ملک کی پندرہویں پانچ سالہ منصوبہ بندی ، اعلیٰ معیار کے ساتھ تشکیل دی جائے، چینی صدر
اشاعت کی تاریخ: 19th, May 2025 GMT
ملک کی پندرہویں پانچ سالہ منصوبہ بندی ، اعلیٰ معیار کے ساتھ تشکیل دی جائے، چینی صدر WhatsAppFacebookTwitter 0 19 May, 2025 سب نیوز
بیجنگ : چین کے صدر شی جن پھنگ نے ملک کی پندرہویں پانچ سالہ منصوبہ بندی کی تیاری کے حوالے سے اہم ہدایات دیتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ پانچ سالہ منصوبہ بندی کی سائنسی طریقے سے تشکیل اوراس پر مسلسل عمل درآمد، ہماری پارٹی کی ملک کی حکمرانی میں ایک اہم تجربہ ہے اور چینی خصوصیات کے حامل سوشلزم کی ایک اہم سیاسی برتری بھی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ملک کی پندرہویں پانچ سالہ منصوبہ بندی کی تشکیل اور اس پر عمل درآمد کے لیے ضروری ہے کہ سائنسی، جمہوری اور قانون پر مبنی فیصلہ سازی پر قائم رہتے ہوئے مختلف طریقوں سے عوام اور تمام سماجی حلقوں کی آراء اور تجاویز کو سنا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمیں پارٹی کارکنوں اور عوام کےعمل سے حاصل شدہ موجودہ تجربے کو مکمل طور پر بروئے کار لاتے ہوئے فرائض، اہداف اور پالیسی اقدامات کی منظم، جامع اور مربوط نوعیت پر توجہ دینا ہوگی اور اعلیٰ معیار کے ساتھ منصوبہ بندی انجام دینا ہوگی۔
اطلاع کے مطابق چین 2026 میں ملک کی ” پندرہویں پانچ سالہ منصوبہ بندی” پر عمل درآمد شروع کر دے گا۔ اس وقت سی پی سی سینٹر ل کمیٹی اس ” پانچ سالہ منصوبہ بندی” کے مسودے کے لئے تجاویز کے حصول کا اہتمام کر رہی ہے اور متعلقہ محکمے مستقبل قریب میں مختلف طریقوں سے اس منصوبہ بندی کی تیاری کے بارے میں پارٹی کارکنوں،عام شہریوں، ماہرین اور اسکالرز کی آرا اور تجاویز حاصل کریں گے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرظہور احمد: خفیہ معلومات فروخت کرنے کا الزام، پولیس اہلکار عدالت سے بری آپ جہنم کے ہی حقدار ہیں، جاوید اختر کے متنازع بیان پر پاکستانی فنکاروں کا سخت ردعمل آئی ایم ایف نے پاکستان کی معاشی ترقی میں کمی کی پیشگوئی کردی چین کے بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو سے کمبوڈیا میں ترقی کا فروغ آئندہ مالی سال کا وفاقی بجٹ 17ہزار600ارب روپے سے تجاوز کرنے کا امکان چین کے عرب ممالک کے ساتھ تعلقات تیزی سے فروغ پا رہے ہیں ، چینی صدر چین میں اسمارٹ ایجوکیشن سے متعلق وائٹ پیپر کا اجراءCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: پانچ سالہ منصوبہ بندی کے ساتھ ملک کی
پڑھیں:
ٹام کروز کا 45 سالہ انتظار ختم، بالآخر پہلا آسکر مل گیا
ہالی ووڈ کے مقبول ترین ایکشن ہیرو ٹام کروز کو بالآخر اُن کے طویل اور شاندار کیریئر کے اعتراف میں پہلا اعزازی آسکر ایوارڈ دے دیا گیا۔ یہ وہ اعزاز ہے جس کا انتظار انہوں نے تقریباً ساڑھے چار دہائیوں تک کیا۔
اتوار کی شام لاس اینجلس میں ہونے والی سالانہ گورنرز ایوارڈز کی پروقار تقریب میں اکیڈمی آف موشن پکچر آرٹس اینڈ سائنسز نے ٹام کروز کو یہ ٹرافی پیش کی، اور حاضرین نے انہیں ایک منٹ تک کھڑے ہو کر داد دی۔
63 سالہ اداکار کو اپنے پورے کیریئر میں بہترین اداکاری کے لیے چار بار نامزدگیاں ملیں لیکن وہ کبھی آسکر جیت نہ سکے۔ اس بار بھی انہیں کسی فلمی کردار پر ایوارڈ نہیں ملا، بلکہ ان کی مجموعی خدمات، اثر انگیزی اور سینما میں غیر معمولی شراکت کے احترام میں یہ اعزاز دیا گیا۔
ٹرافی وصول کرتے ہوئے ٹام کروز نے مسکراتے ہوئے کہا ’’فلمیں بنانا صرف میرا کام نہیں، یہ میرا وجود ہے۔‘‘
انہوں نے اپنے فلمی سفر کے دوران ساتھ رہنے والے تمام ہدایتکاروں، فنکاروں اور ساتھی ٹیم کا شکریہ بھی ادا کیا۔
اس سال اعزازی آسکر پانے والوں میں ٹام کروز کے ساتھ مزید نام بھی شامل رہے، جن میں مشہور کوریوگرافر ڈیبی ایلن، ویژنری پروڈکشن ڈیزائنر وین تھامس اور معروف گلوکارہ ڈولی پارٹن شامل ہیں۔