مصنف سلمان رشدی کو چاقو کے وار سے اندھا کرنے والے ملزم کو 25 سال قید کی سزا
اشاعت کی تاریخ: 17th, May 2025 GMT
بھارتی نژار برطانوی ناول نگار اور متنازعہ مصنف سلمان رشدی پر حملہ کرنے والے ملزم کو 25 سال قید کی سزا سنا دی گئی ہے۔
سلمان رشدی پر چاقو سے حملے کا واقعہ 2022 میں نیویارک میں ہونے والی ایک تقریب کے دوران پیش آیا تھا جس میں ان کی ایک آنکھ ضائع ہوگئی تھی۔ حملے کا ملزم ہادی مطار دوران تقریب اسٹیج پر آگیا اور سلمان رشدی پر چاقو سے متعدد وار کیے۔
یہ بھی پڑھیے: سلمان رشدی فتنے نے پھر سر اٹھا لیا، متنازع کتاب بھارت میں دوبارہ فروخت ہونے لگی
اس حملے کے الزام میں 27 سالہ امریکی نوجوان ہادی مطار کو گرفتار کیا گیا تھا جنہیں اب امریکی عدالت کی طرف سے 25 سال قید کی سزا سنا دی گئی ہے۔
سلمان رشدی کو 1988 میں چھپنے والے ان کے ناول کی وجہ سے تنقید کا سامنا کرنا پڑا اور دھمکیاں ملیں۔ اس کتاب پر مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچانے کے الزام میں 20 ممالک میں پابندی لگا دی گئی جب کہ ایران کے روح اللہ خمینی نے سلمان رشدی کے قتل کا فتویٰ بھی جاری کیا تھا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
سزا سلمان رشدی کتاب ناول.ذریعہ: WE News
پڑھیں:
کراچی: خواتین کے موبائل ہیک کرکے زیادتی کرنے، ویڈیو بناکر بلیک میل کرنیوالا ملزم پکڑا گیا
فائل فوٹو
کراچی میں خواتین کے موبائل ہیک کرکے ان کے ساتھ زیادتی کرنے اور ویڈیو بناکر بلیک میل کرنیوالا ملزم گرفتار کرلیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ اولڈ سٹی ایریا کے علاقے عید گاہ میں کارروائی کے دوران موبائل فونز ہیکر کو گرفتار کیا گیا ہے، ملزم خواتین کو لنکس بھیج کر موبائل فون اور سوشل میڈیا ہیک کرتا تھا۔
ملزم ہیک موبائلز سے خواتین کے نمبرز نکال کر واٹس ایپ پر میسجز و کال کرتا تھا، ملزم فونز و سوشل میڈیا ہیک کرنے کے بعد خواتین کو بلا کر ویڈیوز بناتا تھا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل کرنے کی دھمکی دے کر زیادتی اور پیسے بٹورتا تھا، ملزم سے برآمد دو موبائل فونز سے بنائی گئیں غیر اخلاقی ویڈیوز برآمد کی گئی ہیں۔