نئے دور میں چینی خصوصیات کے حامل سوشلزم کے نظریات پر مطالعے کی چینی صدر کی کتاب کا نیا ایڈیشن جاری
اشاعت کی تاریخ: 19th, May 2025 GMT
بیجنگ : نئے دور میں چینی خصوصیات کے حامل سوشلزم کے نظریات پر مطالعے شی جن پھنگ کی کتاب کی گیارہویں تا پندرہویں جلد حال ہی میں کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کی پارٹی ہسٹری اینڈ لٹریچر ریسرچ اکیڈمی کی جانب سے شائع ہوئی اور اسے ملک بھر میں تقسیم کیا گیا ۔ اس کتاب میں نومبر 2023 سے اب تک لکھے گئے تقریباً دو لاکھ تیس ہزار الفاط پر مشتمل کل 29 نظریاتی مضامین شامل ہیں جو پیپلز ڈیلی اور چھیوشی میگزین میں شائع ہوئے ہیں ۔ یاد رہے کہ اس کتاب کی پہلی تا پانچویں جلد اور چھٹی تا دسویں جلد بالترتیب 2020اور2023 میں شائع ہو چکی ہے ۔
Post Views: 5.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
سردار سلیم حیدر خان سے سی پی این ای وفد کی ملاقات، پیکا ایکٹ پر تحفظات سے آگاہ کیا
لاہور میں کونسل آف پاکستان نیوز پیپرز ایڈیٹرز کے وفد نے صدر سی پی این ای کی قیادت میں گورنر پنجاب کو پیکا ایکٹ پر تحفظات سے آگاہ کیا، وفد نے پیکا ایکٹ میں ترامیم پر سٹیک ہولڈرز کی مشاورت پر زور دیا۔ گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ پیکا قانون پر سٹیک ہولڈر کی مشاورت ضروری ہے، پیپلز پارٹی آزادی صحافت پر یقین رکھتی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان سے کونسل آف پاکستان نیوز پیپرز ایڈیٹرز کے وفد نے صدر سی پی این ای کاظم خان کی قیادت میں گورنر ہاؤس میں ملاقات کی۔ گورنر پنجاب سے ملاقات کرنے والے وفد میں سینئر نائب صدر ایاز خان، صدر فری میڈیا کمیٹی ارشاد عارف، سیکرٹری جنرل غلام نبی چانڈیو، ڈپٹی سیکرٹری جنرل تنویر شوکت، اعجاز خان، وقاص طارق اور دیگر عہدیداران شامل تھے۔
پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے جنرل سیکرٹری حسن مرتضی بھی اس موقع پر موجود تھے، وفد نے گورنر پنجاب کو پیکا ایکٹ پر تحفظات سے آگاہ کیا، وفد نے پیکا ایکٹ میں ترامیم پر سٹیک ہولڈرز کی مشاورت پر زور دیا۔ گورنر پنجاب نے سی پی این ای کے نومنتخب اراکین کو مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا اور کہا کہ پیکا قانون پر سٹیک ہولڈر کی مشاورت ضروری ہے، پیپلز پارٹی آزادی صحافت پر یقین رکھتی ہے۔
سردار سلیم حیدر خان نے کہاکہ پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا میں فیک نیوز کا تناسب بہت کم ہے، سوشل میڈیا پر فیک نیوز کے تدارک کے لیے طریقہ کار ہونا چاہئے۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ 2008ء سے 2013ء کے درمیان پیپلز پارٹی نے میڈیا ٹرائل کا سامنا کیا، اس کے باوجود پیپلز پارٹی نے آزادی رائے پر کسی قدغن کی حمایت نہیں کی۔ سی پی این ای کے وفد نے کہا کہ فیک نیوز پر قابو پانا ضروری ہے لیکن پیکا ایکٹ کے غلط استعمال پر تحفظات ہیں، پیکا ایکٹ عام شہریوں کے خلاف بھی استعمال ہو رہا ہے۔