری طور پر مکمل کیا جائے۔ اس کے ساتھ شادی کور سے پانی کی باقاعدہ سپلائی شروع کرنے اور واٹر ڈیسلینیشن پلانٹ کو مزید فعال بنانے کی بھی ہدایات جاری کی گئیں۔
وزیراعلیٰ نے پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کو سنٹسر میں بورنگ سسٹم جلد فعال کرکے پانی کی فراہمی شروع کرنے کی ہدایت بھی دی۔ وزیراعلیٰ نے چیئرمین گوادر پورٹ اتھارٹی نورالحق بلوچ کو پانی اور بجلی کے مسائل کے حل کے لیے نمائندہ مقرر کیا، جو تمام متعلقہ اداروں کے درمیان رابطہ اور کوآرڈینیشن کی ذمہ داری ادا کریں گے۔
مزید پڑھیں: گوادر میں پانی کا بحران، وزیر اعلیٰ بلوچستان کے ہنگامی اقدامات کا اعلان
اجلاس میں ایم پی اے گوادر مولانا ہدایت الرحمٰن، چیف سیکریٹری بلوچستان شکیل قادر خان، سیکریٹری پبلک ہیلتھ ہاشم غلزئی، چیئرمین گوادر پورٹ اتھارٹی نورالحق بلوچ، ڈائریکٹر جنرل جی ڈی اے معین الرحمٰن خان، ڈپٹی کمشنر گوادر حمود الرحمٰن سمیت دیگر اعلیٰ افسران شریک ہوئے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پانی اور بجلی کے مسائل گوادر میر سرفراز بگٹی وزیراعلیٰ بلوچستان