ایم کیو ایم پاکستان اور مسلم لیگ ن کے وفد کی ملاقات کا امکان
اشاعت کی تاریخ: 18th, May 2025 GMT
----فائل فوٹوز
متحدہ قومی موومنٹ پاکستان اور مسلم لیگ ن کے وفد کی آج گورنر ہاؤس میں ملاقات کا امکان ہے۔
ملاقات میں بجٹ تجاویز، ترقیاتی اسکیموں، دیگر فنڈز سمیت مختلف امور پر گفتگو ہوگی، کراچی کے تاجروں کے مسائل اور ترقیاتی فنڈز پر بھی بات چیت ہوگی۔
ذرائع کے مطابق 3 مطالبات قانون سازی سے متعلق اور دیگر سیاسی نوعیت کے ہیں۔
اس موقع پر گورنر سندھ، ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی، فاروق ستار، امین الحق اور دیگر شریک ہوں گے۔
مسلم لیگ ن کے وفد کی قیادت وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کریں گے۔
ملاقات میں ایم کیو ایم اپنی سفارشات بھی ن لیگ کے وفد کو پیش کرے گی۔
گزشتہ روز سینیٹر نسرین جلیل نے بجٹ سفارشات پر وزیراعظم کوخط لکھا تھا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: کے وفد
پڑھیں:
خیبر پی کے میں بلدیاتی انتخابات 2 مراحل میں ہونے کا امکان
پشاور (بیورو رپورٹ) الیکشن کمشن نے خیبر پی کے میں مرحلہ وار بلدیاتی انتخابات کروانے پر کام شروع کر دیا۔ صوبے میں بلدیاتی انتخابات 2 مراحل میں ہونے کا امکان ہے۔ الیکشن کمشن نے 23 اضلاع میں حلقہ بندیاں مکمل کر لیں جبکہ مزید اضلاع میں حلقہ بندیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ الیکشن کمشن جلد خیبر پی کے حکومت سے انتخابات کی حتمی تاریخ مانگے گا۔ ذرائع کے مطابق الیکشن کمشن رواں ماہ کے آخر میں مرحلہ وار بلدیاتی انتخابات کرانے کا حتمی فیصلہ کرے گا۔ بلدیاتی اداروں کی مدت مارچ اور جون 2026ء میں مکمل ہو چکی ہے۔ الیکشن کمشن نے 23 اضلاع میں الیکشنز کرانے کے لیے تیار ہے۔ چیف سیکرٹری کے پی کے 28 جولائی تک الیکشن کمشن کو آگاہ کریں گے۔