راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاک بھارت چار روزہ جنگ میں شاندار فتح کے بعد پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کا میلہ دوبارہ سج گیا۔ کراچی کنگز اور پشاور زلمی کے درمیان ہونے والا میچ دیکھنے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر بھی راولپنڈی کے کرکٹ سٹیڈیم پہنچے۔ ان کے ساتھ ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری بھی موجود ہیں۔ سٹیڈیم میں وزیر داخلہ اور چیئرمین پی سی بی محسن نقوی، کراچی کنگز کے مالک سلمان اقبال بھی موجود تھے۔

حالیہ جنگ کے ہیروز کو اپنے بیچ دیکھ کر شائقین کا جوش بھی بڑھ گیا اور وہ پاکستان زندہ باد اور مسلح افواج کے نعرے لگاتے رہے۔ اس دوران آرمی چیف اور  ڈی جی آئی ایس پی آر  ہاتھ اٹھا کر نعروں کا جواب دیتے رہے۔

پاک بھارت کشیدگی کے بعد پی ایس ایل شروع، کراچی کنگز نے پشاور زلمی کو بڑا ہدف دے دیا

اننگز بریک کے دوران زبردست کنسرٹ ہوا جس میں اداکار حمزہ علی عباسی نے میزبان کے طور پر خدمات سر انجام دیں اور شائقین کے لہو کو گرمایا۔ گلوکار اسرار شاہ اور ساحر علی بگا نے ملی نغمے گا کر تقریب کو چار چاند لگا دیے۔ 

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

پڑھیں:

کراچی: 18 سے 23 اگست کے دوران مون سون بارشوں کا نیا اسپیل متوقع

— فائل فوٹو 

کراچی میں 18 سے 23 اگست کے دوران بارش کے 1 سے 2 اچھے اسپیل آسکتے ہیں، اس دوران شہر میں معتدل شدت کی بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون کا سسٹم 17 اگست کی رات گجرات کے راستے سندھ پر اثر انداز ہو سکتا ہے۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ 18 سے 23 اگست کے دوران سندھ کے کئی مقامات پر بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون کے اس سسٹم سے سندھ میں کہیں کہیں تیز بارش بھی ہوسکتی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی سمیت ملک بھر میں کل سے بارش کی پیشگوئی
  • روسی اور امریکی صدور کی ملاقات کے روز بھی روس اور یوکرین کے درمیان لڑائی جاری رہی
  • افواج پاکستان: ہر آفت میں شانہ بشانہ
  • کراچی، نماز دوران مرکزی جلوس اربعین حسینیؑ
  • پی ٹی آئی رکن اسمبلی شیر علی ارباب کو خواجہ آصف کے ہمراہ مسلح افواج کے سربراہ کے گزرنے تک سڑک پر رک کر انتظار کرنا پڑ گیا  
  • اپنے سپہ سالار بھائی فیلڈ مارشل کو خراج تحسین، عوام کی زندگی میں بہتری کیلئے کوئی کسر نہیں چھوڑونگی: مریم نواز
  • فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کو ہلال  جرأت  کا اعزاز نوازے جانےکے دوران حامد میر نے اپنے تاثرات سے متعلق حقیقت بتا دی
  • کراچی میں جشن آزادی کے دوران ہوائی فائرنگ نے خوشیوں کو غم میں بدل دیا
  • کراچی: 18 سے 23 اگست کے دوران مون سون بارشوں کا نیا اسپیل متوقع
  • حزب اللہ زندہ و پائیدار ہے، علی لاریجانی