پاکستان اور ویتنام، حلال سمندری خوراک کی صنعت میں تعاون بڑھانے پر متفق
اشاعت کی تاریخ: 1st, July 2025 GMT
پاکستان اور ویتنام نے حلال سمندری خوراک کی صنعت میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا ہے جو دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تجارتی تعلقات کے نئے باب کا آغاز ہے۔
یہ اتفاق رائے پاکستان میں ویتنام کے سفیرPHAM ANH TUANاور پاکستان فشریز ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کی محکمہ سمندری ماہی گیری کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر منصور علی وسان کے ساتھ کراچی میں ہونے والی ملاقات کے دوران ہوا۔
ڈاکٹر وسان نے اجلاس کے شرکاء کو بتایا کہ گزشتہ سال پاکستان سے ویتنام کو سمندری غذائی برآمدات بیس فیصد اضافے کے ساتھ نوے لاکھ ڈالرز تک پہنچ گئیں۔
اشتہار
ذریعہ
ذریعہ: Al Qamar Online
پڑھیں:
کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار 3 ڈاکو ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
کراچی (نوائے وقت رپورٹ) ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے۔ سپیشل انویسٹی گیشن (ایس آئی ایو) نے دعویٰ کیا کہ گلشنِ معمار، عمر بروہی گوٹھ میں گرفتار ڈاکوؤں کی نشاندہی پر ان کے فرار ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مارا تو ملزموں نے فائرنگ کردی جس سے پولیس اہلکار بھی زخمی ہوگیا۔ ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے مارے گئے۔ 13 جولائی کو کراچی کے علاقے کلفٹن میں بنک کے باہر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے نوجوان ڈاکٹر آکاش جاں بحق ہوگیا تھا جب کہ ملزم بنک سے نکالے گئے 50 لاکھ روپے میں سے 25 لاکھ لوٹ کر فرار ہو گئے تھے۔