اداروں کی تنظیم نو اور نجکاری حکومت کی ترجیح ہے، وفاقی وزیر خزانہ
اشاعت کی تاریخ: 19th, May 2025 GMT
وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ اداروں کی تنظیم نو اور نجکاری حکومت کی ترجیح ہے۔
اسلام آباد سے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے بینکوں کے نمائندوں سے ورچوئل ملاقات میں وزیر خزانہ نے پاکستان کی مالی ترقی میں شراکت پر تبادلہ خیال کیا۔
وزارت خزانہ کے اعلامیے کے مطابق محمد اورنگزیب سے ورچوئل ملاقات میں شارجہ، ابوظبی اور عجمان بینک کے نمائندے شریک تھے۔
15 سالہ بجٹ کی تجزیاتی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ نیشنل فنانسل کمیشن (این ایف سی) ایوارڈ نے وفاقی معاشی نظام کو خبردار کردیا ہے، صوبوں کا ترقیاتی بجٹ وفاق کےمقابلےمیں دوگنا بڑھ رہا ہے۔
وفاقی وزیر خزانہ نے دوران گفتگو کہا کہ پاکستان اس وقت اصلاحاتی راستے پر قائم ہے، اداروں کی تنظیم نو اور نجکاری حکومت کی ترجیح ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ٹیکس ٹو جی ڈی پی 10 اعشاریہ 6 فیصد کے قریب ہے جبکہ ہم نے نیا ہدف 11 فیصد مقرر کیا ہے۔
محمد اورنگزیب نے یہ بھی کہا کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی مکمل ڈیجٹلائزیشن کےلیے پرعزم ہیں، ہم نے آئی ایم ایف قرض پروگرام کے تمام اہداف مکمل کرلیے ہیں۔
اُن کا کہنا تھا کہ رزیلینس سسٹین ایبل فنڈ پروگرام سے1 اعشاریہ 3 ارب ڈالر کی منظوری ملی ہے، پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری مارکیٹ اعتماد کی دلیل ہے، زرعی آمدن پر ٹیکس ملکی تاریخ کا اہم سنگ میل ہے۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
گلگت بلتستان کی ترقی اور عوامی فلاح و بہبود کو یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں: امیر مقام
اسلام آباد (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر برائے امورِ کشمیر، گلگت بلتستان انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت گلگت بلتستان میں ترقی، استحکام اور عوامی فلاح و بہبود کو یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہے۔
وفاقی وزیر برائے امورِ کشمیر، گلگت بلتستان انجینئر امیر مقام نے کہا کہ عوام کا وفاقی حکومت پر بڑھتا ہوا اعتماد حکومت کے انتظامی اور ترقیاتی اقدامات کی کامیابی کا مظہر ہے۔
انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا اور بلوچستان کے سرحدی علاقوں میں حالیہ بدامنی پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی بھارتی سازش کا حصہ ہے۔