ایم ڈبلیو ایم کی 8 رکنی پولیٹیکل کونسل کا اعلان کردیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 19th, May 2025 GMT
علامہ حسن ظفر نقوی (مرکزی جنرل سیکریٹری)، انجینئر حمید حسین (ممبر قومی اسمبلی)، اسد عباس نمبردار (ممبر پنجاب اسمبلی)، مزمل حسین فصیح (تحصیل میئر پاراچنار )، میثم کاظم (اپوزیشن لیڈر جی بی اسمبلی)، آغا سید محمد رضا (سابق وزیر قانون بلوچستان، سید محسن شہریار (بطور سیکرٹری روابط) اور سید عارف رضا زیدی شامل ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید اسد عباس نقوی نے مرکزی پولیٹیکل کونسل کے اراکین کے ناموں کا اعلان کردیا۔ 8 رکنی کونسل میں علامہ حسن ظفر نقوی (مرکزی جنرل سیکریٹری)، انجینئر حمید حسین (ممبر قومی اسمبلی)، اسد عباس نمبردار (ممبر پنجاب اسمبلی)، مزمل حسین فصیح (تحصیل میئر پاراچنار )، میثم کاظم (اپوزیشن لیڈر جی بی اسمبلی)، آغا سید محمد رضا (سابق وزیر قانون بلوچستان، سید محسن شہریار (بطور سیکرٹری روابط) اور سید عارف رضا زیدی شامل ہیں۔
اس موقع پر اسد عباس نقوی نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پولیٹیکل کونسل کے یہ باصلاحیت اراکین اپنی خداداد فکری و عملی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے ملتِ مظلوم کی مشکلات کا مداوا کرنے اور اس کے زخموں پر مرہم رکھنے میں بھرپور کردار ادا کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ یہ کونسل پاکستان کو ایک اسلامی نظریاتی ریاست کے سانچے میں ڈھالنے، نیز اسے ترقی و استحکام کی راہوں پر گامزن کرنے کے مقدس مشن میں ایک مجاہدانہ و بیدار کردار ادا کرے گی۔
ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
یوم عاشور: سندھ حکومت نے 9 اور 10 محرم کو عام تعطیلات کا اعلان کردیا
سندھ حکومت نے یوم عاشور کی مناسبت سے صوبے بھر میں دو روزہ عام تعطیلات کا اعلان کردیا۔
چیف سیکریٹری سندھ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق 9 اور 10 محرم الحرام کو صوبے میں عام تعطیل ہوگی۔
نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ تعطیلات کے دوران تمام سرکاری و نجی دفاتر اور تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔ تاہم یوم عاشور کے جلوس اور سیکیورٹی انتظامات کے حوالے سے جن سرکاری و انتظامی اداروں کی ڈیوٹی مقرر کی گئی ہے، وہ معمول کے مطابق کھلے رہیں گے۔ علاوہ ازیں لازمی سروسز سے منسلک ملازمین پر نوٹیفکیشن کا اطلاق نہیں ہوگا۔
یاد رہے کہ یوم عاشور 6 جولائی کو ملک بھر میں مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جائے گا۔ 9 اور 10 محرم الحرام کو ملک بھر میں عام تعطیلات ہوں گی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews اعلان عام تعطیلات محرم الحرام وی نیوز یوم عاشور