بیجنگ : چین کے صدر شی جن پھنگ نے ملک کی  پندرہویں  پانچ سالہ منصوبہ بندی کی تیاری کے حوالے سے اہم ہدایات دیتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ پانچ سالہ منصوبہ بندی کی سائنسی طریقے سے تشکیل اوراس پر مسلسل عمل درآمد، ہماری پارٹی کی ملک کی حکمرانی میں ایک اہم تجربہ ہے اور چینی خصوصیات کے حامل سوشلزم کی ایک اہم سیاسی برتری بھی ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک کی  پندرہویں پانچ سالہ منصوبہ بندی کی تشکیل اور اس پر عمل درآمد کے لیے ضروری ہے کہ سائنسی، جمہوری اور قانون پر مبنی فیصلہ سازی پر قائم رہتے ہوئے  مختلف طریقوں سے عوام اور  تمام سماجی حلقوں  کی آراء اور تجاویز کو سنا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمیں پارٹی کارکنوں اور عوام کےعمل سے  حاصل شدہ  موجودہ تجربے کو مکمل طور پر  بروئے کار  لاتے  ہوئے فرائض، اہداف اور پالیسی اقدامات کی منظم، جامع اور مربوط نوعیت پر توجہ دینا ہوگی اور اعلیٰ معیار کے ساتھ  منصوبہ بندی انجام دینا ہوگی۔اطلاع کے مطابق  چین 2026 میں ملک کی ” پندرہویں  پانچ سالہ منصوبہ بندی” پر عمل درآمد شروع کر دے گا۔ اس وقت سی پی سی سینٹر ل کمیٹی  اس  ” پانچ سالہ منصوبہ بندی” کے مسودے کے لئے  تجاویز کے حصول  کا اہتمام کر رہی ہے  اور متعلقہ محکمے مستقبل قریب میں مختلف طریقوں  سے  اس  منصوبہ بندی  کی تیاری کے بارے میں پارٹی کارکنوں،عام شہریوں، ماہرین اور اسکالرز کی  آرا  اور تجاویز حاصل کریں گے۔

Post Views: 5.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: پانچ سالہ منصوبہ بندی ملک کی

پڑھیں:

شیخ وقاص اکرم کی حکومت اور اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ بیک ڈور رابطوں کی تردید

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف نے حکومت اور اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ بیک ڈور رابطوں کی تردید کردی، شیخ وقاص اکرم نے سڑکوں پر نکلنے کا عندیہ دے دیا لیکن موبلائزیشن میں وقت لگنے کا بھی کہہ دیا جبکہ حکومت کے خلاف اپوزیشن کے گرینڈ اپوزیشن الائنس کو دھچکا لگنے کا بھی انکشاف کردیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے حکومت مخالف تحریک کے لیے ایک بار پھر سڑکوں پر آنے کا عندیہ دے دیا اور کہا کہ موجودہ سیاسی صورتِ حال اور ماحول کا جائزہ لے کر احتجاج کی کال دی جائے گی تاہم اس کے لیے مناسب موبلائزیشن وقت درکار ہوگا۔
پارٹی نے احتجاجی تیاریوں کے سلسلے میں صوبائی صدور کو خصوصی ٹاسک سونپ دیا جبکہ صدر پی ٹی آئی خیبرپختونخوا جنید اکبر دیگر صوبوں کی قیادت سے رابطے میں ہیں، قیادت کی جانب سے جلد احتجاجی شیڈول کا باقاعدہ اعلان متوقع ہے۔
اس وقت اسٹیبلشمنٹ اور حکومت کے ساتھ کسی قسم کا بیک ڈور رابطہ موجود نہیں، 26 ویں آئینی ترمیم کے بعد معاملات میں غیرمعمولی سست روی دیکھنے میں آئی ہے، جس سے سیاسی عمل متاثر ہو رہا ہے۔
دوسری جانب پی ٹی آئی کی جانب سے گرینڈ اپوزیشن الائنس کے قیام کی کوششوں کو بھی دھچکا لگا   پارٹی کے سیکرٹری اطلاعات کے مطابق جمعیت علمائے اسلام (ف) کے ساتھ کئی نشستیں ہوچکی ہیں لیکن ہر بار جے یو آئی نے پارٹی شوریٰ سے مشورہ کرنے کے لیے وقت مانگا۔
اس صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ شاید جے یو آئی گرینڈ اپوزیشن الائنس کا حصہ نہیں بننا چاہتی۔
پارٹی حلقوں کے مطابق پی ٹی آئی حکومت کے خلاف عوامی رابطہ مہم تیز کرے گی اور آئندہ دنوں میں احتجاجی سرگرمیوں کا شیڈول جاری کیا جا سکتا ہے۔

Post Views: 5

متعلقہ مضامین

  • شیخ وقاص اکرم کی حکومت اور اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ بیک ڈور رابطوں کی تردید
  •  بنگلہ دیش کے چیف ایڈوائزر  کی اثاثوں اور رقوم کی واپسی کیلئے فنڈ تشکیل دینے کی ہدایت
  • امریکا کی ’ایریزونا اسٹیٹ یونیورسٹی‘ نے پاکستان میں اعلیٰ تعلیم کیلیے خدمات کا آغاز کردیا
  • ایزدی لڑکیوں کے ساتھ زیادتی، جرمنی میں مقدمہ شروع
  •  نئے دور میں چینی خصوصیات کے حامل سوشلزم کے نظریات پر مطالعے کی چینی صدر کی کتاب کا نیا ایڈیشن جاری
  • دنیا میں قیام امن اورسماجی ومعاشی مسائل کے حل کے لیے سیرت النبیﷺ کو عملی زندگی میں اپنانے کی ضرورت ہے۔فاقی وزیراحسن اقبال
  • استحکام پاکستان پارٹی کا یومِ تاسیس پر لاہور میں پاور شو کرنے کا فیصلہ
  • عدالت نے 20 سالہ لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنانے والے شخص کو انتہائی سخت سزا سنا دی 
  • سینٹرل ڈیولپمنٹ ورکنگ پارٹی کی سیلاب و موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کی قومی حکمتِ عملی کی منظوری