پرنس ہال لاہور میں سالار حضرات کا مشاورتی اجلاس
اشاعت کی تاریخ: 18th, May 2025 GMT
مشاورتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایس یو سی پاکستان کے سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ ہم سالار حضرات اور زائرین کی مشکلات کو آسان بنانے کے لیے دن رات کوشاں ہیں۔ اللہ تعالٰی بحق محمد و آل محمد علیھم السلام ہماری مدد فرمائے۔ سالار حضرات زائرین کا خیال رکھیں، کیونکہ یہ زائرین امام حسین علیہ السلام کے ہیں۔ چھوٹی تصاویر تصاویر کی فہرست سلائیڈ شو
علامہ شبیر حسن میثمی کی مشاورتی اجلاس برائے سالار حضرات پرنس ہال لاہور میں خصوصی شرکت

اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے مشاورتی اجلاس برائے سالار حضرات پرنس ہال لاہور میں خصوصی شرکت کی۔ مشاورتی اجلاس میں زائرین کے محرم الحرام 1447ھ و اربعین سید الشہداء امام حسین علیہ السلام کے حوالے سے درپیش مسائل پر تفصیلی غور و خوص جاری رہا۔ ایس یو سی پاکستان کے سیکرٹری جنرل نے سالار حضرات کے تحفظات کو سن کر ان کے مسائل کے حل پر سالاروں سے مشاورت کی، اجلاس میں پنجاب بھر سے سالار حضرات بڑی تعداد میں موجود تھے۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سیکرٹری جنرل نے مفصل خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی جانب سے جو زیارات پالیسی تشکیل دی گئی ہے، جس میں ZGO کے مسائل زیر بحث ہیں۔ہم سالار حضرات اور زائرین کی مشکلات کو آسان بنانے کے لیے دن رات کوشاں ہیں۔ اللہ تعالٰی بحق محمد و آل محمد علیھم السلام ہماری مدد فرمائے۔ سالار حضرات زائرین کا خیال رکھیں، کیونکہ یہ زائرین امام حسین علیہ السلام کے ہیں۔ ہم زائرین کے خادم ہیں۔ ان شاء اللہ یہ سلسلہ جاری رہے گا۔ اس حوالے سے سالار حضرات ایک کمیٹی تشکیل دیں، جو ہم سے مکمل رابطے میں رہے۔ آخر میں ملک و ملت کی سلامتی کی اجتماعی دعا بھی کی گئی۔ اس موقع پر سیکرٹری جنرل کے ہمراہ مرکزی سیکرٹری اطلاعات زاہد علی آخونزادہ، مولانا فیاض حسین مطہری، مولانا امداد علی گھلو، رفعت عباس زیدی و دیگر رفقاء بھی موجود ہیں۔.
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: پاکستان کے سیکرٹری جنرل
پڑھیں:
گلگت بلتستان کی ترقی اور عوامی فلاح و بہبود کو یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں: امیر مقام
اسلام آباد (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر برائے امورِ کشمیر، گلگت بلتستان انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت گلگت بلتستان میں ترقی، استحکام اور عوامی فلاح و بہبود کو یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہے۔
وفاقی وزیر برائے امورِ کشمیر، گلگت بلتستان انجینئر امیر مقام نے کہا کہ عوام کا وفاقی حکومت پر بڑھتا ہوا اعتماد حکومت کے انتظامی اور ترقیاتی اقدامات کی کامیابی کا مظہر ہے۔
انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا اور بلوچستان کے سرحدی علاقوں میں حالیہ بدامنی پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی بھارتی سازش کا حصہ ہے۔