data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اسلام آباد: عالمی برادری نے ایک بار پھر پاکستان پر بھرپور اعتماد کا اظہار کر دیا، پاکستان کو اقوام متحدہ کے انڈسٹریل ڈویلپمنٹ بورڈ کے 53 ویں اجلاس کا صدر منتخب کر لیا گیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان کے مستقل مندوب کامران اختر نے نئی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں، پاکستان کو یہ اہم موقع پہلی مرتبہ میسر آیا ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ ویانا میں موجود دیگر عالمی اداروں کی طرح پاکستان یونیڈو میں ایک فعال کردار ادا کر رہا ہے، جب کہ رواں برس پاکستان یونیڈو کے ساتھ کنٹری پارٹنرشپ پروگرام کے تحت متعدد منصوبے شروع کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔

یاد رہے کہ جون 2025 میں پاکستان کو طالبان پر عائد پابندیوں کے نفاذ کی نگرانی کرنے والی اقوام متحدہ سلامتی کونسل کی کمیٹی کا چیئرمین اور اقوام متحدہ کی انسداد دہشتگردی کمیٹی کا نائب چیئرمین مقرر کر دیا گیا تھا۔

اقوام متحدہ میں پاکستان کے سفارتی مشن کی جانب سے جاری کی گئی پریس ریلیز میں بتایا گیا تھا کہ پاکستان کواقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی اس کمیٹی کا سربراہ مقرر کیا گیا ہے جو قرارداد 1988 (2011) کے تحت طالبان پر عائد پابندیوں کے نفاذ کی نگرانی کرتی ہے۔

مزید برآں پاکستان کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے غیر رسمی ورکنگ گروپ برائے دستاویزات (آئی ڈبلیو جی) اور حال ہی میں قائم ہونے والے غیر رسمی ورکنگ گروپ برائے پابندیوں کا شریک چیئرمین بھی مقرر کیا گیا ہے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: اقوام متحدہ پاکستان کو

پڑھیں:

حماس کے بیان سے یو این چیف کی حوصلہ افزائی ہوئی ہے، یو این ترجمان

اقوامِ متحدہ کے ترجمان کے مطابق یو این چیف نے تمام فریقین پر زور دیا ہے کہ غزہ جنگ کو ختم کرنے کے موقع سے فائدہ اٹھائیں۔ اسلام ٹائمز۔ اقوامِ متحدہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ حماس کے بیان سے یو این کے چیف انتونیو گوٹیرس کی حوصلہ افزائی ہوئی ہے۔ اقوامِ متحدہ کے ترجمان کے مطابق یو این چیف نے تمام فریقین پر زور دیا ہے کہ غزہ جنگ کو ختم کرنے کے موقع سے فائدہ اٹھائیں۔ دوسری جانب فرانس کے صدر میکرون کا بھی کہنا ہے کہ حماس کے عزم پر بلا تاخیر عمل کیا جائے، اب امن کی جانب فیصلہ کُن پیش رفت کرنے کا موقع ہے۔ فرانسیسی صدر نے یہ بھی کہا ہے کہ امریکا، اسرائیلیوں، فلسطینیوں اور دیگر بین الاقوامی شراکت داروں کے ساتھ اپنا کردار ادا کریں گے۔ یاد رہے کہ حماس نے امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا 20 نکاتی "غزہ امن منصوبہ" بڑی حد تک قبول کر لیا ہے۔ حماس نے یرغمال اسرائیلی قیدیوں کی رہائی اور غزہ کا کنٹرول فلسطینی اتھارٹی کے سپرد کرنے پر آمادگی ظاہر کی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • بیرسٹر وقاص ابریز خان چیئرمین ہیومن رائٹس کمیٹی پنجاب مقرر
  • حماس کے بیان سے یو این چیف کی حوصلہ افزائی ہوئی ہے، یو این ترجمان
  • بھارت آزاد کشمیر پر الزام تراشی کی بجائے اقوام متحدہ قراردادوں کی پاسداری کرے: پاکستان
  • سعودی وزارت صحت نے اقوام متحدہ کی ٹاسک فورس کا ایوارڈ جیت لیا
  • چرچ آف انگلینڈ کی تاریخ میں پہلی خاتون آرچ بشپ آف کینٹربری مقرر
  • شمع جونیجو کس وفد کے ساتھ اقوام متحدہ گئیں؟ اسحاق ڈار کی وضاحت
  • روس نے ایک ماہ کے لیے سلامتی کونسل کی صدارت سنبھال لی
  • روس نے ایران پر پابندیاں مسترد کردیں
  • اعلیٰ سطح کمیٹی کا اجلاس؛ 2026-27 میں پاکستان کی چیئرمین شپ کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا
  • بابا گرونانک کا جنم دن، پاکستان دنیا بھر سے آنے والے سکھوں کی میزبانی کیلئے تیار