ایچ ای سی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر ضیا القیوم عہدے پر بحال
اشاعت کی تاریخ: 30th, June 2025 GMT
ایچ ای سی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر ضیا القیوم عہدے پر بحال WhatsAppFacebookTwitter 0 30 June, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (سب نیوز)عدالت نے پروفیسر ڈاکٹر ضیا القیوم کی برطرفی کے خلاف درخواست پر عبوری حکم جاری کرتے ہوئے انہیں عہدے پر بحال کر دیا۔
عدالت نے پروفیسر ڈاکٹر ضیا القیوم کے خلاف جاری کیے گئے برطرفی کے احکامات غیر قانونی قرار دیتے ہوئے معطل کر دیا ہے، جس کے بعد وہ بطور ایگزیکٹو ڈائریکٹر ہائر ایجوکیشن کمیشن(ایچ ای سی)بحال ہو گئے ہیں۔سول جج فرسٹ کلاس ویسٹ نے اپنے حکم میں کہا کہ ڈاکٹر ضیا القیوم کی برطرفی ہائر ایجوکیشن کمیشن آرڈیننس کی دفعہ 21 کے تحت قانونی طریقہ کار کے مطابق نہیں کی گئی۔
عدالت نے اس بات پر زور دیا کہ ملازمت سے ہٹانے کے لیے قانونی تقاضوں کی پاسداری ضروری ہے اور جب تک مکمل سماعت نہیں ہو جاتی، برطرفی کے احکامات معطل رہیں گے۔عدالت نے 21 مئی 2025 کو جاری کیے گئے احکامات کو آئندہ سماعت تک معطل کر دیا اور قرار دیا کہ یہ احکامات بادی النظر میں غیر قانونی ہیں۔ اس دوران عدالت نے تمام فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت کی تاریخ 16 جولائی 2025 مقرر کی ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرسوات سانحہ مجرمانہ غفلت کا نتیجہ ہے، ذمہ داروں کو کٹہرے میں لایا جائے ، فرخ خان وزیراعظم 3 جولائی کو آذربائیجان کے سرکاری دورے پر روانہ ہوں گے پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن کو بڑا جھٹکا، چار قائمہ کمیٹیوں کے چیئرمین عہدوں سے برطرف حکومت کا عافیہ صدیقی کیس میں امریکی عدالت میں معاونت اور فریق بننے سے انکار بھارت اپنی پالیسی پر نظرثانی کرے، وہ پاکستان پر اپنی مرضی مسلط نہیں کرسکتا، اسحاق ڈار زہران ممدانی جیسے رہنما امریکی معاشرے میں اتحاد کی علامت ہیں:محمد عارف دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اپنے دوست پاکستان کےساتھ کھڑے ہیں،، ترک صدرCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: ڈاکٹر ضیا القیوم
پڑھیں:
کوئٹہ، جماعت اسلامی خواتین رہنماؤں کی ڈائریکٹر خانہ فرہنگ ایران سے ملاقات
ملاقات میں مسلم دنیا کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کیلیے باہمی روابط کو مزید مضبوط کرنے پر اتفاق ہوا۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی پاکستان حلقہ خواتین کی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر حمیرا طارق نے کوئٹہ میں خانہ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران کے ڈائریکٹر ابوالحسن میری سے ملاقات کی۔ اس موقع پر انہوں نے دونوں اسلامی ممالک کے درمیان اخوت، یکجہتی اور خیرسگالی کے فروغ پر زور دیا۔ اپنی گفتگو میں ڈاکٹر حمیرا طارق نے غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت، انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں، نہتے فلسطینیوں کی شہادتوں اور ایران میں اسرائیل کی دراندازی پر شدید تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل کی جانب سے مسلط کردہ جنگ کو امریکہ کی آشیرباد حاصل ہے، جو عالمی ضمیر کے لیے لمحہ فکریہ ہے۔ ملاقات میں مسلم دنیا کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے باہمی روابط کو مزید مضبوط کرنے پر اتفاق ہوا۔ ڈاکٹر حمیرا طارق نے نومبر 2025 میں لاہور میں ہونے والے جماعت اسلامی پاکستان کے اجتماع عام میں شرکت کی خصوصی دعوت بھی دی، جسے ابوالحسن میری نے سراہا۔ اس موقع پر ڈپٹی سیکرٹری و ڈائریکٹر میڈیا سیل حلقہ خواتین محترمہ ثمینہ سعید، ناظمہ صوبہ محترمہ شازیہ عبداللہ اور جے آئی یوتھ کی خواتین ذمہ داران بھی شریک تھیں۔