عید قرباں میں 18 دن باقی رہ گئے، مویشی منڈی قربانی کے جانوروں سے بھر گئی
اشاعت کی تاریخ: 19th, May 2025 GMT
کراچی میں نادرن بائی پاس پر لگائیمویشی منڈی قربانی کے جانوروں سے بھر گئی. مختلف جانوروں کی تعداد 70 ہزار سے تجاوز کرگئی۔ہر سال کی طرح رواں سال بھی ناردرن بائی پاس پر قربانی کے جانوروں کی خرید و فروخت کے لیے عارضی مویشی منڈی قائم کی گئی ہیں. جس میں اونٹ،بیل،بکروں،بچھیا اور بچھڑوں کی تعداد 70 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔راجن پور،رحیم یار خان، نوشہروفیروز اور کراچی کے مختلف فارم ہاؤسز سے مزید جانوروں کی آمد کا سلسلہ بھی تاحال جاری ہے۔کشمور سے ایک بیوپاری 78 خوبصورت جانور لے کر مویشی منڈی پہنچا ہے جبکہ نوشہروفیرز ہالانی سے بھی قربانی کے لیے100 خوبصورت جانور مویشی منڈی لائے گئے ہیں۔ چولستانی نسل کے 60 سے 70 خوبصورت بچھڑے بھی آج مویشی منڈی آئے ہیں.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: مویشی منڈی قربانی کے
پڑھیں:
دیو ہیکل بحری جہاز "ایم ایس سی ڈیلیٹا” کراچی پورٹ پہنچ گیا
کراچی : دیو ہیکل بحری جہاز ‘ایم ایس سی ڈیلیٹا ‘ کراچی پورٹ پر لنگر انداز ہوگیا ، جو بندرگاہ کے عالمی معیار کے انفراسٹرکچر اور آپریشنل صلاحیت کا واضح ثبوت ہے۔تفصیلات کے مطابق دنیا کا دیو ہیکل کنٹینر بحری جہاز "ایم ایس سی ڈینلیٹا” کامیابی کے ساتھ کراچی پورٹ پہنچ گیا ہے اور کے پی ٹی کے مخصوص ٹرمینل پر لنگر انداز ہوگیا۔کراچی پورٹ ٹرسٹ نے بتایا کہ یہ بحری جہاز اپنی نوعیت اور حجم کے اعتبار سے انتہائی وسیع ہے، جو بندرگاہ کے عالمی معیار کے انفراسٹرکچر اور آپریشنل صلاحیت کا واضح ثبوت ہے۔کے پی ٹی کا کہنا تھا کہ 400 میٹر طویل اور 67 میٹر چوڑا یہ بحری جہاز 255,288 ڈیڈ ویٹ ٹن گنجائش رکھتا ہے، جو اسے دنیا کے بڑے تجارتی جہازوں میں شامل کرتا ہے۔ترجمان نے کہا کہ اتنے بڑے جہاز کی آمد اس بات کا مظہر ہے کہ کراچی پورٹ جدید سہولیات اور بڑے بحری جہازوں کو سنبھالنے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے۔ادارے کے مطابق ایسے بڑے جہازوں کی آمد سے بندرگاہ کی استعداد میں مزید اضافہ ہوگا، عالمی شپنگ کمپنیوں کا اعتماد مضبوط ہوگا اور پاکستان کی تجارتی سرگرمیوں کو بھی فروغ ملے گا۔