اسلام آباد:

ہائیر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) کے برطرف شدہ ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر ضیاء القیوم عدالتی احکامات کی روشنی میں دوبارہ جوائننگ کے لیے ایچ ای سی پہنچے مگر ادارے کے تمام داخلی اور خارجی راستے بند کر دیے گئے۔

گیٹ پر تعینات حکام نے کسی بھی گاڑی کو اندر داخل ہونے کی اجازت نہ دی۔ ڈاکٹر ضیاء القیوم نے الزام عائد کیا کہ ان سے گیٹ پر بدتمیزی کی گئی اور انہیں دفتر میں داخلے سے روکنے کے لیے ہراساں کیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ "کسی کو یہ اختیار نہیں کہ وہ عدالتی احکامات کی توہین کرے۔"

ڈاکٹر ضیاء القیوم عدالتی فیصلہ ہاتھ میں لیے ایچ ای سی پہنچے تھے، لیکن غیر معمولی سیکیورٹی اقدامات کے باعث انہیں اندر داخل نہ ہونے دیا گیا جس کے بعد وہ واپس روانہ ہو گئے۔

یاد رہے کہ ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے 21 مئی کو ڈاکٹر ضیاء القیوم کو ان کے عہدے سے برطرف کر دیا تھا۔ ان کی برطرفی کے خلاف انہوں نے عدالت سے رجوع کیا تھا، جہاں سے ان کے حق میں فیصلہ آیا۔

 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: ڈاکٹر ضیاء القیوم ایچ ای سی

پڑھیں:

78 برس گزرنے کے باوجود پاکستان پر کرپٹ ٹولہ قابض ہے: حافظ نعیم الرحمٰن

—فائل فوٹو 

امیرِ جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ 78 برس گزر نے کے باوجود پاکستان پر کرپٹ ٹولہ قابض ہے۔

حافظ نعیم الرحمن نے قوم کو یوم آزادی کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ اللّٰہ تعالیٰ پاکستان اور اس کے عوام کو آزادی کے حقیقی مقاصد سے روشناس کرے۔

امیر جماعت نے کہا کہ ہم نے مل کر فرسودہ نظام کو بدل کر ملک کو بانیان پاکستان کی امنگوں کا مرکز بنانا ہے۔

امیر جماعت اسلامی کا لوڈشیڈنگ، بھاری بجلی بلوں کیخلاف کل احتجاج کا اعلان

بدترین لوڈ شیڈنگ کے دوران لوگوں کے گھروں میں بجلی کے بل نہیں بلکہ بم آرہے ہیں: حافظ نعیم

حافظ نعیم نے کہا کہ جاگیرداروں اور خاندانی پارٹیوں نے جابرانہ نظام مسلط کر رکھا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان انشا اللّٰہ بہت جلد دنیا کے نقشے پر حقیقی فلاحی اسلامی ریاست کے طور پر ابھرے گا۔

حافظ نعیم نے مزید کہا کہ پاکستان صرف امت نہیں بلکہ دنیا کے تمام مظلوم انسانوں کا ترجمان ہو گا۔

متعلقہ مضامین

  • ناجائز تعمیرات سے ماڈل کا لونی کا نقشہ تبدیل
  • 78 برس گزرنے کے باوجود پاکستان پر کرپٹ ٹولہ قابض ہے: حافظ نعیم الرحمٰن
  • ہماری آزادی شہیدوں کے خون کی امانت ہے، وزیر داخلہ سندھ
  • والد کی رحلت کے باوجود عاطف اسلم نے کنسرٹ میں حاضرین کوششدر کر کے رکھ دیا
  • ہندو یاتریوں کی گاڑی مندر سے واپسی پر ٹرک سے ٹکرا گئی؛ 7 بچوں سمیت 12 افراد ہلاک
  • گورنر سندھ کی بانی ایم کیو ایم کی واپسی سے متعلق بیان کی وضاحت
  • شیرافضل مروت نے پی ٹی آئی میں واپسی کے لئے 2شرائط رکھ دیں 
  • اطہر مسعود نے ایگزیکٹو ڈائریکٹر پنجاب آرٹس کونسل کا چارج سنبھال لیا
  • عدالت کو یقین دہانی کے باوجود اعظم سواتی کو پشاور ایئرپورٹ پر روک دیا گیا
  • عمان: یمن میں جنگ بندی کے لیے یو این مذاکراتی عمل مکمل