لاہور،پانچ اکتوبر احتجاج،انسداد دہشتگردی عدالت سے پی ٹی آئی رہنمائوں سلمان اکرم راجہ اور شبیر گجر کی عبوری ضمانتیں کنفرم
اشاعت کی تاریخ: 17th, May 2025 GMT
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مئی2025ء) لاہور کی انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے پانچ اکتوبر کو پی ٹی آئی احتجاج کے مقدمے میں سلمان اکرم راجہ اور شبیر گجر کی عبوری ضمانتیں کنفرم ،علیمہ خان سمیت دیگر کی ضمانتوں میں 30مئی تک توسیع کردی ۔
(جاری ہے)
ہفتے کے روز سماعت پر پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرام راجہ سمیت دیگر ملزمان عبوری ضمانتوں کی معیاد ختم ہونے پر عدالت پیش ہوئے جبکہ علیمہ خان کی حاضری معافی کی درخواست دائر کی گئی جسے عدالت نے منظورکرلیا ۔عدالت نے سلمان اکرم راجہ کی عبوری ضمانت کنفرم کردی جبکہ دیگرکی ضمانتوں پر پولیس سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے ضمانتوں میں 30مئی تک توسیع کردی ۔
.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے
پڑھیں:
راولپنڈی: 24 اور 26 نومبر احتجاج سے متعلق مقدمات: پی ٹی آئی کے 21 کارکنوں کی ضمانتیں منظور
24 اور 26 نومبر کے احتجاج سے متعلق کیسز میں ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ نے 21 کارکن ملزمان کی ضمانتیں منظور کر لیں۔
عدالت نے نو مئی 4 اکتوبر ،24 اور 26 نومبر احتجاج کیسوں کے تمام ملزمان کی ضمانتیں منظور کرلیں۔
راولپنڈی اور اٹک جیل میں ان کیسز کا اب کوئی ملزم قیدی نہیں رہا، ہائی کورٹ نے ایک ایک لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا۔
ہائی کورٹ جج جسٹس صداقت علی خان اور جسٹس امجد رفیق نے ضمانتیں منظور کیں۔