سمندری معیشت کی اعلی معیار کی ترقی کو آگے بڑھایا جائے، چینی صدر
اشاعت کی تاریخ: 1st, July 2025 GMT
سمندری معیشت کی اعلی معیار کی ترقی کو آگے بڑھایا جائے، چینی صدر WhatsAppFacebookTwitter 0 1 July, 2025 سب نیوز
بیجنگ : چین کے صدر شی جن پھنگ نے مرکزی مالیاتی اور اقتصادی کمیشن کے چھٹے اجلاس کی صدارت کی، جس میں متحد قومی مارکیٹ کی تعمیر اور سمندری معیشت کی اعلی معیار کی ترقی سے متعلق معاملات پر غور کیا گیا۔
منگل کے روز چینی میڈیا کے مطابق شی جن پھنگ نے اجلاس میں اہم تقریر کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ ایک متحدہ قومی مارکیٹ کی تعمیر نئے ترقیاتی نمونے کی تعمیر اور اعلی معیار کی ترقی کو فروغ دینے کی اہم ضرورت ہے۔ چینی طرز کی جدیدکاری کو فروغ دینے کے لئے ہمیں سمندری معیشت کی اعلی معیار کی ترقی کو فروغ دینا ہوگا اور سمندری وسائل کے ذریعے ملک کو طاقتور بنانے کے لئے چینی خصوصیات کا حامل راستہ تلاش کرنا ہوگا۔اجلاس میں نشاندہی کی گئی کہ ایک متحدہ قومی مارکیٹ کی تعمیر کو گہرائی سے فروغ دینے کے لئے بنیادی تقاضوں میں مارکیٹ کے بنیادی نظام ، مارکیٹ کے بنیادی ڈھانچے ، حکومتی طرز عمل کے معیارات ، مارکیٹ کی نگرانی اور قانون کے نفاذاور فیکٹر ریسورس مارکیٹ کو متحد کرنا اور بیرونی دنیا کے لئے کھلے پن کو مسلسل بڑھانا شامل ہے۔
سمندری معیشت کی اعلی معیار کی ترقی کو فروغ دینے کے لئے اعلی سطحی ڈیزائن کو مضبوط بنانا، پالیسی سپورٹ بڑھانا اور سمندری معیشت کی ترقی میں فعال طور پر حصہ لینے کے لئے سماجی سرمائے کی حوصلہ افزائی اور رہنمائی کرنا ضروری ہے.
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرچین، مصنوعی ذہانت میں تعاون کے ذریعے بنی نوع انسان کے ہم نصیب معاشرے کی تعمیر میں کوشاں چین، مصنوعی ذہانت میں تعاون کے ذریعے بنی نوع انسان کے ہم نصیب معاشرے کی تعمیر میں کوشاں خود انقلاب ، کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی کامیابی کا ایک کوڈ بن گیا برکس گورننس کے سیمینار اور عوامی و ثقافتی تبادلے کے فورم کا برازیل میں انعقادبرکس میکانزم کو تاریخی توسیع دی گئی ہے، چینی نمائندہ نئے مالی سال میں حکومت ٹھوس معاشی اصلاحات کرے، صدر ایف پی سی سی آئی نئے مالی سال کا شان دار آغاز؛ اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی، نیا سنگ میل عبور معروف بینکر جاوید قریشی پاکستان بزنس کونسل کے نئے چیف ایگزیکٹو آفیسر مقررCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیمذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: سمندری معیشت کی اعلی معیار کی ترقی کو
پڑھیں:
پاکستان اور ویت نام حلال سمندری خوراک کی صنعت میں تعاون بڑھانے پر متفق
پاکستان اور ویت نام نے حلال سمندری خوراک کی صنعت میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا ہے جو دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تجارتی تعلقات کے نئے باب کا آغاز ہے۔یہ اتفاق رائے پاکستان میں ویت نام کے سفیرPHAM ANH TUANاور پاکستان فشریز ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کی محکمہ سمندری ماہی گیری کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر منصور علی وسان کے ساتھ کراچی میں ہونے والی ملاقات کے دوران ہوا۔ڈاکٹر وسان نے اجلاس کے شرکاء کو بتایا کہ گزشتہ سال پاکستان سے ویت نام کو سمندری غذائی برآمدات بیس فیصد اضافے کے ساتھ نوے لاکھ ڈالرز تک پہنچ گئیں۔
اشتہار