پیوٹن سے متوقع ملاقات: ٹرمپ روس یوکرین جنگ رُکوانے کے لیے پُرعزم
اشاعت کی تاریخ: 18th, May 2025 GMT
استنبول میں جاری روس یوکرین مذاکرات کے حوالے سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ہفتے کے روز کہا کہ وہ پیر کو روس اور یوکرین کے صدور سے بات کریں گے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق استنبول مذاکرات کے پس منظر میں ٹرمپ نے ٹروتھ سوشل پر لکھا ہے کہا کہ وہ پیر کو صبح 10 بجے مشرقی (1400 GMT) پر جنگ روکنے پر بات کرنے کے لیے پیوٹن سے بات کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں:روس یوکرین امن کوشش: ٹرمپ روسی صدر پیوٹن سے جلد ملنے کے خواہاں
امریکی صدر نے لکھا کہ خونی ہولی روکنا ہوگی، جو اوسطاً ایک ہفتے میں 5000 سے زیادہ روسی اور یوکرینہ فوجیوں کو نگل رہی ہے۔
امریکی صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ وہ صدر پیوٹن سے بات چیت کے بعد یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی اور نیٹو کے مختلف ارکان سے بات کریں گے۔
امید ہے کہ یہ ایک نتیجہ خیز دن ہوگا، جنگ بندی ہوگی، اور ایک ایسی جنگ جو کبھی نہیں ہونی چاہیے تھی، ختم ہو جائے گی۔
روس امریکی صدور کی ملاقات کے حوالے سے ماسکو میں کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف کا کہنا ہے کہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن اور ٹرمپ کے درمیان بات چیت کے لیے تیاریاں جاری ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:روس اور یوکرین بڑے پیمانے پر جنگی قیدیوں کے تبادلے پر متفق
دوسری جانب روس یوکرین کے درمیان ہونے والی بات چیت میں شامل یوکرین کے ایک اہلکار کے مطابق ماسکو کے مذاکرات کاروں نے جنگ بندی پر اتفاق ہونے سے پہلے نئے مطالبات پیش کر دیے ہیں۔
روس کی ڈیمانڈبین الاقوامی میڈیا کے مطابق استنبول مذاکرات سے واقف ایک سینیئر یوکرینی اہلکار نے بتایا کہ روسی مذاکرات کاروں نے یوکرین سے مطالبہ کیا کہ وہ جنگ بندی پر رضامند ہونے سے قبل یوکرین کے ان تمام علاقوں سے اپنی فوجیں نکال لیں جن کا ماسکو نے دعویٰ کیا ہے۔
یاد رہے کہ جمعہ کو ترکی میں ہونے والی بات چیت میں مارچ 2022 میں یوکرین پر روسی حملے کے بعد فریقین نے پہلی بار براہ راست بات چیت کی تھی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
استنبول مذاکرات امریکا پوٹن ڈونلڈ ٹرمپ روس کریملن.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: استنبول مذاکرات امریکا پوٹن ڈونلڈ ٹرمپ روس یوکرین یوکرین کے پیوٹن سے بات چیت سے بات کے لیے
پڑھیں:
یوکرین: خارکیف پر روسی حملوں میں ہلاکتیں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کیف: یوکرین کے علاقے خارکیف میںجاری روسی حملوں میں ہلاکتیں اور زخمیوں کی اطلاعات ہیں۔
عالمی میڈیا کے مطابق یوکرینی علاقے خارکیف میں رات گئے مسلسل روسی میزائل حملے چلتے رہے، جس میں3 افراد ہلاک اور 10 زخمی بھی ہوگئے ہیں۔ اعلیٰ حکام کے مطابق خارکیف ریجن کے گورنر اولیگ سنیہوبوف کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں 14 سالہ لڑکی، 12 سالہ بچہ اور61 سالہ مرد بھی شامل ہے۔ مقامی مڈیا کی رپورٹ کے مطابق دوسری جانب روسی وزارتِ دفاع سے متعلق ایک دعویٰ سامنے آیا ہے کہ جس میں روسی فضائی دفاع نے رات کے دوران 36 یوکرینی ڈرونز مار گرائے ہیں۔ جس میں ڈرون حملوں نے روس کے زیرِ قبضہ دونیتسک ریجن کے توانائی ڈھانچے کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔